محمد پاکپور
| محمد پاکپور | |
|---|---|
![]() | |
| ذاتی معلومات | |
| پیدائش | 1340 ش، 1962 ء، 1380 ق |
| پیدائش کی جگہ | اراک ایران |
| مذہب | اسلام، شیعہ |
| مناصب | ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے چیف کمانڈر |
محمد پاکپور (پیدائش: 1961ء / 1340ھ ش، اراک) ایرانی میجر جنرل ہے جو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی سے وابستہ ہے وہ 13 جون 2025ء (23 خرداد 1404ھ ش) سے اسرائیل کے ہاتھوں حسین سلامی کی شہادت کے بعد سپاہ پاسداران کے آٹھویں کماندار کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہے۔
تعلیم
محمد پاکپور جامعہ تہران سے جغرافیہ میں ماسٹر اور جامعہ تربیت مدرس سے سیاسی جغرافیہ میں ڈاکٹریٹ کے حامل ہے۔ اس نے ایران عراق جنگ کے دوران سپاہ پاسداران میں خدمات انجام دیں اور سپاہ کی بکتر بند یونٹ کے کمانڈر رہے۔
عسکری سرگرمیاں
سنہ 1997ء تا 2000ء (1376–1379 ھ ش) وہ لشکر 8 نجف کے کمانڈر رہے، پھر 2000ء تا 2003ء (1379–1382ھ ش) لشکر 31 عاشورا کی قیادت سنبھالی۔ 2003ء تا 2008ء (1382–1387ھ ش) وہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری افواج کے چیف آف اسٹاف رہے، 2008–2009ء (1387–1388ھ ش) میں سپاہ کے معاونِ عملیات مقرر ہوئے اور 2009ء تا 2025ء (1388–1404ھ ش) کے درمیان 16 سال تک بَری افواج کے کمانڈر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں
12 اپریل 2021ء کو یورپی اتحاد نے محمد پاکپور پر نومبر 2019ء (آبان 1398 ھ ش) میں عوامی احتجاجات کی سرکوبی اور ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزام میں پابندیاں عائد کیں۔
رہبر معظم کی جانب سے شہید کمانڈروں کے جانشینوں کی تعییناتی
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صہیونی حملوں میں اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی شہادت کے بعد جنرل موسوی، جنرل پاکپور اور جنرل شادمانی کو جانشین تعیینات کردیا۔ مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حملوں میں اعلی فوجی کمانڈروں کی شہادت کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکمنامے میں جانشینوں کی تعییناتی کا آرڈر جاری کردیا۔
رہبر معظم نے میجر جنرل سید عبد الرحیم موسوی کو شہید باقری کی جگہ چیف آف اسٹاف، میجر جنرل محمد پاکپور کو شہید حسین سلامی کی جگہ سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ اور میجر جنرل علی شادمانی کو جنرل غلام علی رشید کی جگہ خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کے سربراہ بنادیا ہے[1]۔
عنقریب صیہونی رژیم پر جہنم کے دروازے کھول دئے جائیں گے
سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ خدا پر توکل کرتے ہوئے شہید کمانڈروں، سائنسدانوں اور شہریوں کے خون کا بدلہ لیا جائے گا اور عنقرب سفاک رژیم پر جہنم کے دروازے کھول دئے جائیں گے۔ مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف جنرل محمد پاکپور نے نیا عہدہ سنبھالتے ہی اپنا پہلا پیغام منتشر کیا جو حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
محضرِ مبارک، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیتالله العظمی امام خامنهای (مدظله العالی)
السلام علیکم بما صبرتم
اسلامی جمہوریہ ایران کے مجاہد کمانڈروں، جوہری سائنسدانوں اور معصوم خواتین و بچوں کی شہادت پر، جو کہ غاصب صہیونی رژیم کے دہشت گرد حملے میں جان بحق ہوئے، آپ کی خدمت میں تسلیت و تبریک پیش کرتا ہوں۔ نیز، اس خادمِ وطن پر آپ کے حکیمانہ اور الٰہی اعتماد پر شکر گزار ہوں۔
میں، ملتِ شریف ایران کا ایک سپاہی ہونے کے ناطے، شہداء کی سرفرازی پر رشک کرتا ہوں اور اس عظیم میراث یعنی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد عہد کرتا ہوں کہ سپاہ کی سربلندی، اسلامی انقلاب اور ملتِ ایران کے دفاع کے لیے، اپنے مجاہد ساتھیوں کے ہمراہ پورے عزم و اخلاص کے ساتھ سرگرم عمل رہوں گا۔ نیز، شہداء کے پاک خون کا انتقام ضرور لوں گا۔
آج جو جارحیت، غاصب و دہشت گرد صہیونی رژیم نے اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی اور ارضی سالمیت پر حملہ کرکے انجام دی ہے، وہ یقیناً بلاجواب نہیں رہے گی۔ جیسا کہ رہبر معظم انقلاب نے فرمایا، اُن کی حکیمانہ و مقتدرانہ قیادت میں، ایرانی فوج، سپاہ پاسداران، اور مسلح افواج کے جانباز سپاہی، اس غاصب اور شیطانی رژیم کو ایک دردناک، تباہ کن اور ناقابل فراموش انجام سے دوچار کریں گے۔
خداوند متعال کی نصرت و استعانت سے، اور شہداء کے خون کا انتقام لینے کے لیے، ہم جلد ہی اس طفل کش رژیم پر جہنم کے دروازے کھول دیں گے۔
وَالْحَمْدُ لِلّهِ قاصِمِ الجَّبارینَ مُبیرِ الظّالِمینَ
والامر الیکم
جنرل محمد پاکپور کمانڈر انچیف سپاه پاسداران انقلاب اسلامی تاریخ: 13 جون 2025ء [2]۔
دشمن خوش فہمی میں نہ رہے، ہمارے جوانوں کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں
سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل پاکپور نے کہا ہے کہ دشمن کی جانب سے کسی قسم کی غلطی سرزد ہوجائے تو ہمارے جوان مکمل تیار ہیں۔ مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل محمد پاکپور نے کہا ہے کہ ایران کو ایک وحشی دشمن کا سامنا ہے، جس پر کبھی اعتماد نہیں کیا گیا اور نہ کیا جائے گا۔
خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر میں سپاہ پاسداران کے کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی اس وحشی دشمن پر اعتماد نہیں کیا اور نہ ہی آئندہ اعتماد کریں گے۔ جنرل پاکپور نے مزید کہا کہ ہمارے جوان مکمل تیار ہیں اور ان کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔ اگر دشمن کی جانب سے کوئی بھی غلطی سرزد ہوئی، تو ہم گزشتہ 12 دنوں کی طرح بھرپور اور فیصلہ کن جوابی کارروائی کریں گے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملک کے دفاع میں ہم ایک لمحے کے لیے بھی تردد کا شکار نہیں ہوئے[3]۔
- ↑ رہبر معظم کی جانب سے شہید کمانڈروں کے جانشینوں کی تعییناتی- شائع شدہ از: 13 جون 2025ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 26 جون 2025ء
- ↑ عنقریب صیہونی رژیم پر جہنم کے دروازے کھول دئے جائیں گے، جنرل پاکپور- شائع شدہ از: 13 جون 2025ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 26 جون 2025ء
- ↑ دشمن خوش فہمی میں نہ رہے، ہمارے جوانوں کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں، جنرل پاکپور- شائع شدہ از: 25 جون 2025ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 26 جون 2025ء
