مندرجات کا رخ کریں

بشارت الفتح آپریشن (امریکی فوجی اڈے پر حملہ)

ویکی‌وحدت سے

بشارت الفتح(امریکی فوجی اڈے پر حملہ ایران نے "بشارت الفتح" آپریشن میں قطر میں واقع امریکی دہشت گرد فوج کے سب سے بڑے اور اسٹریٹجک مرکز کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔ ایران کا میزائل حملہ آپریشن "بشارتِ فتح" کے نام سے اور "یا اباعبداللہ (ع)" کے نعرے کے ساتھ قطر اور عراق میں امریکی اڈوں پر شروع ہو گیا ہے کہ ایران نے قطر میں امریکی فضائی اڈے پر 6 میزائل فائر کیے ہیں۔

سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی

ایران کی مسلح افواج کا امریکہ کی جارحیت کا بھرپور اور طاقتور جواب۔ امریکہ کی جانب سے ایران کی پرامن ایٹمی تنصیبات پر حملے کے بعد ایرانی مسلح افواج نے فوری اور مقتدرانہ ردعمل دیتے ہوئے امریکی مفادات کو نشانہ بنایا۔ سفاک اور جارح ریاست، امریکہ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کی پُرامن جوہری تنصیبات پر کھلی فوجی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کے بعد، قومی سلامتی کونسل کی حکمت عملی اور خاتم الانبیاء (ص) مرکزی ہیڈکوارٹر کی قیادت میں "سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی1" نے مقدس نعرہ "یا اباعبدالله الحسین (ع)" کے ساتھ "بشارتِ فتح" آپریشن کے تحت قطر میں واقع العدید فوجی اڈے پر تباہ کن اور طاقتور میزائل حملہ کیا ہے۔

یہ فوجی اڈہ امریکی فضائیہ کا مرکزی کمانڈ ہیڈکوارٹر اور مغربی ایشیا میں دہشت گرد امریکی فوج کا سب سے بڑا اسٹریٹجک اثاثہ شمار ہوتا ہے۔ف سپاه پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے اعلامیہ کا اردو ترجمہ درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

فَمَنِ ٱعْتَدَیٰ عَلَیْکُمْ فَٱعْتَدُواْ عَلَیْهِ بِمِثْلِ مَا ٱعْتَدَیٰ عَلَیْکُمْۚ

ایران کے باعزت اور استقامت پسند عوام!

مجرم ریاست، امریکہ کی طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران کی پُرامن جوہری تنصیبات پر کھلی فوجی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کے بعد، اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کی حکمتِ عملی اور مرکزی خاتم الانبیاء (ص) ہیڈکوارٹر کی قیادت میں "سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی" نے مقدس نعرہ "یا اباعبدالله الحسین (ع)" کے ساتھ "بشارتِ فتح" آپریشن کے تحت قطر میں واقع "العدید" فوجی اڈے پر تباہ کن اور طاقتور میزائل حملہ کیا ہے۔

یہ فوجی اڈہ امریکی فضائیہ کا مرکزی کمانڈ ہیڈکوارٹر اور مغربی ایشیا میں دہشت گرد امریکی فوج کا سب سے بڑا اسٹریٹجک اثاثہ شمار ہوتا ہے۔ ایران کی مسلح افواج میں موجود فرزندان ملت کا یہ قاطعانہ اقدام، وائٹ ہاؤس اور اس کے اتحادیوں کے لیے ایک واضح اور دو ٹوک پیغام ہے:

اسلامی جمہوریہ ایران، خداوند متعال پر توکل اور مؤمن، باشعور ملتِ ایران پر بھروسہ کرتے ہوئے، کسی بھی حال میں اپنی سرزمینی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی بھی قسم کی جارحیت کو ہرگز بے جواب نہیں چھوڑے گا۔

دشمن امریکی کی جارحیت سے یہ حقیقت ایک بار پھر سب پر عیاں ہو گئی کہ صیہونیوں کی شرارتیں، دراصل امریکی منصوبے کا تسلسل ہیں۔ اسی بنیاد پر ہم یاد دہانی کراتے ہیں کہ اس قومی دفاع کے دائرے میں، خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے اور ان کی متحرک فوجی تنصیبات طاقت کے مراکز نہیں، بلکہ اس جنگ طلب رژیم کی سب سے بڑی کمزوری اور کمزورترین نقطہ شمار ہوتے ہیں۔

ماہِ محرم، یعنی سید و سالارِ شہیدان حضرت اباعبدالله الحسین (ع) کے ایّامِ عزاداری کی آمد پر، ہم ایک بار پھر اسلامی ایران کے دشمنوں کو خبردار کرتے ہیں کہ "مارو اور بھاگ جاؤ" کی پالیسی کا دور ختم ہو چکا ہے، اور ملک کی طاقتور مسلح افواج کا عزم یہ ہے کہ کسی بھی شیطانی حرکت کے تکرار کی صورت میں، امریکی افواج کے فوجی ڈھانچے کی جلد از جلد تباہی، مغربی ایشیا سے ان کی ذلت آمیز فرار، اور صہیونی سرطان کا خاتمہ کر کے امت اسلام اور دنیا کی حریت پسند اقوام کے مشترکہ خواب کی تکمیل یقینی بنائی جائے گی[1]۔

ایرانی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹریٹ کا امریکی جارحیت کے جواب میں ایرانی میزائل حملے پر بیان

ایران کی سپریم کونسل نے واضح کیا ہے کہ قطر ہمارا بھائی ہے اور یہ حملہ اُس پر نہیں بلکہ امریکی افواج کو نشانہ بنانے کیلیے العدیہ اڈے پر کیے گئے ہیں۔ مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹریٹ نے امریکہ کی جارحیت کے جواب میں ایران کے میزائل حملے کے بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے:

"فَمَنِ اعْتَدَی عَلَیْکُمْ فَاعْتَدُوا عَلَیْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدَی عَلَیْکُمْ"

اسلامی جمہوریہ ایران کی جوہری تنصیبات اور مراکز پر امریکہ کے جارحانہ اور گستاخانہ اقدام کے جواب میں، چند گھنٹے قبل ایران کی طاقتور مسلح افواج نے قطر میں واقع امریکی افواج کے فضائی اڈے "العدید" پر تباہ کن حملہ کیا۔

اس کامیاب آپریشن میں استعمال کیے گئے میزائلوں کی تعداد، ان بموں کے برابر تھی جو امریکہ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے دوران استعمال کیے تھے۔ نیز، جس اڈے کو ایران کی طاقتور افواج نے نشانہ بنایا وہ قطر کے شہری ڈھانچے اور رہائشی علاقوں سے کافی فاصلے پر واقع تھا۔ یہ کارروائی دوست اور برادر ملک قطر اور اس کے شریف عوام کے لیے کسی بھی قسم کے خطرے سے خالی تھی۔ اسلامی جمہوریہ ایران اب بھی قطر کے ساتھ اپنے گہرے، تاریخی تعلقات کے تحفظ اور ان کے تسلسل کے لیے پُرعزم ہے[2]۔

رد عمل

قطر

قطر کا العديد فوجی اڈے پر حملے پر ردعمل: فوری جنگ بندی اور مذاکرات کی اپیل قطر کی وزارت خارجہ نے ایران کی جانب سے امریکی فوجی اڈے العدید پر حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اڈے پر موجود عملے کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا چکے ہیں۔ ایرانی ذرائع ابلاغ نے "بشارت فتح" آپریشن کے دوران میزائل فائر کیے جانے کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔

ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایرانی مسلح افواج نے منظم انداز میں امریکہ کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے قطر میں واقع امریکی فوجی اڈے العديد پر تباہ کن میزائل داغے۔ آپریشن وعدۂ صادق ۳ کے ترجمان کا بیان؛ فرزندان ملت کا واضح اور دوٹوک پیغام وائٹ ہاؤس اور اس کے اتحادیوں کے نام

آپریشن وعدۂ صادق ۳ کے ترجمان کرنل تاجیک کہا کہ کہ قوم کے فرزندوں کی جانب سے مسلح افواج کے اس قاطع اقدام کا پیغام وائٹ ہاؤس اور اس کے اتحادیوں کے لیے بالکل واضح اور صاف ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران، خداوند متعال پر بھروسہ اور مؤمن و باشعور ایرانی قوم کی پشت پناہی کے ساتھ، کسی بھی حالت میں اپنی سرزمین کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر ہونے والی جارحیت کو بے جواب نہیں چھوڑے گا۔

العديد بیس پر میزائل حملے

العديد بیس پر تین میزائل حملے، خلیج فارس میں ہوائی اور بحری فوجی پسپائی پر اطلاعات کے مطابق، اب تک تین میزائل قطر کے امریکی فوجی اڈے العديد پر لگ چکے ہیں۔ اسی دوران، خلیج فارس کے آسمان اور سمندر میں امریکی ہوائی اور بحری جہاز پسپائی کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

قطر میں دھماکوں کی آوازیں، عوام میں خوف و ہراس

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مسلسل کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں، جس کے بعد شہر میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی ہے۔

ایران نے امریکہ کی جانب سے ایران کی پرامن ایٹمی تنصیبات پر کھلی فوجی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کے جواب میں بڑا اقدام اٹھا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کی منظوری اور خاتم الانبیاء (ص) مرکزی ہیڈکوارٹر کی قیادت میں "یا اباعبداللہ الحسینؑ" کے مقدس نعرے کے ساتھ "بشارت فتح" نامی آپریشن میں قطر میں واقع العدید ایئر بیس پر شدید اور تباہ کن میزائل حملہ کیا ہے۔

یہ ایئر بیس امریکی فضائیہ کا ہیڈکوارٹر اور مغربی ایشیا میں امریکی فوج کا سب سے بڑا اسٹریٹجک اثاثہ تصور کیا جاتا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ کارروائی امریکی جارحیت کے خلاف ایک ٹھوس اور فیصلہ کن جواب ہے۔ خطے کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو چکی ہے۔

مغربی ایشیا میں امریکی فضائیہ کے مرکزی ہیڈکوارٹر پر میزائلوں کی بارش

ایران نے مغربی ایشیا میں موجود امریکی فوج کے سب سے بڑے اسٹریٹجک اثاثے اور فضائیہ کے مرکزی کمانڈ سنٹر کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب امریکہ نے ایران کی پرامن ایٹمی تنصیبات پر کھلی فوجی جارحیت کی، جسے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔

العُدید ایئر بیس، جو قطر میں واقع ہے، امریکی فضائیہ کی کمان کا مرکز اور خطے میں اس کا سب سے بڑا اسٹریٹجک فوجی اڈہ تصور کیا جاتا ہے۔ ایرانی ذرائع کے مطابق یہ حملہ "سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی" نے انجام دیا ہے اور اس کا مقصد امریکہ کو سخت پیغام دینا ہے کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ایران نے مغربی ایشیا میں موجود امریکی فوج کے سب سے بڑے اسٹریٹجک اثاثے اور فضائیہ کے مرکزی کمانڈ سنٹر کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

قطر، بحرین اور کویت میں امریکی فوجی اڈوں پر خطرے کے سائرن بج اٹھے

ذرائع کے مطابق قطر، بحرین اور کویت میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر خطرے کے سائرن فعال کر دیے گئے ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام حالیہ کشیدہ صورتحال اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

دوحہ، قطر میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مسلسل کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں[3]۔

حوالہ جات

  1. ایران کی مسلح افواج کا امریکہ کی جارحیت کا بھرپور اور طاقتور جواب- شائع شدہ از: 23 جون 2025ء-اخذ شدہ بہ تاریخ: 23 جون 2025ء
  2. ایرانی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹریٹ کا امریکی جارحیت کے جواب میں ایرانی میزائل حملے پر بیان- شائع شدہ از: 23 جون 2025ء-اخذ شدہ بہ تاریخ: 23 جون 2025ء
  3. "بشارت الفتح" آپریشن، امریکی فوجی اڈے پر حملہ- شائع شدہ از: 23 جون 2025ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 23 جون 2025ء