زکریا معمر
| زکریا معمر | |
|---|---|
| دوسرے نام | زکریا احمد ابو معمر |
| ذاتی معلومات | |
| پیدائش | 1972 ء، 1350 ش، 1391 ق |
| پیدائش کی جگہ | خان یونس فلسطین |
| یوم وفات | 10 اکتوبر |
| وفات کی جگہ | طوفان الاقصی |
| مذہب | اسلام، سنی |
| مناصب | غزہ کی پٹی ، فوجی کونسل اور غزہ نارتھ بریگیڈ کے ممبر |
زکریا معمر
بین گورین ہوائی اڈے پر راکٹوں کی بارش/ تل ابیب میں سائرن بجنے لگے
قسام بریگیڈ (حماس کے عسکری ونگ) نے صیہونی رجیم کی غزہ پر بمباری کے نتیجے میں فلسطینی بچوں اور خواتین کی شہادت کے ردعمل میں مقبوضہ علاقوں پر نئے میزائل حملے شروع کردئے۔ مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ قسام بریگیڈ نے صیہونی رجیم کے فلسطینی شہریوں پر وحشیانہ حملوں کے جواب میں بن گورین ہوائی اڈے پر میزائل حملے کی اطلاع دی ہے۔
عبرانی ذرائع نے خطرے کے سائرن بجنے اور تل ابیب پر راکٹ گرنے کی آواز سننے کی اطلاع دی ہے۔ اسی طرح مقبوضہ علاقوں الرد، رشون لتسیون، فلاسیم، کفار عزہ، ساعد اور حولون میں بھی خطرے کے سائرن بج گئے ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی ذرائع نے غزہ پر صیہونی رجیم کے وحشیانہ حملوں کے دوران تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے دو ارکان کی شہادت کی خبر دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق کل رات حماس کے سیاسی دفتر کے رکن اور تعلقات عامہ کے سربراہ زکریا معمر اور جواد ابو شمالہ حماس کے مالیاتی امور کے سربراہ شہید ہو گئے۔ غزہ بیلٹ کی وزارت صحت نے منگل کے روز تازہ ترین اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا: الاقصیٰ طوفان آپریشن کے آغاز سے اب تک غزہ میں شہیدوں کی تعداد 704 جب کہ زخمیوں کی تعداد تقریباً 4000 تک پہنچ گئی ہے اور شہداء میں 143 بچے اور 105 خواتین ہیں۔
واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی فورسز نے ہفتے کی صبح ایک درست اور مربوط کارروائی میں غزہ کی سرحدوں کو عبور کرتے ہوئے غزہ کے اطراف میں موجود مقبوضہ بستیوں میں داخل ہو کر آدھے گھنٹے کے اندر مقبوضہ علاقوں کی جانب 5000 سے زائد راکٹ اور میزائل داغے۔ صہیونی فوجیوں کا نجی لباس میں فرار، سرحدی اہلکاروں کی ہلاکتیں، صیہونی گاڑیوں کی لوٹ مار اور یہاں تک کہ سرحدی چوکیوں پر اسرائیلی ٹینکوں کو قبضے میں لینے کی تصویریں صہیونیوں کی حیراکن شکست کو ظاہر کرتی ہیں[1]۔
غزہ میں تباہی و بربادی،بھوک،پیاس:75سال میں اسرائیل کے سب سے ہولناک فضائی حملے،شہر ملیا میٹ
حماس نے اپنے 2 سینئر رہنماؤں کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زکریا معمر اور جواد ابوشمالہ حماس کی پولٹ بیورو کے رکن تھے ، زکریا معمر شعبہ معاشیات کے سربراہ جبکہ جواد ابوشمالہ شعبہ قومی تعلقات کے سربراہ تھے ۔دوسری جانب اسرائیلی افواج نے کہا ہے کہ تل ابیب سمیت اور پورے اسرائیل میں سائرن بجائے جا رہے ہیں۔اسرائیلی فوج کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اب تک غزہ سے اسرائیل پر 4500 سے زیادہ راکٹ داغے جا چکے ہیں۔
حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی قید میں موجود یرغمالیوں پر اسرائیل سے اس وقت تک مذاکرات نہیں کریں گے جب تک لڑائی ختم نہیں ہو جاتی۔انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ ‘ہم نے ان تمام سٹیک ہولڈرز کو بتا دیا ہے جنھوں نے ہم سے اسرائیلی یرغمالیوں سے متعلق رابطہ کیا کہ یہ فائل تب تک نہیں کھلے گی جب تک جنگ ختم نہیں ہوتی اور (ان کی رہائی) کے مطالبات کسی قیمت پر ہی مانے جائیں گے ۔اسرائیل کے وزیراعظم کی جانب سے حماس کے خلاف جوابی کارروائی کے اعلان کے بعد منگل کی صبح اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ شہر کے مرکز میں بمباری کی[2]۔
- ↑ بین گورین ہوائی اڈے پر راکٹوں کی بارش/ تل ابیب میں سائرن بجنے لگے+ ویڈیو- شائع شدہ از:10 اکتوبر 2023ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 11 فروری 2025ء۔
- ↑ غزہ میں تباہی و بربادی،بھوک،پیاس:75سال میں اسرائیل کے سب سے ہولناک فضائی حملے،شہر ملیا میٹ،یہودی ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں،اسے جو چاہیے ہوگا دینگے:امریکی صدر[https://dunya.com.pk/index.php/dunya-meray-aagay/2023-10-11/2247957 غزہ میں تباہی و بربادی،بھوک،پیاس:75سال میں اسرائیل کے سب سے ہولناک فضائی حملے،شہر ملیا میٹ،یہودی ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں،اسے جو چاہیے ہوگا دینگے:امریکی صدر- شائع شدہ از: 11اکتوبر 2023ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 11 فروری 2025ء۔