محمد الضیف
محمد الضیف حماس کے عسکری ونگ، القسام بٹالینز کے کمانڈر انچیف حماس کے سب سے زیادہ پرجوش کمانڈر تھے۔ آپ ہمشیہ شہادت کے آرزومند تھے اور خدا وند عالم نے بالآخر آپ کی تمنا پوری کردی۔
محمد المصری (ابو خالد) ہمیشہ اپنی رہائش گاہ بدلتے رہتے تھے تاکہ آپ غاصب صہیونی ریاست کے خلاف ایک طوفان برپا کئے بغیر قتل نہ ہو جائے؛ اسی لیے آپ کا لقب الضعیف رکھا گیا جس کا مطلب ہے مہمان۔ انہوں نے غزہ کی اسلامی یونیورسٹی میں حیاتیات کی تعلیم حاصل کی۔
آپ نے غزہ کی پٹی میں پہلا تھیٹر گروپ قائم کیا
اس سے قبل اسرائیل نے کم از کم 7 بار انہیں قتل کرنے کی کوشش کی تھی مگر وہ لوگ اس میں کامیاب نہیں ہوے ۔ شہید حاج قاسم سلیمانی نے ایک خط میں انہیں زندہ شہید کا لقب بھی دیا تھا
آخر کار آپ کو اللہ کی طرف سے اپنے برسوں کی مجاہدت کا صلہ ملا، طوفان الاقصی آپریشن کے دوران صیہونی حکومت کی ناک زمین میں رگڑ دی گئی۔ اور پوری دنیا میں مسلئہ فلسطین کو ایک مرتبہ پھر سے زندہ کیا اور برسوں سے فلسطینوں کے دلوں میں اسرائیلیوں سے متعلق جو نفرت تھی اسے اظہار کرنے کا موقع فراہم کیا اور اور مقاومت کو آنے والے نسلوں کے رنگ و پے میں منقل کرکے خود شہادت کے عظیم الشان مرتبہ پر فائز ہوگئے ،،
آپ کی شہادت اسماعیل ہنیہ سے پہلے ہوئی تھی لیکن حماس کی جنگی حکمت عملی کی وجہ سے ابھی تک اعلان نہیں کیا تھا تاکہ مجاھیدن کے حوصلے پر کسی قسم کا اثر نہ پڑے ،،،اب فتح کے ساتھ آپ کی شہادت کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
حماس نے القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کردی
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے مسلح ونگ القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کردی۔ غیر ملکی خبرساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے 15 ماہ تک جاری جارحیت کے دوران ان کے سربراہ محمد الضیف شہید ہوگئے ہیں۔
القسام بریگیڈ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ محمد الضیف گذشتہ برس غزہ میں ایک فضائی حملے میں شہید ہوگئے تھے اور ان کے ہمراہ ڈپٹی ملٹری کمانڈر مروان عیسیٰ بھی شہید ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے علاقے خان یونس میں ایک فضائی حملے میں محمد الضیف کی موت کا دعویٰ کیا گیا تھا تاہم حماس کی جانب سے اپنے عسکری ونگ کے سربراہ کی شہادت کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔
صہیونی ریاست نے گزشتہ سال مارچ میں یہ اعلان کیا تھا کہ محمد الضیف اور مروان عیسیٰ 7 اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیل پر حملے کے ماسٹر مائنڈ تھے۔ محمد الضیف گزشتہ دو دہائیوں سے اسرائیل کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھے اور اسرائیل انہیں ’دی گھوسٹ بھی کہتے تھے کیوں کہ ان کی زیادہ تر زندگی گمنامی میں ہی گزری اور ان کا فلسطینی گروپ میں ایک طویل اور خفیہ کیریئر تھا۔
اس سے قبل، عوامی سطح پر ان کا چہرہ بھی کبھی نہیں دیکھا گیا تھا، حماس نے آج پہلی بار ان کی تصویر جاری کی ہے۔ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کی جانب سے جاری بیان میں جنرل ملٹری کونسل کے دیگر 3 سینئر ارکان کی شہادت کا بھی اعلان کیا[1]۔
- ↑ حماس نے القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کردی- شائع شدہ از: 30 جنوری 2025ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 30 جنوری 2025ء-