محمد الضیف

    ویکی‌وحدت سے
    نظرثانی بتاریخ 23:51، 30 جنوری 2025ء از Saeedi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) («'''محمد الضیف''' حماس کے عسکری ونگ، القسام بٹالینز کے کمانڈر انچیف حماس کے سب سے زیادہ پرجوش کمانڈر تھے۔ آپ ہمشیہ شہادت کے آرزومند تھے اور خدا وند عالم نے بالآخر آپ کی تمنا پوری کردی۔ محمد المصری (ابو خالد) ہمیشہ اپنی...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
    (فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

    محمد الضیف حماس کے عسکری ونگ، القسام بٹالینز کے کمانڈر انچیف حماس کے سب سے زیادہ پرجوش کمانڈر تھے۔ آپ ہمشیہ شہادت کے آرزومند تھے اور خدا وند عالم نے بالآخر آپ کی تمنا پوری کردی۔

    محمد المصری (ابو خالد) ہمیشہ اپنی رہائش گاہ بدلتے رہتے تھے تاکہ آپ غاصب صہیونی ریاست کے خلاف ایک طوفان برپا کئے بغیر قتل نہ ہو جائے؛ اسی لیے آپ کا لقب الضعیف رکھا گیا جس کا مطلب ہے مہمان۔ انہوں نے غزہ کی اسلامی یونیورسٹی میں حیاتیات کی تعلیم حاصل کی۔

    آپ نے غزہ کی پٹی میں پہلا تھیٹر گروپ قائم کیا

    اس سے قبل اسرائیل نے کم از کم 7 بار انہیں قتل کرنے کی کوشش کی تھی مگر وہ لوگ اس میں کامیاب نہیں ہوے ۔ شہید حاج قاسم سلیمانی نے ایک خط میں انہیں زندہ شہید کا لقب بھی دیا تھا

    آخر کار آپ کو اللہ کی طرف سے اپنے برسوں کی مجاہدت کا صلہ ملا، طوفان الاقصی آپریشن کے دوران صیہونی حکومت کی ناک زمین میں رگڑ دی گئی۔ اور پوری دنیا میں مسلئہ فلسطین کو ایک مرتبہ پھر سے زندہ کیا اور برسوں سے فلسطینوں کے دلوں میں اسرائیلیوں سے متعلق جو نفرت تھی اسے اظہار کرنے کا موقع فراہم کیا اور اور مقاومت کو آنے والے نسلوں کے رنگ و پے میں منقل کرکے خود شہادت کے عظیم الشان مرتبہ پر فائز ہوگئے ،،

    آپ کی شہادت اسماعیل ہنیہ سے پہلے ہوئی تھی لیکن حماس کی جنگی حکمت عملی کی وجہ سے ابھی تک اعلان نہیں کیا تھا تاکہ مجاھیدن کے حوصلے پر کسی قسم کا اثر نہ پڑے ،،،اب فتح کے ساتھ آپ کی شہادت کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔