سانچہ:صفحۂ اول/منتخب مضامین

ویکی‌وحدت سے
< سانچہ:صفحۂ اول
نظرثانی بتاریخ 09:32، 1 جنوری 2025ء از Javadi (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
منتخب مضمون
ابومهدی و سلیمانی.jpg

قاسم سلیمانی، ایران کی قدس برگیڈ کے کمانڈر، جنہوں نے مزاحمتی محاذ کی سرگرمیوں کو مضبوط کرنے اور وسعت دینے کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔ وہ عراق کی طرف سے ایران کے خلاف مسلط کردہ جنگ میں مختلف کارروائیوں جیسے والفجر 8، کربلا 1 اور کربلا 5 میں موجود تھے۔ شہید سلیمانی نے مقاومتی بلاک گروپوں جیسے النجیاء موومنٹ، کتائب حزب اللہ اور زینبون و فاطمیون اور ایران اور شام کے کچھ جوانوں پر مشتمل ایک عوامی رضاکار فورس تشکیل دی۔ جاری رہے...

اسلامی دنیا
کتیبه آیه وحدت.jpg
  • رجب ساتواں قمری مہینہ ہے اور حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے۔ یہ وہ مہینہ ہے جب بندوں پر خدا کی لامحدود رحمت پہلے سے زیادہ نازل ہوئی ہے۔ ماہ رجب کی اہمیت اتنی زیادہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس مہینے میں تمناؤں کی رات رکھی ہے۔ مومنین اور اس مہینے کے اعمال بجا لانے والوں کو رجبیون کہتے ہیں۔ قیامت کے دن ایک فرشتہ پکارے گا کہ یہ رجبیوں کہاں ہیں جنہوں نے ماہ رجب کی تعظیم کی اور اس کے اعمال بجا لائے۔
  • محمدبن علی بن حسین بن علی بن ابی طالب جو کہ امام باقر علیہ السلام کے نام سے مشہور ہیں (114-57ھ) شیعوں کے پانچویں امام ہیں جو تقریباً 19 سال تک شیعوں کی امامت کے منصب پر فائز رہے۔

امام باقر علیہ السلام کی امامت کا دور اموی حکومت کی کمزوری اور اقتدار پر بنی امیہ کی کشمکش کے ساتھ موافق ہوا۔ امام باقر علیہ السلام نے اس دور میں ایک وسیع علمی تحریک پیدا کی جو اپنے بیٹے امام صادق علیہ السلام کی امامت میں اپنے عروج پر پہنچ گئی۔

  • حشد الشعبی ‌‌یا پاپولر موبلائزیشن آف عراق (عربی: الحشد الشعبی) جسے بسیج عراق کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، عراق کی ملیشیا افواج ہیں جو اس ملک کی فوج کے ساتھ ہیں. عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی کے حکم پر تیرہ جون سن دو ہزار چودہ میں تشکیل پائی تھی ۔ اس فورس کے جوانوں نے عراق میں داعش کو کچلنے میں مرکزی کردار ادا کیا اور آج بھی دسیوں لاکھ عراقی جوان اس فورس کے پرچم تلےعراق میں سیکیورٹی کی ضمانت فراہم کئے ہوئے ہیں یہ فورس تقریباً 40 مختلف گروہوں پر مشتمل ہے، جو کہ بنیادی طور پر شیعہ گروہ ہیں، تاہم اس میں سنی، عیسائی اور ایزدی گروہ بھی موجود ہیں۔
  • ہیئت تحریر الشام (عربی: هيئة تحرير الشام، "تنظیم برائے آزادی شام" یا " Sham Liberation Army "لیونٹ لبریشن کمیٹی ")، جسے عام طور پر تحریر الشام کہا جاتا ہے ، ایک سرگرم سنی اسلامی عسکریت پسند گروپ ہے جو شام کی خانہ جنگی میں شامل ہے۔ اس کی تشکیل 28 جنوری 2017ء کو جبہۂ فتح الشام (سابقہ النصرہ فرنٹ)، انصارالدین فرنٹ ، جیش السنہ، لواء الحق اور نور الدین الزنگی تحریک کے درمیان انضمام کے طور پر کی گئی تھی۔
شخصیات
عبد الرحیم علی.jpg

عبد الرحیم علی سوڈان سے تعلق رکھنے والے اسلامی تحریک کی نمایاں شخصیات میں سے ایک، اتحاد بین المسلمین کے داعی، عالمی سامراج کے مخالف، دینی مبلغ اور عالمی کونسل برائے تقریب مذاہب اسلامی کا رکن ہیں۔ جاری رہے...