مسودہ:یحیی الدیلمی
یحیی الدیلمی | |
---|---|
دوسرے نام | یحیی حسین الدیلمی |
ذاتی معلومات | |
یوم پیدائش | جنوری |
پیدائش کی جگہ | یمن |
مذہب | اسلام، زیدی |
مناصب |
|
یحیی حسین الدیلمی یحییٰ بن حسین بن محمد الدیمی، جنوری 1961ء میں پیدا ہوئے، زیدی فرقہ کے مراجع تقلید، مذہبی اسکالر، ایک اسلامی مفکر اور اسلامی اتحاد کے داعی، انسانیت کا احترام کرنے، بدعنوانی سے لڑنے اور فرقہ وارانہ اختلافات کو مسترد کرنے والے ہیں۔ آپ فلسطین کے کاز اور یمن میں عرب اور اسلامی قوم کے مسائل کے دفاع کے علمبرداروں میں سے ہیں اور کئی بین الاقوامی اور علاقائی کانفرنسوں اور سیمیناروں میں شرکت کر چکے ہیں۔ 20 اگست 2019ء کو علامہ الدیلمی کو اس ملک کے دارالحکومت صنعاء کے شمال مشرق میں واقع یمن کے صوبے مارب میں حج سے زمینی راستے سے واپسی پر اغوا کیا گیا۔
سوانح عمری
یحییٰ بن حسین بن محمد الدیلمی، یکم جنوری 1961ء کو یمن کے شہر صنعا میں پیدا ہوئے۔ آپ یمن کے ایک دور حاصر کے زیدی عالم دین اور صنعاء میں النہرین مسجد کے مبلغ اور پیش امام ہیں۔ الدیلمی اسلامی اتحاد کے علمبردار ہیں، انسانیت کا احترام کرنے والے اور فرقہ وارانہ تنازعات کو مسترد کرتے ہیں۔ انہیں فلسطینی کاز اور عرب اور اسلامی قوم کے مسائل کے سب سے بڑے حامیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ کئی بین الاقوامی اور علاقائی کانفرنسوں اور سیمیناروں میں شرکت کی ہیں۔ 20 اگست 2019ء کو، انہیں ماریب میں زمینی راستے سے اغوا کر لیا گیا تھا، یہ یمن کے شمال مشرق میں واقع ہے۔ یہ شہر دارالحکومت صنعا، سے تقریباً 173 کلومیٹر دور ہے۔ اماریب میں پولیٹیکل سیکیورٹی جیل میں اغوا اور جبری گمشدگی کے ایک سال چالیس دن کے بعد، انہیں اور ان کے ساتھی کو 22 ستمبر کو رہا کیا گیا۔
تعلیم
عربی زبان میں بیچلر آف آرٹس اور اسلامیات میں بیچلر
اساتذہ
- حمود عباس المؤيد،
- محمد بن محمد المنصور،
- مجد الدين المؤيدی،
- بدر الدين الحوثی،
- أحمد بن محمد زبارة،
- يحيى محمد الديلمی،
- عبد الحميد معياد
فکری اور نظریاتی سرگرمیاں
- 2000ء اور 2004ء میں، انہوں نے صنعاء یوتھ موومنٹ کی بنیاد رکھی، جس کے ذریعے انہوں نے مسلسل اور تندہی سے مسلمانوں کو ملک کے اہم مسائل سے متعارف کرانے کی کوشش کی، جن میں سب سے اہم مسئلہ فلسطین ہے۔ ذاتی کوششوں اور مساجد کے مبلغین کے تعاون سے، اس عقیدہ کے تحت کہ یہ امت مسلمہ اہم مسئلہ ہے۔
- مسلمانوں کے درمیان اتحاد قائم کرنے کے لیے بہت سے علماء اور مختلف اسلامی فرقوں اور مکاتب فکر کے علماء سے ملاقات کے لیے یمن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
- انہوں نے درجنوں اسلامی اسکالرز، الازہر کے علماء، اور شیعہ اثنی عشریہ علماء سے ملاقاتیں کیں اور مصر، ایران، عمان، لبنان اور دیگر میں بہت سی اسلامی کانفرنسوں میں شرکت کی۔
- انہوں نے اٹلی اور وفاقی جمہوریہ جرمنی کی وزارت خارجہ کی سرکاری دعوت پر بہت سی کانفرنسوں میں شرکت کی جس میں امن کا مطالبہ کیا گیا اور اس دوران آپ دوسرے مذاہب کی بہت سی مذہبی شخصیات سے ملے۔