محمد عفیف

ویکی‌وحدت سے
محمد عفیف
محمد عفیف.jpg
ذاتی معلومات
پیدائش کی جگہلبنان
مذہباسلام، شیعہ
مناصبحزب اللہ لبنان کے میڈیا آفس کے سربراہ


محمد عفیف

سوانح عمری

آپ حزب اللہ بانی نسل میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور محمد عفیف نے 1983ء میں اس میں شمولیت اختیار کی۔ آپ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل عباس الموسوی اور سید حسن نصر اللہ کے دوست تھے۔ محمد عفیف حزب اللہ کے المنار چینل پر خبروں اور سیاسی پروگراموں کے سربراہ کے طور پر کام کرتے تھے، اور نصر اللہ اور ان کے میڈیا مشیر کے قریب تھے۔

حڑب اللہ لبنان میں ان کا کردار

محمد عفیف کو 1980ء کی دہائی کے اوائل میں حزب اللہ کے قیام کے بعد سے اس کی صفوں میں ایک نمایاں شخصیت سمجھا جاتا تھا۔ آپ لبنانی انتخابات میں حزب اللہ کی نمائندگی کرتے ہوئے سیاسی سطح پر بھی سرگرم تھا، جب اس گروپ نے لبنانی پارلیمنٹ میں نشستیں حاصل کیں۔ جہاں تک موجودہ دور کا تعلق ہے، اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کے آغاز کے بعد سے، عفیف پارٹی کے میڈیا ترجمان کے طور پر نمودار ہوئے ہیں، اور انہوں نے ہمیشہ بیروت کے جنوبی مضافات کے مرکز سے، اور متاثرہ علاقوں میں براہ راست پریس کانفرنسیں کی ہیں۔

اپنے آخری بیانات میں، انہوں نے اسرائیلی دعوی کے درست ہونے کی مکمل تردید کی جس میں جنوبی لبنان میں کامیابیاں حاصل کرنے کی بات کی گئی ہے، اور اسے غلط قرار دیا انہوں نے بتایا کہ حزب اللہ کے ہتھیار مستحکم ہیں اور طویل عرصے تک جنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پچھلے ہفتے، عفیف نے بھی واضح طور پر اسرائیل کے ان تمام الزامات کی تردید کی کہ حزب اللہ نے دارالحکومت بیروت اور دیگر آبادی والے علاقوں میں شہریوں کے گھروں میں اسلحہ ذخیرہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ لبنان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے بارے میں خبر شائع کرتے وقت اس کی چھان بین اور تحقیق کرے۔

میڈیاتی سرگرمیاں

عفیف نے جولائی 2006ء کی جنگ کے دوران حزب اللہ کی میڈیا کوریج کو سنبھالنے میں اپنا حصہ ڈالا، آپ اسرائیل کے اندر چلنے والی پروپیگنڈہ فائل کا ذمہ دار ہے، اور اسے پارٹی کی سیاسی اور اسٹریٹجک پوزیشن بنانے کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔ عفیف کا پارٹی میں سیاسی کردار اور اثر و رسوخ ہے، کیونکہ وہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کے بہت قریب شخصیات میں سے ایک ہیں۔

گزشتہ سال اکتوبر میں وہاں اسرائیلی جنگ شروع ہونے کے بعد جب سے عفیف غزہ کے لیے حمایتی محاذ کے طور پر جنوبی لبنان میں داخل ہونا شروع ہوئے اور روزانہ پریس کانفرنسیں کرنے کے لیے جانے رہے انہوں نے گزشتہ ستمبر میں بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں حسن نصر اللہ کے قتل کے مقام پر ایک پریس کانفرنس کی۔

شہادت

حزب اللہ کے میڈیا آفس کے سربراہ "محمد عفیف" اسرائیلی حملے میں شہید ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے میڈیا چیف محمد عفیف کو بیروت میں راس البنع پر صیہونی حکومت کے حملے کے دوران شہید کر دیا گیا ہے۔ مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الجزیرہ نیوز چینل نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حزب اللہ کی میڈیا سیل کے سربراہ محمد عفیف کو آج بیروت میں راس النبع پر صیہونی حکومت کے حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

لبنانی عرب سوشلسٹ بعث پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے حزب اللہ کے میڈیا چیف محمد عفیف کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ محمد عفیف کو حادثاتی طور پر عمارت میں نشانہ بنایا گیا اور شہید کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب حزب اللہ نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے [1]۔

  1. حزب اللہ کے میڈیا آفس کے سربراہ "محمد عفیف" اسرائیلی حملے میں شہید-ur.mehrnews.com- شائع شدہ از:17 نومبر 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 17 نومبر 2024ء۔