سید ہاشم الحیدری

ویکی‌وحدت سے

سید ہاشم الحیدرییک عراقی شیعہ عالم اور سیاسی کارکن ہے اور ان کا شمار اسلامی مزاحمت کے علماء میں ہوتا ہے۔ انہوں نے فقہ، اصول اور اسلامی علوم کی تعلیم حاصل کی اور حوزہ علمیہ فارغ ہوا۔ سید ہاشم الحیدری مذہبی، سیاسی اور سماجی امور کے مصنف، لیکچرر اور عراقی پاپولر موبلائزیشن فورسز کے ثقافتی معاون ہے [1]۔

حرکۂ عہد اللہ الاسلامیہ کا قیام

نومبر 2020 کو عراقی پاپولر موبلائزیشن فورسز(حشد الشعبی) کے ثقافتی معاون ہاشم الحیدری نے "حرکۂ عہد اللہ الاسلامیہ" کے قیام کا اعلان کیا۔ اس اعلان کا بیان اس تقریر میں آیا ہے جو انہوں نے پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی یوم ولادت کے موقع پر دیا تھا اور الحیدری نے زور دے کر کہا تھا کہ یہ تحریک ضرورت مند اور غریب مسلمانوں کے معاملات کو آسان بنانے کے لیے ہے۔

آپ رہبر انقلاب اسلامی امام سید علی خامنہ ای اور سید علی سیستانی کے پیروکاروں اور وفاداروں میں شمار ہوتا ہے۔ الحیدری نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا ہے کیونکہ آپ تحریک کو آیت اللہ سید علی سیستانی کی پیروی کرنے اور اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے سب سے زیادہ تیار سمجھتے تھے۔

تحریک کے اہداف

اس تحریک کے سیکرٹری جنرل نے اپنی تقریر میں تحریک کے اہداف اور اصولوں کی وضاحت کی، یہ تنظیم نظام ولایت فقیہ کی مکمل سرپرستی کے اصول کو اپناتی ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک کا اسلام فقیہ کی پیروری ہیں کہ کیونکہ اسلام اور دین انسانی زندگی کی رہنمائی کرتا ہے اور اس کے علاوہ، تحریک کا مقصد غریبوں کی مدد کرنا ہے [2]۔

سید حسن نصراللہ نے سعودی عرب کی ایک بڑی پیشکش رد کر دی

سید ہاشم الحیدری نے انکشاف کیا کہ امریکہ اور سعودی عرب نے پیغام بھیجا تھا کہ ہم لبنان کی حکومت تمہیں دیں گے اور تمہیں عرب دنیا کا سید بنا دیں گے، بس تمہیں ولایت فقیہ کو چھوڑنا ہو گا، لیکن شہید سید حسن نصراللہ نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں مدرسہ امام کاظم علیہ السلام میں سید مقاومت شہید سید حسن نصراللہ کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید ہاشم الحیدری نے انکشاف کیا کہ امریکہ اور سعودی عرب نے پیغام بھیجا تھا کہ ہم لبنان کی حکومت تمہیں دیں گے اور تمہیں عرب دنیا کا سید بنا دیں گے، بس تمہیں ولایت فقیہ کو چھوڑنا ہو گا، لیکن شہید نصراللہ نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا [3]۔

ہمیں رہبر انقلاب اسلامی کو نائب امام زمانہ (عج) کی حیثیت سے دیکھنا چاہیے

رہبرِ انقلابِ اسلامی کے بارے میں ہمارا نظریہ، صرف ایک سیاسی اور کسی ایک ملک کا اعلیٰ عہدیدار نہیں ہونا چاہئے بلکہ رہبرِ انقلاب کے بارے میں ہمارا نظریہ نائبِ امام زمانہ علیہ السلام کے طور پر ہونا چاہئے۔

حشدا لشعبی کے ادارہ برائے ثقافتی امور کے نائب سربراہ سید ہاشم الحیدری نے تبریز ایران میں مدرسۂ علمیۂ حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام کے طلباء اور علماء کے اجتماع سے خطاب کے دوران، جہادِ تبیین کو امام خامنہ ای کے نقطۂ نظر سے ایک فوری اور یقینی فریضہ قرار دیا اور کہا کہ آج علماء کا سب سے اہم کام اور ذمہ داری جہادِ تبیین ہے۔

حشد الشعبی کے ثقافتی امور کے نائب سربراہ نے کہا کہ شہادت سے محبت کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ شہید قاسم سلیمانی تکفیری گروہ داعش کے ساتھ جنگ میں شہید ہوئے اور آج علمائے کرام کا محاذ تبلیغ اور تبیین کا محاذ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب کی بنیادی ضرورتوں میں سے ایک ترقی ہے جس پر رہبرِ معظمِ انقلاب نے بہت زیادہ تاکید کی ہے اور اساتذہ اور مفکرین کی ترقی، انقلاب میں دلچسپی کا باعث بنتی ہے۔

الحیدری نے مزید کہا کہ علمائے کرام کو علم و عمل کے ہتھیار سے لیس ہو کر حقیقت کو بیان کرنا چاہئے۔ انہوں نے ثقافتی اور نرم جنگ کو نظامی جنگ سے زیادہ مشکل قرار دیا اور کہا کہ ثقافتی جنگ داعش کے ساتھ جنگ سے زیادہ مشکل ہے۔ ثقافتی جنگ میں، طعنوں کو برداشت کرنے اور دوغلی پالیسیوں کے خلاف استقامت اور صبر کرنے کے لئے مزاحمت و مقاومت کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

سید ہاشم الحیدری نے کہا کہ رہبرِ انقلابِ اسلامی امام خامنہ ای کے بارے میں ہمارا نظریہ، صرف ایک سیاسی اور کسی ایک ملک کا اعلیٰ عہدیدار نہیں ہونا چاہئے بلکہ رہبر انقلاب کے بارے میں ہمارا نظریہ نائبِ امام زمانہ علیہ السلام کے طور پر ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دینی طلباء کے لئے لباسِ مقدسِ روحانیت زیب تن کرنے کے بعد، کچھ اہم امور کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے اور دینی طلباء کو خدا کے ساتھ معاملہ کر کے حق بیان کرنے اور دین کی تبلیغ کے لئے تمام مواقع کو بروئے کار لانا چاہئے [4]۔

بیت المقدس کی آزادی نزدیک ہے

سید ہاشم الحیدری نے بیت المقدس کی آزادی کو نزدیک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی محاذ کے لئے سب سے بڑی نعمت رہبرِ معظمِ انقلابِ اسلامی امام خامنہ ای کا وجود ہے۔ اسلامی تحریکِ مزاحمت عراق کے سیکرٹری جنرل سید ہاشم الحیدری نے قم المقدسہ میں طلباء و علماء کی ایک نشست سے خطاب کے دوران، خطے اور مزاحمتی محاذ کے مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ رہبرِ معظّمِ انقلابِ اسلامی کیوں جہادِ تبیین کے نتیجے پر پہنچے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کے طالب علم کو اچھی طرح درس و تدریس میں مصروف رہتے ہوئے سماجی مسائل پر پوری طرح سے توجہ دینا چاہئے۔ الحیدری نے کہا کہ رہبرِ انقلاب نے فرمایا کہ جہادِ تبیین تمام مؤمنین پر فرض ہے؛ یہ دیکھنا چاہئے کہ کون سے مقدمات رہبرِ انقلابِ اسلامی کے حکم کو جامۂ عمل پہنا سکتے ہیں۔

انہوں نے سید حسن نصراللہ کے ساتھ اسرائیل اور امریکہ کی دشمنی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دشمنی سید بزرگوار حسن نصراللہ کے ولایت اور ولایت مداری کے مسئلے کی وجہ سے ہے۔ اسلامی تحریکِ مزاحمت عراق کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ میں اسلامی جمہوریہ ایران سے باہر بیٹھ کر، اس ملک کی سائنسی اور تعمیراتی سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں ترقی دیکھ رہا ہوں۔

سید ہاشم الحیدری نے مختلف مادی اور معنوی میدانوں میں انقلابِ اسلامی کی کامیابیوں کو بیان کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انقلابِ اسلامی کی مادی اور معنوی کامیابیوں کو منبروں اور محفلوں کے ذریعے تسلسل سے بیان کیا جانا چاہے۔

تحریکِ مزاحمت عراق کے سربراہ نے کہا کہ اقتصادی تعطل کا مسئلہ عالمی مسئلہ بن چکا ہے اور یہ مسائل صرف اسلامی جمہوریہ ایران تک محدود نہیں ہیں؛ اس مسئلے کو حل اور واضح کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں امن و امان ایک عظیم، عجیب اور معجزاتی نعمت ہے۔ مغربی دنیا اور حتی امریکہ میں بھی لوگوں کی جانیں محفوظ نہیں ہیں اور انہیں مختلف قسم کے خطرات کا سامنا ہے۔

سید ہاشم الحیدری نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کو عالم اسلام کے لئے ایک رول ماڈل کے طور پر متعارف کرایا جائے؛ کیونکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے معنوی ترقی کے ساتھ مادی لحاظ سے طب، اقتصادیات، زراعت اور جدید ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں بھی نمایاں ترقی کی ہے۔ انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمن انقلابِ اسلامی، نظامِ اسلامی ایران اور ولایت فقیہ کے مقدس چہرے کو داغدار کرنا چاہتے ہیں، مزید کہا کہ وہ عمامہ جو انقلابی نہ ہو وہ اسلام کے دشمنوں کے حق میں ہے [5]۔

  1. سماحة السيد هاشم الحيدري حفظه الله-islam4u.com-(عربی زبان)-اخذ شدہ بہ تاریخ: 8 اکتوبر 2024ء۔
  2. الأمين العام لحركة عهد الله الإسلامية السيد هاشم الحيدري-alkhanadeq.org-(عربی زبان)- شائع شدہ از: 12اکتوبر 2021ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 8 اکتوبر 2024ء۔
  3. سید حسن نصراللہ نے سعودی عرب کی ایک بڑی پیشکش رد کر دی تھی: حجت الاسلام ہاشم الحیدری-ur.hawzahnews.com- شائع شدہ از:7اکتوبر 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 8 اکتوبر 2024ء۔
  4. ہمیں رہبر انقلاب اسلامی کو نائب امام زمانہ (عج) کی حیثیت سے دیکھنا چاہیے، حجۃ الاسلام سید ہاشم حیدری-ur.hawzahnews.com-شائع شدہ از: 21مئی 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 8اکتوبر 2024ء۔
  5. بیت المقدس کی آزادی نزدیک ہے؛ مزاحمتی محاذ کے لئے سب سے بڑی نعمت رہبرِ انقلاب کا وجود ہے-ur.hawzahnews.com- شائع شدہ از: 7 اپریل 2022ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 8 اکتوبر 2024ء۔