محمد خان شیرانی

ویکی‌وحدت سے
نظرثانی بتاریخ 17:14، 7 جولائی 2024ء از Saeedi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) («'''محمد خان شیرانی'''، جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ہیں۔ شیرانی ایک بھاری بھر کم سیاسی و علمی شخصیت ہیں اس وجہ سے سنجیدہ سیاسی حلقوں میں آپ کی دیانت ا...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

محمد خان شیرانی، جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ہیں۔ شیرانی ایک بھاری بھر کم سیاسی و علمی شخصیت ہیں اس وجہ سے سنجیدہ سیاسی حلقوں میں آپ کی دیانت اور راست بازی کی بنیاد پر آپ کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ آپ کو امام سیاست بھی کہا جاتاہے آپ کا مولانا فضل الرحمان سے دو چیزوں پر سخت اختلاف ہے۔ اول یہ کہ مولانا فضل الرحمن نے انھیں بلوچستان میں عہدہ کیوں نہیں دیا دوم مولانا نے عمران خان کو یہودی ایجنٹ کیوں کہا اور اسرائیل کو تسلیم کیوں نہیں کرتے۔

سوانح عمری

ان کی پیدائش 1948ء ضلع شیرانی میں ہوئی۔ پاکستان عام انتخابات 2013 میں حلقہ این اے 264 سے منتخب ہوئے اور قومی اسمبلی میں ژوب،قلعہ سیف اللہ اور شیرانی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

تعلیم

انہوں نے اپنا دینی تعلیم بنوں کے معراج العلوم سے حاصل کی۔