سید ریاض حسین نجفی
سید ریاض حسین نجفی پاکستان کے شیعہ عالم دین، جامعۃ المنتظر لاہور کے پرنسپل، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر اور وفاق علماء شیعہ پاکستان کے سرپرست ہیں۔
سید ریاض حسین نجفی | |
---|---|
پورا نام | سید ریاض حسین نجفی |
دوسرے نام | سید ریاض حسین نقوی نجفی |
ذاتی معلومات | |
پیدائش کی جگہ | لاہور، پاکستان |
اساتذہ |
|
مذہب | اسلام، شیعہ |
مناصب |
|
سوانح عمری
سید حافظ ریاض حسین نجفی 28 ستمبر سنہ 1941ء کو پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ تحصیل علی پور میں تین گھروں پر مشتمل بستی "شاہ دی کھوئی" کے ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے [1]۔ آپ کے والد سید حسین بخش نقوی اپنی زمین میں کاشتکاری کرتے تھے۔ آپ کے تایا سید غلام سرور شاہ ایک نیک اور پرہیزگار انسان تھے جو مولانا سید صفدر حسین کے والد تھے۔ مولانا سید محمد یار شاہ آپ کے چچا اور استاد تھے۔
تعلیم
حافظ ریاض حسین نجفی کو آپ کے چچا یار محمد شاہ 1949ء میں دارالعلوم محمد جلال پور ننگیانہ لے گئے جہاں حفظ قرآن مجید کے ساتھ دینی تعلیم کا آغاز کیا۔ تقریبا ڈھائی سال میں قرآن حفظ کیا اس وقت آپ کی عمر دس سال کے قریب تھ
وه صاحب کے بیٹے اور استاذالعلماء السید محمد یار النقوی النجفی کے داماد اور شاگرد ہیں۔ 1950ء میں شرح لمع، رسائل اور شرح منظومہ پڑھا اور 1957ء میں لاہور آئے، جامعۃ المنتظر میں شیخ الجامعہ مولانا اختر عباس نجفیؒ اور محسن ملت مدرس اعلاء جامعۃ المنتظر صفدر حسین نجفی صاحب جیسے علماء سے فیض یاب ہوئے اور نجف میں سید محسن طباطبائی حکیم اور آیت اللہ روح اللہ خمینی جیسے جید علما سے علم دین حاصل کیا
تدریسی خدمات
سنہ 1958ء میں علامہ صفدر حسین نجفی نے آپ کو فقہ و اصول کی تعلیم جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ باقاعدہ تدریس کا حکم دیا۔ چنانچہ 1958ء سے لے کر 1963ء تک ادبیات اور منطق و فلسفہ کی سب کتابوں کی تدریس کی۔ نجف سے وطن واپس آنے کے بعد آپ نے جامعۃ المنتظر لاہور میں باقاعده طور پر تدریس عمل شروع کیا اور مدرسہ ہذا میں پچھلے دو عشروں سے زائد عرصے سے آپ فقہ و اصول کا درس خارج بھی دے رہے ہیں[2].