محمد حُسام الدین ثانی

محمد حُسام الدین ثانی

محمد حُسام الدین ثانی
محمد حُسام الدین ثانی.jpg
ذاتی معلومات
پیدائش کی جگہہندوستان
مذہباسلام، سنی

فلسطین اور لبنان پر اسرائیلی ظلم کے خلاف عالم اسلام سے دعاؤں کی اپیل

جعفر پاشاہ نے کہا کہ یوں تو فلسطینی عوام پر برسوں سے اسرائیل مظالم ڈھارہا ہے لیکن سال گزشتہ 7- اکتوبر2023ء سے فلسطینیوں پر اسرائیلی درندگی میں بے انتہا شدت پیدا ہوگئی ہے اور اب لبنان کو بھی لپیٹ میں لے لیا گیا ہے۔

محمد حُسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ امیر ملت اسلامیہ تلنگانہ وآندھراپردیش نے فلسطینیوں پر بھیانک درندگی اور انسانیت سوز مظالم اور پھر لبنان میں بھی اسرائیلی درندگی کی مذمت کرتے ہوۓ مسلمانان عالم سے پھرایک بار اپیل کی ہے کہ وہ یکم نومبر کو نمازجمعہ کے بعد اللہ رب العزت سے مظلوموں کی ان ظالموں سے نجات کے لئے رقت انگیز دعائیں کریں۔

اسرائیل یہ چاہتا ہے کہ وہ جو چاہے درندگی کرے

اسرائیل یہ چاہتا ہے کہ وہ جو چاہے درندگی کرے گا اس کے اس وحشیانہ کاروائیوں کی کوئی مذمت نہ کرے مولانا نے مزید کہا کہ غزہ کو کھنڈر میں تبدیل کردیا گیا ہے لاکھوں عوام بشمول شیر خوار بچے ‘ خواتین اور ضعیف جاں بحق ہوچکے ہیں، جولوگ اب تک بچے ہوۓ ہیں وہ زیر سماں حیران پریشان زندگی گزاررہے ہیں ان کے لبوں پر کوئی شکوہ وشکایت بھی نہیں وہ اللہ کی مرضی پر راضی وشاکر ہیں۔

دنیا بھر میں ایسی قوم نہیں ہے جو برسوں سے اپنے آپ پر غیر ضروری ظلم وبربریت کو برداشت کررہی ہے بھوکے پیاسے رہنا اور ہر دم توپوں اور خوفناک مزائیلوں کی آوازوں کے درمیان زندگی گزارنا کوئی معمولی بات نہیں حد تو یہ کہ ظالموں نے اسپتالوں ‘ مدرسوں اور مساجد کو بھی نہیں چھوڑا فلسطینی معصوم بچے امدادی غذائی اشیاء حاصل کرتے ہیں تو اسرائیل اور امریکہ کو یہ بھی دیکھا نہیں جارہا ہے ان معصوموں کو بھی شہید کردیا جارہا ہے۔

شمالی غزہ میں تو صورتحال انتہائی درد ناک ہوچکی ہے ہر لمحہ زخمیوں کی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے ان سب باتوں کے باوجود فلسطینی عوام اللہ کے ذکر اور نمازوں کی پابندی سے غافل نہیں ہیں مساجد کے ملبوں سے جب بھی اذانیں بلند ہوتی ہیں سب اللہ کے گھر کی طرف رجوع ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیائی اطلاعات کے مطابق بے قصور گرفتار فلسطینیوں پر جو مظالم ڈھاۓ جارہے ہیں وہ بھی دلوں کو بے چین و بیقرار کردینے والے ہیں ان بے گناہ قیدیوں کو نہ پانی دیا جارہا ہے اور نہ ہی انہیں مناسب غذادی جاتی ہے سینکڑوں بیمار فلسطینی دوا سے بھی محروم کردئیے گئے ہیں۔

درندگی کی انتہا یہ کہ طبی عملہ کو بھی ڈیوٹی کرنے میں رکاوٹیں پیدا کرتےہوۓ انہیں گرفتار کرلیا جارہا ہے مولانا جعفر پاشاہ نے مسلمانان عالم سے کہا کہ وہ جہاں بھی جس خطہ میں ہیں فلسطینیوں اور لبنانیوں کے لئے دعاؤں کا خاص اہتمام کریں۔ جعفر شاہ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کا بھی جائزہ لیں اور اللہ سے اپنے تعلق کو زیادہ سے زیادہ مستحکم کریں ہم اپنی کسی بھی خوشی کے وقت مظلوم مسلمانوں اور ان کی قربانیوں اور اللہ سے ان کے مضبوط تعلق کو ذہن میں رکھیں کیونکہ دنیا کا ہر مسلمان ایک دوسرے کے حق میں ایک جسم کی مانند ہے جسم کے کسی بھی حصہ کو تکلیف پہنچے تو سارا جسم اس درد کو محسوس کرتاہے [1]۔

ان کی کی دینی وملی خدمات مثالی

محمدحسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ نے عامتہ المسلمین کو تلقین کی کہ وہ اپنی زندگیوں کو قرآن وسنت کے مطابق گزاریں علماء کی نصیحتوں پر توجہ دیں اور معاشرہ میں اپنے آپ کواسلام کا عملی نمونہ بناکر پیش کریں مولاناجعفر پاشاہ نے ایوان فاضل وعاقل حسامیہ منزل پنجہ شاہ میں واعظ دکن علامہ محمد حسام الدین فاضل رح و علامہ محمد حمید الدین عاقل حسامی رح کی یاد میں سالانہ تقاریب سے کیا جو 25 تا 29ستمبر عظیم الشان پیمانہ پر منعقد ہوئیں۔

جس میں فرزندان توحید کی بڑی تعداد نے شرکت کی مولانا جعفرپاشاہ نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہو ۓ کہا کہ علامہ محمد حُسام الدین فاضل و علامہ محمدحمید الدین عاقل کی ملت اسلامیہ کے لئیے دینی ‘ ملی وسماجی خدمات ناقابل فراموش و مثالی رہی ہیں ان اللہ والوں نے بالخصوص نوجوانوں میں جو دینی فکر وشعور بیدار کیا ہے اس کا اثر ہم آج بھی دیکھتے ہیں مولانا عاقل نے ریاست آندھراپردیش ( متحدہ) کے علاوہ دیگر ریاستوں اور بیرونی ملکوں کا دورہ کرتے ہوۓ ملت اسلامیہ کو فروعی مسائل سے دوررہنے اور سنت کے مطابق زندگی گزارنے پرزوردیا۔

بطور خاص ان دونوں اللہ والوں نے سماجی برائی جہیز کے لین دین کے خلاف آواز بلند کی جس کے مؤثر نتائج بھی بر آمد ہوۓ مولانا جعفر پاشاہ نے عامتہ المسلمین کو تلقین کی کہ وہ نماز پنچگانہ کے پابند بنیں اور ساتھ ہی اپنے اعمال میں سدھار پیدا کریں [2]۔

  1. فلسطین اور لبنان پر اسرائیلی ظلم کے خلاف عالم اسلام سے دعاؤں کی اپیل: مولانا حسام الدین جعفر پاشاہ-urdu.munsifdaily.com- شائع شدہ از: 31 اکتوبر 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 2 نومبر 2024ء۔
  2. علامہ حُسام الدین فاضل و علامہ حمیدالدین عاقل حسامی کی دینی وملی خدمات مثالی-urduleaks.com- شائع شدہ از: 3 اکتوبر 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 3 نومبر 2024ء۔