یحییٰ ابراہیم حسن سنوارا ایک فلسطینی سیاست دان، مزاحمتي بلاک کے رہنما اور 13 فروری 2017 سے غزہ میں مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اور سیکورٹی اپریٹس (مجد) کے بانیوں میں سے ہیں۔ جن کی ذمه داری اسرائیلی جاسوسوں کا پیچھا کرنا ہے۔ صہیونی غاصب حکومت انهیں اپنی سیکیورٹی اور انٹیلی جنس کارروائیوں کے لیے ایک اسٹریٹجک ہدف سمجھتی ہے۔

يحيى سنوار
یحیی سنوار.jpg
دوسرے نامیحیی ابراہیم حسن سنوار
ذاتی معلومات
پیدائش1962 ء، 1340 ش، 1381 ق
یوم پیدائش29 اکتوبر
پیدائش کی جگہفلسطین
وفات2024 ء، 1402 ش، 1445 ق
یوم وفات17 اکتوبر
وفات کی جگہفلسطین
مذہباسلام، سنی
مناصباسلامی مزاحمتی تحریک کے سیاسی بیورو کے سربراہ

حالات زندگی

یحییٰ ابراہیم حسن سنوار 29 اکتوبر 1962 کو غزہ کے خان یونس کیمپ، فلسطین میں پیدا ہوئے، اور ان کی اصليت "المجدل عسقلان" کی طرف پلٹتی ہے جو قدیم ترین فلسطینی شہروں میں سے ایک شمار هوتا هے اور غزہ کے شمال مشرق میں واقع ہے، 1948 میں، یہ غاصب اسرائيلي فوج کے قبضہ میں چلا گیا۔ انهوں نے اس کا نام بدل کر "اشکلون" رکھ دیا۔ سنوار کے بھائی بھی القسام بریگیڈ کے رہنما ہیں۔

تعلیم

انهون نے ابتدائی تعلیم خان یونس کیمپ کے سکولوں میں حاصل کی یہاں تک که خان یونس سیکنڈری سکول فار بوائز میں انٹرمیڈیٹ کی تعلیم مکمل کی۔ پھراسلامی یونیورسٹی (غزہ) میں داخلہ لیا، اور عربی زبان میں بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ اسی دوران انہوں نے پانچ سال تک سٹوڈنٹ کونسل میں کام کیا، جہاں وہ ٹیکنیکل کمیٹی، سپورٹس کمیٹی کے سیکرٹری، پھر نائب صدر، پھر کونسل کے صدر اور پھر نائب صدر رہے۔ یونیورسٹی کی تعلیم کے دوران انہوں نے "اسلامک بلاک" کی سربراہی بهی کی، جسے فلسطین میں اخوان المسلمین کا بازو سمجها جاتا ہے۔

حماس کے ساتھ انکا رابطه

غزہ کی اسلامک یونیورسٹی میں طالب علمی کے دوران، انهون نے اسلامک تحریک حماس میں شمولیت اختیار کی، اور 2011 میں شالیت ڈیل میں غاصب صهیونی جیل سے رہائی کے بعد، دوباره تحریک حماس میں ایک اہم رہنما کے طور پر واپس آئے اور 2012، حماس کے اندرونی انتخابات میں حصہ لیا اور تحریک کے سیاسی بیورو کی رکنیت حاصل کی۔ اور ساته مین انهون نے عزالدین القسام بریگیڈز کے ملٹری اپریٹس کی نگرانی کی ذمہ داری بهی سنبھالی جونهی حماس کے سیاسی بیورو اور عزالعزیز قسام کی قیادت کے درمیان رابطہ کاری کی ذمہ داری سنبھالی۔ چنانچه عز دین القسام بریگیڈز، حماس کے پولیٹیکل بیورو میں "بریگیڈز کے نمائندے" کے طور پر زمه داری انجام دیتیے رهین اور فروری 13 2017 کو، وہ اسماعیل کے بعد غزہ کی پٹی میں تحریک اسلامی حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ منتخب ہوئے۔ جبکہ خلیل الحیا کو انکا نائب منتخب کیا گیا۔

سنوار کا غزہ میں حماس کا سربراہی تحریک حماس کے داخلی الکشن کے ذریعے عمل مین آیا جس انهون غزه کے مختلف علاقوں مین اندرونی سطح پر انجام دیا حماس نے مارچ 2017 کے وسط میں سیاسی بیورو کے سربراہ کے انتخاب کے لیے مغربی کنارے اور فلسطین سے باہر میں اپنے انتخابات مکمل کر لیے۔ اسماعیل ہنیہ کو خالد مشعل کے جانشین کے طور پر اعلان کیا گیا، اور مارچ 2021 کے الکشن میں غزه مین حماس کے سربراہ کے طور پر دوسری چار سالہ مدت کے لیے منتخب ہوئے۔ سنوار ابهی اس وقت غزہ میں حماس کے اعلیٰ ترین عہدے دار اور غزہ کے حاکم ہونے کے ساتھ ساتھ اسماعیل ہنیہ کے بعد حماس کے دوسرے طاقتور رکن بهی ہیں۔

سیکیورٹی اپریٹس (مجد) کا قیام

سنوار نے شیخ احمد یاسین کو کچھ تجاویز پیش کیے جو مزاحمت بلاک کے حفاظتی پہلو کو مضبوط کرنے کے متعلق تهین، خاص طور پر سیکیورٹی اینڈ پروپیگیشن سروس، "مجد" کا قیام، جو اندرونی سیکیورٹی فائلوں کو سنبھالتی ہے۔ اس کے بعد سنوار سیکیورٹی کیڈرز کے ایک مضبوط گروپ کی قیادت کرنے اور متعدد اسرائلی ایجنٹوں کا سراغ لگانے میں کامیاب رہا۔ وقت گزرنے کے ساتھ، "مجد" حماس کے داخلی امنیتی نظام کو قائم کرنے کا پہلا مرکز بن گیا، اور اس کا کردار، اسرائیلی ایجنٹوں کے ساتھ تحقیقات کرنے کے علاوہ، خود انٹیلی جنس افسران اور اسرائیلی سیکیورٹی سروسز کے نشانات کا سراغ لگانے مین کام آیا. [1]

گرفتاریاں

سنوار کی غزه ک اندر کوششین قابض اسرائیل کی نظروں سے اوجھل نہ تھیں چنانچه اسرائیلی قابض فوج نے انہیں 1982 میں یعنی ’’مجد‘‘ اپریٹس کے قیام سے قبل گرفتار کیا اور اسرائیل کے خلاف سیکورٹی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے الزامات مین انہیں چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ تاہم، سب سے بھاری سزا 20 جنوری 1988 کو سنائی گئی، جب انہیں 30 سال قید کی سزا کے علاوہ چار مرتبه عمر قید کی سزا سنائی گئی، جب ان پر حفاظتی اپریٹس قائم کرنے اور تحریک کے پہلے فوجی دسته -جسے فلسطینی مجاہدین کے نام سے جانا جاتا هے-۔کے قیام میں حصہ لینے کا الزام عائد کیا گیا. جونهی سنوار نے 23 سال اسرائیلی جیلوں میں قیدی کے طور پر گزارے، یہاں تک 2011 میں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے حصے کے طور پرکہ انکی رہائی ہوئی، جسے میڈیا میں "شلیٹ ڈیل" کے نام سے جانا جاتا هے۔ انهون نے قید میں اپنے طویل سالوں کے دوران، اسرائیلی معاشرے کا اچھی طرح مطالعه کیا، اور اس دوران وه مسلسل عبرانی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی اخبارات پرتے تھے۔ اور ساته مین عبرانی زبان میں لکھی گئی بہت سی تحقیقیں بھی پڑھی تھیں جو که میں اسرائیلی داخلی صورت حال سے متعلق تھا،۔ جس انکے انداز اسرائیلی معاشرے کے ساته برتاو کا پیشہ ورانہ سلیقه آیا۔ [2]

اسلامی اتحاد میں ان کی دلچسپی

انہوں نے اپنی تقریروں میں عرب اور اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد، مفاہمت اور اختلافات کو ختم کرنے کی ضرورت پر بارہا بار زور دیا هے من جمله غزہ میں جمعہ کے دن14 اپریل 2023 کو بین الاقوامی قدس ڈے فیسٹیول کے دوران اپنی تقریر میں بھی اس بات پر زور دیا۔ اور کہا کہ یوم القدس کے موقع پر عرب، بین الاقوامی اور اسلامی شہروں میں بڑے پیمانے پر عوام کی شرکت اس بات کا حتمی ثبوت ہے کہ قدس اور مسجد الاقصیٰ اس امت کے دلوں میں زنده ہیں اور یه مسئلہ امت مسلمه کو متحد یک جا کرسکتا هے. ہم سمجھتے ہیں کہ ہم فلسطینی مسلمان، قدس اور مسجد اقصی کے ساته اس چپکنے والے مواد کی مانند ہیں جو اس بکهرے هوے امت کو اکٹھا کر سکتا ہے اور انکی صفوں مین وحدت ایجاد کرسکتا ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی یروشلم ڈے کی مناسبت سے غزہ فیسٹیول میں اپنے خطاب کے ذریعے ایرانی صدر کی شرکت پر بہت زیادہ تعریف کی اور کہا: ہم فلسطینی مزاحمت بلاک کی حمایت کے لیے ایران کے عزم کی تجدید کو سراہتے ہیں.اسی طرح انهون نے سید حسن نصر اللہ (حزب الله کی جرنل سکیژی) کے فلسطین اور مقدس مقامات کے متعلق اعلان کردہ اور تجدید عہد کو بھی سراہا اور کہا:"ہم اسے جلال، فخر اور نور کے حروف میں درج کرتے ہیں۔


قدس فورس کے ساتھ انکا رابطه

سنہ 2016 میں سنوار کی ایک آڈیو فائل شائع ہوئی تھی جس میں اس نے کہا تھا کہ اسلامی جمہوریہ کے پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سابق کمانڈر قاسم سلیمانی نے ان سے فون پر گفتگو میں کہا تھا کہ "حماس کے لیے قدس کی دفاع کے جنگی تمام ضروریات فراهم کرینگے۔ یہ آڈیو فائل، -جو کہ سنوار کی اس فون کال کی بیانیہ ہے جو شہید سلیمانی نے ان کے ساتھ کی تھی- لبنانی "المیادین" نیٹ ورک نے 4 جنوری 2017 کو شائع کی تھی۔ کہ پاسداران انقلاب اور قدس فورس قدس کے دفاع کے لیے فلسطینی عوام کے ساتھ ہے۔" مزید انهون نے کہا کہ یہ تحریک (حماس) اور فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک سلیمانی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ جب شہید قائد سلیمانی کو شهید کیا گیا تو تحریک حماس نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ایرانی قیادت اور ایرانی عوام کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی پیش کرتی ہے، جنرل سلیمان ایران کے ممتاز ترین عسکری رہنماؤں میں سے ایک تهے جنہوں نے مختلف شعبوں میں فلسطینی مزاحمت بلاک کی حمایت میں نمایاں کردار ادا کیا تها۔ اسی طرح تحریک حماس نے امریکی حملے کے نتیجے میں عراقی حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس سمیت متعدد فداکارون کی شہادت پر عراقی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔ یاد رهے تحریک حماس کے ایک وفد نے ایران میں شهید جنرل قاسم سلیمانی کے جنازے میں بھی شرکت کی، جس کی قیادت اس تنظیم کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کی، اور اس وفد مین صالح العروری، موسیٰ ابو مرزوق، عزت الرشق، اسامہ حمدان، اور تہران میں کے نمائندے، خالد قدومی بهی شامل تهے۔ وفد کے ترجمان نے کہا کہ یہ دورہ کمانڈر شهید سلیمانی اور انکے فلسطینی عوام کی والهانه حمایت کی وفا اور تکمیل کے لیے آیا ہے۔ وفد کے ترجمان اسماعیل هنیه نے میت کی تشیع کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلیمانی کا قتل ایک گھناؤنا جرم تھا، انہوں نے فلسطین کے اندر اور باہر انکے رہنماؤں کے قتل کے باوجود مزاحمت تحریک کو جاری رکھنے کا وعدہ کیا اور کہا، "ہم فلسطین سے تعزیت لیفٹیننٹ جنرل سلیمانی کی شہادت پر رهبر انقلاب سید علی خامنہ ای اور اسلامی جمہوریہ۔ کی خدمت مین تعزیت پیش کرتے کی جسنے فلسطین اور مزاحمت بلاک کو اس مرحل تک پهنچایا جس طرح سے ابهی موجود هین " اسی وجہ انهون نے جرنل سلیمانی کو شہید قدس کے لقب سے پکارا. [3]

امریکہ کی دہشت گردی

ستمبر 2015 میں، امریکہ نے سنوار کا نام بین الاقوامی دہشت گرهوں کی بلیک لسٹ میں شامل کیا، انکے ساتھ حماس تحریک کے دو دیگر رہنماؤں، القسام بریگیڈز کے کمانڈر چیف محمد ضیف، اور پولیٹیکل بیورو کے رکن روحی مشتہی کو بهی بلیک لسٹ میں شامل کیا.

طوفان اقصیٰ

2023 میں اسرائیل اور حماس کے درمیان آپریشن الاقصیٰ کی جنگ کے تین ہفتوں کے تنازع کے بعد، سنوار نے کها اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے اسرائیلی جیلوں میں قید تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی تجویز پیش کی۔ وال سٹریٹ جرنل اور فنانشل ٹائمز کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی حکام سنوار کو حماس کے انتہائی شدت پسند ارکان میں سے ایک سمجھتے ہیں اور انکو اس تحریک کے سیاسی رہنماؤں اور عسکری ونگ کے درمیان حلقه وصل سمجھتے ہیں۔ انکا کهنا هے عزالدین القسام بریگیڈز کے کمانڈر محمد ضییف نے اس مقاومت گروه کی طرف سے اسرائیلی شہروں اور قصبوں کے خلاف کیے گئے آپریشن کا بیان پڑھ کر سنایا اور اسے " اقصیٰ سیلاب" کہا۔ تب سے، سنوار۔ خاموش رہا هے. اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق افسر مائیکل ملسٹین کا خیال ہے کہ محمد ضیف نے 7 اکتوبر کو ہونے والے حملے کا نافذ کیا تھا لیکن سنوار اس حملے کا ماسٹر مائنڈ

سرگرمیاں

  • انہوں نے اسلامی یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران "اسلامی بلاک" کی سربراہی کی هے۔
  • اسلامی یونیورسٹی غزہ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے سابق سکریٹری رهے هین
  • 13 فروری 2017 سے اسلامی مزاحمتی تحریک کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ ہیں۔
  • حماس تحریک میں "مجد" ڈیوائس قائم کرنے میں حصہ لیا، جو کہ ایک سیکورٹی بازو شمار هوتا ہے.

حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار شہید ہوگئے

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت کی پہلے اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ یحییٰ سنوار کو شہید کر دیا گیا ہے۔ بعد میں کہا کہ بمباری میں شہید فلسطینی شخص کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جا رہا ہے۔

حماس نے بھی ابھی تک یحییٰ سنوار کی شہادت سے متعلق بیان جاری نہیں کیا ہے۔ اسرائیل نے یحییٰ سنوار کو قتل کرنے کی کھلے عام دھمکیاں دی تھیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن اور پینٹاگون کو یحییٰ سنوار کی ممکنہ شہادت سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی ذرائع کا کہنا تھا کہ حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت جنوبی غزہ میں رفح علاقہ میں بمباری میں ہوئی، اسرائیلی فوج نے بمباری میں شہید مشتبہ لاش کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا تھا جو مثبت آیا، مکمل تصدیق کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کو یورپی ملک بھیجا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جبالیا کیمپ کے پناہ گزین اسکول پر فضائی حملہ کیا، اسرائیلی فوج نے جبالیا حملے میں حماس اور اسلامی جہاد کے اجلاس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

حماس نے جبالیا پناہ گزین اسکول کو کسی بھی جنگی مقصد کے لیے استعمال کرنے کی تردید کردی۔ اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ حملے کا نشانہ بنائی گئی عمارت میں یرغمالیوں کی موجودگی کی اطلاع نہیں ہے۔ یاد رہے کہ 31 جولائی 2024 کو ایران میں ایک حملے میں حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد یحییٰ سنوار کو حماس کا نیا سربراہ منتخب کیا گیا تھا۔

یحیی سنوار کون تھے

غزہ میں پیدا ہونے والے یحییٰ سنوار نے تقریباً ایک چوتھائی صدی اسرائیل میں عمر قید کی سزا کاٹی۔ ان کو 1980ء کی دہائی کے آخر میں اسرائیلی فوجیوں اور مشتبہ فلسطینی مخبروں کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

جیل میں انہوں نے حماس کی صفوں میں ترقی کی، عبرانی زبان سیکھی اور اپنے اسرائیلی جیلروں کا مطالعہ کیا اور حماس کے قیدی جنگجوؤں میں ایک اہم شخصیت بن گئے۔ وہ اتنے مقبول ہوگئے کہ جب ان کی رہائی ہوئی، غزہ کے خان یونس میں ان کے گھر کے قریب حماس اور غزہ کے لوگوں نے جشن منایا تھا، گھر کے باہر سبز خیمے بھی لگائے گئے اور جھنڈیاں بھی لگائی گئی تھیں، اس موقع پر لوگوں کی ایک طویل قطار تھی، جو انہیں گھر آنے پر خوش آمدید کہنے کے منتظر تھے۔


یحییٰ السنوار کی شادی میں تاخیر کی بڑی وجہ ان کی مسلح جدوجہد اور طویل گرفتاری رہی اور پھر 2011 میں شالت (اسرائیلی فوجی کی رہائی) ڈیل کے تحت اسرائیلی جیل سے رہائی پانے کے بعد غزہ کی ایک مسجد میں ان کے نکاح کی تقریب منعقد ہوئی اور پھر یحییٰ کا شمار حماس کی مزاحمتی تنظیم کے سرکردہ رہنماؤں میں ہونے لگا۔

یحیی سنوار کو حماس کے سیاسی ونگ اور عزالدین القسام بریگیڈ کی لیڈرشپ کے درمیان روابط قائم رکھنے کا ٹاسک دیا گیا اور پھر 2014 میں اسرائیلی جارحیت کے اختتام پر انہوں نے حماس کے فیلڈ کمانڈرز کی کاکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے تحقیقات کروائیں جس کے نتیجے میں حماس کے کئی بڑے رہنماؤں کو عہدوں سے بھی ہٹایا گیا۔


ستمبر 2015 میں امریکا نے القسام بریگیڈ کے کمانڈر انچیف محمد الضیف اور سیاسی ونگ کے رہنما راہی مشتہا سمیت یحییٰ السنوار کا نام بین الاقوامی دہشتگردوں کی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا۔

13 فروری 2017 کو یحییٰ السنوار اسماعیل ہنیہ کی جگہ غزہ پٹی میں حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ منتخب ہوئے اور انہوں نے خلیل الحیا کو اپنا نائب مقرر کیا اور پھر یحییٰ السنوار کو پارٹی انتخابات کے ذریعے غزہ پٹی میں حماس کا سربراہ مقرر کر دیا گیا اور اسماعیل ہنیہ کو خالد مشعل کا جانشین بنا دیا گیا۔

برطانوی اخبار دی گارجین کی 2017 میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق یحییٰ السنوار کے حماس میں آنے سے فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے سیاسی اور عسکری ونگ میں اندرونی رسہ کشی ختم ہوگئی اور حماس کی پالیسی کو غزہ کے چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے دوبارہ سے وضع کیا گیا اور یحییٰ السنوار کا انتخاب واضح اشارہ ہے کہ گزشتہ لیڈر شپ کی نسبت حماس کی موجودہ لیڈر شپ کی سیاسی و عسکری سرگرمیوں کا مرکز و محور غزہ ہوگا۔

مئی 2018 میں یحییٰ السنوار نے الجزیرہ پر آکر غیر متوقع اعلان کردیا کہ حماس پرامن عوامی مزاحمت کی پالیسی اپنائے گی جس کا مقصد ممکنہ طور پر حماس پر بہت سے ممالک کی جانب سے لگا دہشتگرد تنظیم کا ٹیگ اتارنا اور اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کیلئے کردار ادا کرنا تھا، اس اعلان سے ایک ہفتہ قبل یحییٰ السنوار نے غزہ کے شہریوں سے کہا تھا کہ اسرائیلی زنجیریں توڑ دیں، ہم دب کر مرنے سے شہید ہونے کو ترجیح دیں گے، ہم مرنے کے لیے تیار ہیں اور ہزاروں لوگ ہمارے ساتھ مریں گے۔

یحییٰ سنوار نے 22 سال اسرائیلی جیل میں یہودیوں کے بارے میں کیا سیکھا؟

مارچ 2021ء میں یحییٰ السنوار دوسری مدت کے لیے غزہ میں حماس کے سربراہ منتخب ہوئے اور انہیں غزہ کا ڈی فیکٹو حکمران تصور کیا جانے لگا اور انہیں حماس میں اسماعیل ہنیہ کے بعد دوسرا طاقتور ترین شخص مانا جانے لگا۔

مئی 2021 میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے خان یونس میں یحییٰ السنوار کے گھر پر بمباری کی گئی تاہم اس حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی اور پھر حملے کے اگلے ہفتے یحییٰ السنوار کئی بار عوام میں دیکھے گئے اور پھر 27 مئی 2021 کو انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینتز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے قدموں پر چل کر اپنے گھر جاؤں گا، تمھارے پاس مجھے قتل کرنے کے لیے 60 منٹ ہیں اور پھر وہ اگلے گھنٹے غزہ کی گلیوں میں گھومتے رہے اور سیلفیاں لیتے رہے۔

غزہ میں جاری حالیہ جنگ کے ابتدائی تین ہفتوں کے بعد یحییٰ السنوار نے اسرائیل کو پیشکش کی تھی کہ یرغمال بنائے گئے تمام اسرائیلیوں کے بدلے قید بنائے گئے تمام فلسطینیوں کو رہا کر دیا جائے لیکن اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے حماس کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے زمینی کارروائی کا فیصلہ کیا جس کا نقصان انہیں مزید اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت اور فوجی گاڑیوں کی تباہی کی صورت میں برداشت کرنا پڑا[4]۔

ان کی شہادت پر رد عمل

حماس زندہ ہے اور زندہ رہے گی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مسلم اقوام!

علاقے کے غیور جوانو! مجاہد ہیرو، کمانڈر یحیی سنوار اپنے شہید ساتھیوں سے جا ملے۔ وہ مزاحمت و جہاد کا درخشاں چہرہ تھے جو فولادی عزم کے ساتھ ظالم و جارح دشمن کے مد مقابل ڈٹے رہے، مدبرانہ کوششوں اور شجاعت سے اس کے منہ پر طمانچہ مارا، اس علاقے کی تاریخ میں 7 اکتوبر جیسی ضرب اپنی یادگار کے طور پر چھوڑی، جس کی بھرپائی ناممکن ہے اور اس کے بعد عزت و سربلندی کے ساتھ شہدا کی معراج کے لئے پرواز کر گئے۔

ان کے جیسا انسان جس نے اپنی پوری عمر غاصب و ظالم دشمن کے خلاف پیکار میں بسر کی، اس کے لئے شہادت کے علاوہ کوئی انجام سزاوار نہیں ہے۔ ان کا فقدان مزاحمتی محاذ کے لئے یقینا دردناک ہے لیکن شیخ احمد یاسین، فتحی شقاقی، رنتیسی اور اسماعیل ہنیہ جیسی ممتاز ہستیوں کی شہادت کے بعد بھی اس محاذ کی پیش قدمی میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی تو سنوار کی شہادت سے بھی ان شاء اللہ ذرہ برابر وقفہ پیدا نہیں ہوگا۔ حماس زندہ ہے اور زندہ رہے گی۔

ہم توفیق و نصرت خداوندی سے ہمیشہ کی طرح مخلص مجاہدوں اور جانبازوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے رہیں گے۔ میں اپنے بھائی یحیی سنوار کی شہادت پر ان کے خاندان، ساتھی مجاہدین اور جہاد فی سبیل اللہ سے قلبی لگاؤ رکھنے والے تمام افراد کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ان کے فقدان کی تعزیت دیتا ہوں۔

و السلام علی عباد اللہ الصالحین سید علی خامنہ ای[5]۔

یحیی سنوار میدان جنگ میں جرأت مندی سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے

یحیی سنوار میدان جنگ میں جرأت مندی سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔ حماس نے ایک بیان جاری کیا جس میں اس تحریک کے رہنما یحییٰ السنور کی شہادت پر تعزیت کی گئی ہے۔ مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ حماس نے تحریک کے سربراہ یحییٰ السنور کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔

حماس نے کہا کہ حماس عظیم مجاہد، نڈر رینما اور طوفان الاقصیٰ کے کمانڈر یحییٰ السنور "ابو ابراہیم" کی شہادت پر فلسطینی قوم، ملت اسلامیہ، عرب اور دنیا کے تمام حریت پسندوں کو مبارکباد اور تعزیت پیش کرتی ہے۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ شہید السنوار نے اپنی زندگی فلسطین کے لیے وقف کردی اور آخرکار اپنی جان خدا کی راہ اور فلسطین کی آزادی میں قربان کردی۔ اس تحریک نے واضح کیا کہ شہید یحییٰ سنوار نے میدان جنگ میں قابض افواج کا مقابلہ کیا اور جنگ کی فرنٹ لائن پر تھے اور اپنی سرزمین اور مقدسات کا دفاع کرتے ہوئے فخر و جرأت مندی سے شہید ہوئے [6]۔

قتل سے جبر اور قبضے کے خلاف امت اسلامیہ کی مزاحمت میں کوئی خلل نہیں آئے گا

ایران کے صدر نے بہادر جہادی کمانڈر شہید یحییٰ سنوار کی شہادت پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب، غزہ کے مظلوم اور مقتدر عوام اور دنیا کے تمام آزادی پسندوں کو مبارکباد اور تعزیت پیش کی۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے یحییٰ سنوار کی شہادت پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جارحیت کے خلاف جہاد اور مقبوضہ سرزمین کو ان کے حقیقی مالکان کو لوٹانے اور اس کی آزادی کی راہ میں جد وجہد ایک عظیم تحریک اور بلند ہدف ہے، جسے اس میدان کے دلاوروں کے قتل اور انہیں راستے سے ہٹانے کی (بزدلانہ) کوششوں کے ذریعے نہیں روکا جا سکتا۔"

صدر پزشکیان کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے: بسم الله الرحمن الرحیم

تحریک حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت کی خبر جہاں دنیا کے تمام آزادی پسندوں بالخصوص فلسطین کے بہادر عوام کے لیے دردناک اور دلخراش ہے وہیں قابض اور بچوں کی قاتل صیہونی رجیم کے جرائم کے تسلسل کی واضح علامت بھی ہے۔

شہید سنوار اپنی قیمتی زندگی کے کئی سالوں تک ظالم صیہونی حکومت کی قید میں رہے اور اس کے بعد اپنی مجاہدانہ زندگی کے آخری لمحات تک بہادری سے لڑتے رہے اور ہمت نہیں ہاری۔ جارحیت کے خلاف جہاد اور مقبوضہ سرزمین کو ان کے حقیقی مالکان کو لوٹانے اور اس کی آزادی کی راہ میں جد وجہد ایک عظیم تحریک اور بلند ہدف ہے، جسے اس میدان کے دلاوروں کے قتل اور انہیں راستے سے ہٹانے کی کوششوں کے ذریعے نہیں روکا جاسکتا۔

جیسا کہ عزیر شہید اسماعیل ہنیہ نے فرمایا: "اذا غاب سید، قام سید" (سید کے کھوجانے پر دوسرے سید نے قیام کیا) دشمن جان لے کہ جرنیلوں، ہیروز اور کمانڈروں کی شہادت سے طاقت اور قبضے کے خلاف امت اسلامیہ کی مزاحمت میں کوئی خلل نہیں آئے گا۔

عظیم جہادی کمانڈر یحیی سنوار کی شہادت پر رہبر معظم انقلاب، غزہ کے مظلوم اور مقتدر عوام اور دنیا کے تمام آزادی پسندوں کو مبارکباد اور تعزیت پیش کرتا ہوں۔ مسعود پزشکیان صدر اسلامی جمہوریہ ایران[7]۔

شہید سنوار مقاومت کا نمونہ، جب تک غاصب حکومت ہے، مبارزہ بھی رہے گا

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ جب تک غاصب صہیونی ہیں، مبارزہ جاری رہے گا۔ مقاومت کا سلسلہ کامیابی پر ہی رکے گا۔ مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے حماس کے سربراہ یحیی السنوار کی شہادت دنیا کے حریت پسندوں اور مقاومتی جوانوں کو مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں رہبر معظم، حماس کے اراکین، فلسطینی عوام اور دنیا کے حریت پسندوں کو تبریک و تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کے بزدلانہ حملے میں یحیی السنوار شہید ہوگئے۔ انہوں نے جو طوفان برپا کیا تھا اس نے امریکہ اور صہیونی حکومت کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور دنیا پر صہیونی حکومت کا مکروہ چہرہ آشکار کردیا۔انہوں نے خون کے آخری قطرے تک ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ ان کی استقامت دنیا کے جوانوں کے لئے مثال بن گئی ہے۔

شہید سنوار نے غزہ اور فلسطین کے ساتھ دنیا میں انسانی اقدار کی جنگ لڑی۔ وہ پوری زندگی مظلوم فلسطینیوں کے حامی رہے اسی لئے آج مقاومت کا نمونہ بن چکے ہیں جس سے سبق لیتے ہوئے جوان نسل کے دل میں مقاومت کی سوچ پروان چڑھے گی۔

قالیباف نے کہا کہ جس وقت دنیا کے سیاست دان اور حکومتی شخصیات نے صہیونی حکومت کی جانب سے بچوں اور نہتے شہریوں پر بزدلانہ حملے کے سامنے خاموشی اختیار کی تھی، شہید سنوار ایک مبارز کی شکل میں سامنے آئے۔ وہ مقاومت کا نمونہ بن گئے۔ انہوں نے ثابت کیا کہ دنیا میں اب بھی عزت اور شرافت والے زندہ ہیں[8]۔

یحیی سنوار کی شہادت پر عراق کی اسلامی مزاحمت کا اظہار تعزیت

عراق کی اسلامی مزاحمت نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ یحییٰ السنور کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کی اسلامی مزاحمت نے حماس کے سربراہ اور سینئر کمانڈر یحییٰ سنوار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

عراق کی اسلامی مزاحمت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم بہادر مجاہد یحییٰ سنوار کی شہادت پر تحریک حماس کے بھائیوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں جو میدان جنگ میں دشمن کے خلاف بے جگری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔ عراق کی اسلامی مزاحمت نے کہا کہ ہم ایک بار پھر تحریک حماس کے اپنے بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم مسجد اقصیٰ کی آزادی تک فلسطینی تحریک کی حمایت جاری رکھیں گے [9]۔

سید عمار حکیم کا یحییٰ سنوار کی شہادت پر بیان

قابض حکومت کے یہ مجرمانہ اور پست اقدامات فلسطینی عوام کی طاقت کو کمزور نہیں کر سکتے. عراقی قومی اتحاد کے سربراہ نے کہا: ہم یحییٰ سنوار کی شہادت پر صابر اور مظلوم فلسطینی عوام اور فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کے غم اور سوگ میں شریک ہیں۔ حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، عراقی قومی اتحاد کے سربراہ حجت الاسلام سید عمار حکیم نے اپنے ایک بیان میں کہا: ہم فلسطینی عوام اور فلسطینی مقاومتی تحریکوں کے ساتھ ہیں اور حماس کی اسلامی مقاومتی تحریک کے سیاسی دفتر کے سربراہ، شہید یحییٰ سنوار، جو غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے مجرمانہ ہاتھوں سے شہید کیے گئے، کے غم میں شریک ہیں۔

انہوں نے کہا: قابض حکومت کے یہ مجرمانہ اور پست اقدامات فلسطینی عوام کی طاقت کو کمزور نہیں کر سکتے اور نہ ہی انہیں ان کی جائز اور عادلانہ جدوجہد کے راستے پر فتح کی طرف بڑھنے سے روک سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا: اللہ شہید سنوار پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور ان کے ساتھیوں اور بھائیوں کو اس قربانی کے راستے کو جاری رکھنے اور فلسطین کے عادلانہ مقصد کی حمایت کے سفر میں استقامت عطا فرمائے [10]۔

یحیی السنوار کی شہادت پر شیخ ابراہیم زکزاکی کا تعزیتی پیغام

تحریک اسلامی نائجیریا کے رہنما حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ابراہیم زکزاکی نے ایک پیغام میں بے نڈر اور بے باک کمانڈر اور مجاہد یحیی السنوار کی شہادت پر امت مسلمہ اور دنیا بھر کےحریت پسندوں کو مبارکباد اور تعزیت پیش کی ہے۔

خبر کے مطابق، شیخ ابراہیم زکزاکی نے شہادت کے اس عظیم سانحے پر اپنے سوشل میڈیا پیج پر پیغام جاری کیا، جس کا متن درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

ولا تحسبن الذین قتلوا فی سبیل الله أمواتا بل أحیاء عند ربهم یرزقون.

إنّا لله وإنّا إلیهِ رَاجعُون

میں انتہائی افسوس اور دکھ کے ساتھ، حماس کے جدوجہد کرنے والے مجاہد شہادتِ ابراہیم یحیی السنوار اور اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر مجاہدینِ مقاومت، ان کے اہل خانہ، دوستوں اور عزیزوں کو مبارکباد اور تعزیت پیش کرتا ہوں۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ اس عظیم شہید اور ان کے ساتھیوں کو جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے۔

دعا کرتے ہیں کہ خداوند متعال ان کی پاک روح کو آئمہ طاہرین (ع) بالخصوص حضرت سیدالشہداء علیہ السلام کے جوار میں محشور فرمائے۔

ابراہیم زکزاکی [11]۔

یحیی سنوار غاصبوں سے لڑتے ہوئے ہیرو کی طرح شہید ہوئے، تحریک مزید بڑھے گی

مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے تحریک کے سربراہ یحیی السنوار کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ حماس نے اپنے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کی اور حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیہ نے کہا کہ یحیی سنوار اسرائیلی فورسز سے بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش فرما گئے۔ اب غزہ میں اسرائیل سے برسرپیکار حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے تحریک کے سربراہ یحیی سنوار کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کیا اور کہاکہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ قائدین شہدا کے قافلے میں شامل ہیں۔

خلیل الحیہ نے اللہ کی خاطر اپنی جانیں اور خون فلسطین کی آزادی کی راہ پر قربان کیا، یحیی سنوار(ابو ابراہیم) اپنے مجاہدین بھائیوں کے درمیان غاصبوں سے لڑتے ہوئے ایک ہیرو کی طرح شہید ہوئے۔ عرب میڈیا کے مطابق ترجمان کا کہنا تھاکہ ابو ابراہیم نے اپنی جوانی قیدی کے طور پر قربان کی اور 20 سال سے زائد عرصے تک اسرائیلی جیلوں پر قید رہے، رہائی کے بعد مزاحمت کا راستہ جاری رکھا، عسکری امور کی نگرانی کی اور مزاحمتی محاذوں کو متحد کرنے کے عمل میں اہم کردار ادا کیا۔

ترجمان کے مطابق ہم غاصب اسرائیلوں اور اس کے معاونین کو پیغام دیتے ہیں جہاد و مزاحمت کا یہ راستہ اس وقت تک نہیں رکے گا جب تک فلسطین آزاد اور اس سے آخری صہیونی کو نکال باہر نہ کردیں، اگر دشمن یہ سوچتا ہے کہ قائدین کی شہادت سے مزاحمت ختم یا ہم پیچھے ہٹ جائیں گے تو یہ اس کی بھول ہے بلکہ یہ تحریک جاری رہے گی اور مزید بڑھے گی [12]۔

حوالہ جات

  1. ویسن نیٹ ورک
  2. الجزیره نیٹ ورک
  3. عمان نیوز
  4. حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار شہید ہوگئے، اسرائیل کا دعویٰ-jang.com.pk- شائع شدہ از: 17 اکتوبر 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 18 اکتوبر 2024ء۔
  5. حماس زندہ ہے اور زندہ رہے گی-urdu.khamenei.ir- شائع شدہ از: 19 اکتوبر 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 19 اکتوبر 2024ء۔
  6. یحیی سنوار میدان جنگ میں جرأت مندی سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، حماس- ur.mehrnews.com- شائع شدہ از: 18 اکتوبر 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 19 اکتوبر 2024ء۔
  7. قتل سے جبر اور قبضے کے خلاف امت اسلامیہ کی مزاحمت میں کوئی خلل نہیں آئے گا، ایرانی صدر-ur.mehrnews.com/news- شائع شدہ از: 18 اکتوبر 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 19 اکتوبر 2024ء۔
  8. شہید سنوار مقاومت کا نمونہ، جب تک غاصب حکومت ہے، مبارزہ بھی رہے گا، باقر قالیباف- ur.mehrnews.com- شائع شدہ از: 18 اکتوبر 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 19 اکتوبر 2024ء۔
  9. یحیی سنوار کی شہادت پر عراق کی اسلامی مزاحمت کا اظہار تعزیت-ur.mehrnews.com- شائع شدہ از: 18 اکتوبر 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 19 اکتوبر 2024ء۔
  10. سید عمار حکیم کا یحییٰ سنوار کی شہادت پر بیان؛ قابض حکومت کے یہ مجرمانہ اور پست اقدامات فلسطینی عوام کی طاقت کو کمزور نہیں کر سکتے-ur.hawzahnews.com- شائع شدہ از: 19 اکتوبر 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 19 اکتوبر 2024ء۔
  11. یحیی السنوار کی شہادت پر شیخ ابراہیم زکزاکی کا تعزیتی پیغام-ur.hawzahnews.com- شائع شدہ از: 19 اکتوبر 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 21 اکتوبر 2024ء۔
  12. السنوار کی شہادت ، جاں نشینی کے لیے نمایاں ترین ناموں میں خلیل الحیہ شامل-dailywifaq.com- شائع شدہ از: 19 اکتوبر 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 20 اکتوبر 2024ء۔