امام موسی صدر
امام موسی صدر | |
---|---|
دوسرے نام | سید امام موسی صدر |
ذاتی معلومات | |
پیدائش | 1929 ء، 1307 ش، 1347 ق |
یوم پیدائش | 15 اپریل |
پیدائش کی جگہ | قم ایران |
اساتذہ | سید محمد باقر سلطانی طباطبایی سید حسین طباطبایی بروجردی سید احمد خوانساری |
مذہب | اسلام، شیعہ |
مناصب | حدیث سحرگاهان انسان آسمان روح تشریع در اسلام |
امام موسی صدر شیعہ عالم دین اور مجتہدین میں سے تھے۔ آپ انقلابی اور پرکشش شخصیت کے مالک تھے، مسلکی طور پر اہل تشیع جب کہ سیاسی طور پر عام مذہبی شیعہ رہنماؤں سے مختلف تھے، لبنان میں اہل تشیع کی حالت زار دیکھ کر وہیں قیام کرنے کے بعد وہاں سب سے مل جل کر رہنا اور عمومیت پسند تھے، سب کے ہاں جاتے اور سارے مذہب والوں کو آپس میں جوڑ لیتے، جس وقت عیسائیوں کا پکا کھانا عام طور پہ اس وقت شیعہ کھانا پسند نہیں کرتے تھے تو موسیٰ صدر آرام سے کھا لیا کرتے جس وجہ سے ان کی شخصیت عمومی ہو گئی۔
پیدائش
آپ 1929ء میں ایران کے شہر قم میں پیدا ہوئے، تہران یونیورسٹی سے 1956ء میں اسلامی شریعت اور سیاسیات میں ڈگریاں حاصل کیں، اعلی تعلیم کی خاطر نجف چلے گئے۔
لبنان کا سفر
1960ء میں نجف سے لبنان کی طرف سفر کیا اور لبنان میں شیعوں کی حالت زار کو دیکھ کر وہیں پر قیام پزیر ہو گئے اور رفاہی کاموں کا اجرا کیا۔ جن میں بہت سے اسکولز، چیرٹی سنٹرز شامل ہیں۔ ان شعلہ انگیز تقاریر اتنی سنی جاتیں دوران تقریر اگر کوئی گارڈ جذبات میں ہوائی فائر کرتا تو اسے کہتے کہ میرے الفاظ ہی گولیاں ہیں تمھیں فائرنگ کی ضرورت نہیں اس طرح سامعین کی توجہ کا شدید مرکز بنے یہ وہ زمانہ تھا جب اسرائیل نے لبنان کے خلاف مسلح کارروائیوں کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑی اور آئے دن جہازوں اور توپوں سے چھوٹے بڑے حملے کرتا رہتا تھا۔
فلسطینیوں کے ہیرو
سید امام موسی صدر فلسطینی جو یہودیوں کی مذہبی جنگ کی وجہ سے اپنے علاقے چھوڑ گئے تھے ابہوں نے لبنان میں مختلف کیمپوں میں پناہ گزینی کے دوران فلسطیوں کی حالت ناگفتہ بہ کو تونگری میں بدلنے کی کوئی کسر نہ چھوڑی اسی لیے فلسطینی مسلمان ان کو آج بھی یاد کرتے ہیں۔ اسرائیل کے حملوں سے شیعہ علاقوں کے دفاع کے لیے امل نامی مسلح تنظیم کی بنیاد رکھی۔ لبنان میں شیعوں کے متحد کرنے کے لیے المجلس الاسلامی الشیعی الاعلی کی بنیاد رکھی۔