مندرجات کا رخ کریں

"احتسابِ ناصبیت(کتاب)" کے نسخوں کے درمیان فرق

ویکی‌وحدت سے
سطر 10: سطر 10:


اس بارہ جلدی مجموعے کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس میں تاریخ، [[حدیث]]، [[فقہ]] اور علمِ کلام کے ممتاز علماء اور برصغیر کے جلیل القدر اکابرین کی اہم تحریریں اور تصانیف شامل ہیں۔ ان میں درج ذیل علماء و محققین نمایاں ہیں:
اس بارہ جلدی مجموعے کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس میں تاریخ، [[حدیث]]، [[فقہ]] اور علمِ کلام کے ممتاز علماء اور برصغیر کے جلیل القدر اکابرین کی اہم تحریریں اور تصانیف شامل ہیں۔ ان میں درج ذیل علماء و محققین نمایاں ہیں:
[[کالم کی فہرست|2]]
 
* علامہ جلال الدین سیوطی
* علامہ جلال الدین سیوطی
* مولانا محمد قاسم نانوتوی
* مولانا محمد قاسم نانوتوی
سطر 30: سطر 30:
* حضرت مولانا قاضی مظهر حسین
* حضرت مولانا قاضی مظهر حسین
* حضرت مولانا محمد امین صفدر اوکاڑوی
* حضرت مولانا محمد امین صفدر اوکاڑوی
* جناب علامہ ڈاکٹر خالد محمود[[اختتام]]
* جناب علامہ ڈاکٹر خالد محمود۔
 
== علمی اہمیت ==
== علمی اہمیت ==



نسخہ بمطابق 16:03، 5 اکتوبر 2026ء

احتسابِ ناصبیت، اہلِ بیتِ اطہارؑ اور صحابۂ کرام سے بغض و عداوت، ان کی فضیلت کے انکار یا تحریف کے حوالے سے کیے جانے والے اعتراضات کا علمی و تحقیقی جائزہ۔ برصغیر کے جلیل القدر اکابرین اور علماء کی نایاب تحریروں پر مشتمل ایک عظیم علمی مجموعہ۔

مجموعۂ کتب کا تعارف

احتسابِ ناصبیت بارہ جلدوں پر مشتمل ایک عظیم علمی و تحقیقی مجموعہ ہے، جس میں برصغیر کے جلیل القدر اکابرین، علماء اور محققین کی نایاب اور قیمتی تصانیف و تحریریں شامل کی گئی ہیں۔

اس مجموعے میں اہلِ بیتِ اطہارؑ کے فضائل، مناقب اور دینی مقام و مرتبے کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان سے بغض و عداوت پر مبنی افکار، فضائلِ اہلِ بیتؑ کے انکار یا تحریف اور تاریخ و کلام کے نام پر پیش کیے جانے والے مختلف اعتراضات و شبہات کا علمی، نقلی اور عقلی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔

یہ مجموعہ بالخصوص ایسے قارئین، محققین اور علماء کے لیے مفید ہے جو تاریخِ اسلام، مناقبِ اہلِ بیتؑ و صحابہ اور علمِ کلام کے مباحث کا گہرا اور تخصصی مطالعہ رکھتے ہیں۔ بارہ جلدوں پر مشتمل اس مجموعے میں اسلامی مصادر سے استدلال کرتے ہوئے مختلف تاریخی اور اعتقادی مباحث کو علمی، تحقیقی، مدلل اور متوازن اسلوب میں پیش کیا گیا ہے۔

مجموعے کی نمایاں خصوصیات

اس بارہ جلدی مجموعے کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس میں تاریخ، حدیث، فقہ اور علمِ کلام کے ممتاز علماء اور برصغیر کے جلیل القدر اکابرین کی اہم تحریریں اور تصانیف شامل ہیں۔ ان میں درج ذیل علماء و محققین نمایاں ہیں:

  • علامہ جلال الدین سیوطی
  • مولانا محمد قاسم نانوتوی
  • مولانا اشرف علی تھانوی
  • مولانا مفتی محمد شفیعؒ
  • مولانا محمد زکریا کاندھلوی
  • مولانا قاری محمد طیب
  • حضرت سید نفیس الحسینی
  • مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہید
  • مولانا عبدالرشید نعمانی
  • حضرت مولانا عبدالشکور ندوی
  • حضرت مولانا محمد اسماعیل ریحان
  • جناب علی طحاوی صاحب
  • مولانا محمد یوسف لدھیانوی (ٹوبہ)
  • جناب ڈاکٹر محسن عثمانی ندوی
  • حضرت مولانا مفتی محمد زاید
  • حضرت مولانا مفتی شیر محمد علوی
  • مولانا مفتی ولی حسن ٹونکی
  • حضرت مولانا قاضی مظهر حسین
  • حضرت مولانا محمد امین صفدر اوکاڑوی
  • جناب علامہ ڈاکٹر خالد محمود۔

علمی اہمیت

احتسابِ ناصبیت کا بنیادی مقصد اہلِ بیتِ اطہارؑ اور صحابۂ کرام کے فضائل و مناقب سے متعلق مختلف تاریخی و کلامی مباحث کا علمی اور تحقیقی مطالعہ پیش کرنا ہے۔ اس مجموعے میں برصغیر کے معروف علماء و محققین کی تحریروں کو یکجا کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے یہ مجموعہ تاریخِ اسلام، علمِ کلام، مناقب اور فرق و مذاہب کے مطالعات سے دلچسپی رکھنے والے قارئین کے لیے ایک اہم علمی ذخیرے کی حیثیت رکھتا ہے۔

12 جلدوں پر مشتمل کتاب

جلد اول

• یزید کی شخصیت علامہ ابن جوزی کی نظر میں — علامہ ابن جوزی • احیاء المیت فضائلِ اہلِ بیت — علامہ جلال الدین سیوطی • شہادتِ امام حسین و کردارِ یزید — حجۃ الاسلام مولانا محمد قاسم نانوتوی • امہات المؤمنین و بناتِ رسول — حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی • اسوۂ حسینی یعنی شہیدِ کربلا — مفتیِ اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع • خلافتِ معاویہ و یزید، ایک جائزہ — حکیم الاسلام قاری محمد طیب قاسمیؒ • فتنۂ خارجیت — شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلویؒ • حدیثِ غزوۂ قسطنطنیہ اور مغفرتِ یزید — شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلویؒ • ایک سوال اور اس کا جواب: حقیقتِ یزید — مولانا مفتی سید مہدی حسن شاہجہان پوریؒ

جلد دوم

• شہیدِ کربلا اور یزید — مولانا قاری محمد طیب قاسمیؒ • خلافتِ معاویہ و یزید پر ایک طائرانہ نظر — مولانا عزیز احمدؒ • خلافتِ معاویہ و یزید پر تبصرہ — مولانا ابو منظور شیخ احمدؒ • سیدنا علی اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما — سید نفیس الحسینی شاہ صاحبؒ • فتنۂ ناصبیت سے متعلق منتخب مسائل — مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ • یزید کے بارے میں مسلکِ اعتدال (بجواب شرحِ حدیثِ مغفور) — مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ • ناصبیت اور خارجیت — مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ • ناصبیت کی تردید یا دعوت — مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ

جلد سوم

  • علامہ عبدالرشید نعمانی رحمہ اللہ کی ۳ اہم تحریرات)
  • ناصبیت، تحقیق کے بھیس میں
  • حضرت علی رضی اللہ عنہ اور قصاصِ عثمان
  • اکابر صحابہؓ: شہادتِ سیدنا عثمان ذوالنورین کے بارے میں خود ساختہ فسانے کا تحقیقی جائزہ

جلد چہارم

• شہدائے کربلا پر افترا — مولانا عبدالرشید نعمانیؒ • یزید کی شخصیت اہلِ سنت کی نظر میں — مولانا عبدالرشید نعمانیؒ • حضرت علی رضی اللہ عنہ اور علومِ نبوی — مولانا عبدالرشید نعمانیؒ • محمود احمد عباسی کے نظریات کا تحقیقی جائزہ — مفتی سید عبدالشکور ترمذیؒ • یزید کے متعلق مسلکِ اعتدال، مسئلۂ فسقِ یزید اور اکابر علمائے امت — مفتی سید عبدالشکور ترمذیؒ • عباسی صاحب حقیقتاً کیا تھے؟ — حکیم سید محمود احمد برکاتیؒ • فاطمہ بنتِ رسول کی توہین — مولانا مفتی ولی حسن ٹونکیؒ • عباسی صاحب حضرت عثمان غنی کو خلیفۂ ثالث بھی نہیں مانتے تھے — جناب موسیٰ حسن

جلد پنجم

• دیباچہ مکتوب — حجۃ الاسلام مولانا محمد قاسم نانوتویؒ • مولانا محمد اسحاق سندیلوی کا مسلک اور خارجی فتنہ — مولانا قاضی مظہر حسینؒ

جلد ششم

• مولانا محمد اسحاق سندیلوی کا مسلک اور خارجی فتنہ (بحثِ فسقِ یزید، جلد دوم) — مولانا قاضی مظہر حسینؒ

جلد ہفتم

(مولانا قاضی مظہر حسین رحمہ اللہ کی ۲ معرکۃ الآرا کتب)

  • کشفِ خارجیت (مولانا محمد علی سعید آبادی کے کتابچہ "اصل حقیقت" کا جواب)
  • واقعۂ کربلا اور اس کا پس منظر (مولانا عتیق الرحمن اسبلی کی کتاب کا ناقدانہ جائزہ)

جلد ہشتم

• سیدنا حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شخصیت — مولانا عبدالمجید لدھیانویؒ • سیدنا حسین رضی اللہ عنہ — مولانا محمد امین صفدر اوکاڑویؒ • یزید کے بارے میں کھلا خط (بنام مولانا ضیاء الرحمن صدیقی ہزاروی) — مولانا محمد امین صفدر اوکاڑویؒ • یزید کے بارے میں کھلا خط (بنام مولانا محمد امین اور قضائی ہنگو) — مولانا محمد امین صفدر اوکاڑویؒ • مسئلۂ فسقِ یزید — مولانا محمد انور صفدر اوکاڑویؒ • سیدنا حسین اور یزید — مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ • عقیدۃ الاسلام فی مناقب اہل البیت الکرام — ڈاکٹر علامہ خالد محمودؒ • اہلِ بیت رضوان اللہ عنہم کے شخصی فضائل و مناقب — مولانا ڈاکٹر مفتی عبدالواحد

جلد نہم

• فی دفاع مولانا محمد امین — مولانا منیر احمد منور (علماء و مفتیانِ کرام کی تائید کے ساتھ) • یزید: شخصیت اور کردار — مولانا نعیم الدین (جامعہ مدنیہ) • سیدنا حسین بن علی (حصہ اول: حیات، حصہ دوم: کربلا پس منظر و نتائج، حصہ سوم: اعتراضات و جوابات) — مولانا محمد الیاس گھمن • حادثۂ کربلا کا پس منظر — ڈاکٹر محسن عثمان ندوی

جلد دہم

• التمہید فی بیانِ فسقِ یزید — مولانا مفتی شیر محمد علوی • کردارِ مروان بن حکم، تحقیق کے آئینے میں — مولانا محمد اسماعیل ریحان

جلد یازدہم

• خلافتِ علی — مولانا مفتی محمد زاہد • دفاعِ حضرت حسین رضی اللہ عنہ — مولانا عبدالجبار سلفی

جلد دوازدہم

• یزید: اکابر علمائے اہلِ سنت دیوبند کی نظر میں — مولانا قاری ضیاء الحق • مروان بن حکم اور اس کے کارنامے — مولانا مجیب الرحمن دیروی • مقدمۂ امام حسین — جناب علی طحاوی