"سید ساجد علی نقوی" کے نسخوں کے درمیان فرق

ویکی‌وحدت سے
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 47: سطر 47:
== حوالہ جات ==
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
{{حوالہ جات}}
{{پاکستان علماء}}
[[زمرہ:شخصیات ]]
[[زمرہ:شخصیات ]]
[[زمرہ: عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے اراکین تقریب مذاهب اسلامی]]
[[زمرہ: عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے اراکین تقریب مذاهب اسلامی]]


[[fa:سید ساجد علی نقوی]]
[[fa:سید ساجد علی نقوی]]

نسخہ بمطابق 10:50، 6 دسمبر 2023ء

سید ساجد علی نقوی
سید ساجد علی نقوی.jpg
پورا نامسید ساجد علی نقوی
ذاتی معلومات
پیدائش کی جگہپاکستان
مذہباسلام، شیعہ
مناصب
  • جماعت تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی سپریم کونسل کے سینئر رکن
  • اسلامی تحریک پاکستان کے بانی اور رہنما
  • عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے رکن تقریب مذاهب اسلامی

سید ساجد علی نقوی راولپنڈی، پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک پاکستانی شیعہ عالم دین ہیں۔ وہ اسلامی تحریک پاکستان کے بانی اور رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ شیعہ علماء کونسل کے سرپرست اعلیٰ بھی ہیں. وہ عالمی اسمبلی برائے تقریب مذاهب اسلامی کی سپریم کونسل کے بھی رکن ہیں۔

تعلیم

آپ نے پاکستان میں مروجہ تعلیم کے بعد دینی تعلیم کے مختلف مراحل طے کیے جن میں فاضل عربی اور درس نظامی کے کورس امتیازی پوزیشن سے پاس کیے۔ اس عرصہ میں انہوں نے اپنے حقیقی چچا اور پاکستان کے بزرگ عالم دین علامہ سید گلاب علی شاہ نقوی سے اکتساب علم کیا اور ان کے خصوصی اور لائق شاگرد کے طور پر متعارف ہوئے۔ طالب علمی کے دور سے ہی آپ کو دینی علوم کی عصری تشریح، اجتہاد، سیاسیات اور اصول فقہ کی طرف خصوصی رغبت تھی جس کی عملی شکل آپ کی عملی زندگی میں سامنے آئی۔ پاکستان سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد اعلیٰ دینی تعلیم کے حصول کے لیے حوزہ علمیہ نجف اشرف عراق تشریف لے گئے جہاں نامور اور ماہر اساتذہ سے کسب فیض کیا۔ ان شخصیات کی ہمراہی، شاگردی، صحبت اور تعلیمات نے علامہ موصوف کی علمی، فکری اور سیاسی صلاحیتوں کو چار چاند لگا ئے.

عراق کے بعد ایران کے شہر قم المقدسہ کے حوزہ علمیہ میں جید فقہا اور نامور مجتہدین سے کسب علم کیا۔ عراق اور ایران سے تعلیمی سلسلہ مکمل کرنے کے بعد واپس پاکستان تشریف لائے اور درس و تدریس کے ساتھ قومی و ملی اور سماجی و سیاسی امور میں مشغول ہو گئے۔ آپ متعدد ممالک میں بہت سی بین الاقوامی کانفرنسوں اور سیمینارز میں شرکت اور خطاب کر چکے ہیں۔

سرگرمیاں

تحریک نفاذ فقه جعفریه

وہ پاکستان کی سب سے بڑی شیعہ تحریک نفاذ فقه جعفریه کے سربراہ بھی تھے۔ 1995 میں حکومت کی جانب سے پابندی کے بعد یہ تحریک اسلامی کے نام سے کام کر نے لگی۔ ایک بار پھر تحریک اسلامی پر پابندی لگا دی گئی اور شیعہ علماء کونسل کے نام سے ایک نئی جماعت بنائی گئی۔ ساجد نقوی تحریک اسلامی کے مذہبی امور یعنی شیعہ علماء کونسل کے سربراہ بھی تھے۔

آپ علامہ مفتی جعفری حسین کی قیادت میں بننے والی جماعت تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی سپریم کونسل کے سینئر رکن رہے۔ مفتی صاحب کی رحلت کے بعد علامہ سید عارف حسین الحسینی کی قیادت میں چار سال سے زائد عرصہ تک سینئر نائب صدر کی حیثیت سے فعال کردار ادا کیا۔ 1988میں علامہ عارف حسین الحسینی کی شہادت کے بعد تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی قیادت سنبھالی اور قومی و ملی خدمات کا سلسلہ جاری رکھا۔

دیگر سرگرمیاں

1992 میں حکمت عملی کے تحت اور غلط فہمیوں کے ازالے کے لیے اپنی جماعت کا سابقہ نام تبدیل کر کے تحریک جعفریہ پاکستان رکھا۔

2002 میں قومی جماعت اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی قائد منتخب ہوئے۔ اس جماعت کو پی پی او کے قانون کے تحت الیکشن کمیشن سے رجسٹرڈ کرایا اور اسی پلیٹ فارم سے تاحال اپنی سیاسی، دینی، علمی اور سماجی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جبکہ شیعہ عوام کی نمائندگی و ترجمانی اور قومی جماعت کی سربراہی کے ناطے آپ’’قائد ملت جعفریہ پاکستان‘‘ کے عہدے پر بھی فائز ہیں۔ آپ کئی بین الاقوامی اور قومی فورمز کے رکن ہیں۔

ان میں عالمی مجلس اہلبیت، مجمع التقریب بین المذاہب الاسلامیہ اور دیگر ادارے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان میں مدارس دینیہ، ائمہ جمعہ و جماعت، علمائے کرام اور دینی تشخص کے حامل متعدد اداروں کے رکن، معاون،نگران اور سرپرست ہیں اور تاحال اسی خدمت میں پیش پیش ہیں۔ آپ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی مجلس اعلیٰ کے رکن، دینی ادارہ مدرسہ آیت اللہ الحکیم کے سربراہ اور سرپرست ہیں۔ 1970 سے دینی و علمی اور فکری جدوجہد میں شریک و دخیل ہیں اور1984سے قومی سیاست میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاکستانی عوام کے آئینی، بنیادی، قومی اوراجتماعی حقوق، اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ، عدل و انصاف کے قیام، جمہوریت کی اصل روح کے مطابق بحالی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں [1]

پاکستان میں بطور نمائندہ ولی فقیہ

آپ کو پاکستان میں مندرجہ ذیل حکمنامہ کے مطابق ولی امر مسلمین کا نمائندہ بنایا گیا ہے۔

جناب حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی

اپنےپاکستانی مومن بھائیوں، مخلص دوستوں اور غیور مومنین کے احترام اور تکریم کے ساتھ، میں آپ کو اس سرزمین کے لوگوں کے مذہبی اور دینی امور میں اپنا نمائندہ مقرر کرتا ہوں۔ اس اسلامی سرزمین میں آپ اور دیگر علماء و مشائخ کا سب سے اہم فریضہ یہ ہے کہ وہ خدا کے فضل و توفیق اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ائمہ اطهار معصومین علیہم السلام بالخصوص خدا صاحب الامر، امام زمان کی توجہات کی مدد سے مومنین بالخصوص جوانوں کے درمیان اسلامی تعلیمات کی ترویج اور قرآنی معارف کی تبیین کے لے کوشاں رہیے اور ان کے آمادہ اورمشتاق دلوں کو خالص محمدی اسلام کے نور سے منور کیجئے اور دشمنان اسلام ، سامراجی ایجنٹوں اور مال و زر کے غلاموں کی سازشوں کے تئیں ہوشیار رہنے کے ساتھ، خدا پر بھروسہ کرتے ہوئے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی بنیادیں مضبوط کیجئے اور انہیں تفرقہ سے بچائیے۔ نیز شیعہ بھائیوں اور اہل بیت کے مخلص چاہنے والوں کے درمیان مکمل یکجہتی پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کیجئے۔جناب عالی کو ، میری طرف سے، رقومہ شرعیہ من جملہ سہمین کو حاصل کرنے اور اسے مقررہ امور میں خرچ کرنے کی اجازت ہے۔

والسّلام علیکم و علی جمیع الاخوة المؤمنین و رحمةا‌لله و برکاته سید علی خامنہ ای رجب‌الخیر 1410 [2]

حوالہ جات

  1. انگریزی اردو ویکیپیڈیا سے ماخوذ.
  2. khamenei.ir

سانچہ:پاکستان علماء