"شبیر حسن میثمی" کے نسخوں کے درمیان فرق
Saeedi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
Saeedi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
سطر 1: | سطر 1: | ||
'''شبیر حسن میثمی''' | '''شبیر حسن میثمی''' زہرا (س) اکیڈمی کراچی کے سرپرست اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل، اور اقتصاد دان ہیں۔ | ||
== آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات == | == آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات == | ||
سطر 31: | سطر 31: | ||
جبکہ کرپشن، فحاشی، عریانی، مہنگائی کی خاتمے کیلئے بھی عملی اقدامات پر زور دیا، جبکہ عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے متحد ہوکر ملک کو ان بحرانوں سے نکالنے کیلیے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ ملک کو جلد از جلد اس سنگین صورتحال سے نکالا جا سکے۔ | جبکہ کرپشن، فحاشی، عریانی، مہنگائی کی خاتمے کیلئے بھی عملی اقدامات پر زور دیا، جبکہ عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے متحد ہوکر ملک کو ان بحرانوں سے نکالنے کیلیے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ ملک کو جلد از جلد اس سنگین صورتحال سے نکالا جا سکے۔ | ||
صحافیوں سے گفتگو کے موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے ہمراہ علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، علامہ فیاض مطہری، علامہ اشتیاق کاظمی، قاسم علی قاسمی اور صغیر ورک سمیت دیگر علماء بھی موجود تھے<ref>[https://ur.mehrnews.com/news/1913546/%D9%BE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%8C%D8%AE%D9%84%D8%A7%D9%81-%D8%A7%D8%B3%D8%AA%D8%B9%D9%85%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%D9%82%D9%88%D8%AA%DB%8C%DA%BA-%D8%A2%D8%AC-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D8%B3%D8%A7%D8%B2%D8%B4%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D8%B5%D8%B1%D9%88%D9%81-%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D8%B9%D9%84%D8%A7%D9%85%DB%81 پاکستان کیخلاف استعماری قوتیں آج بھی سازشوں میں مصروف ہیں،علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی]-ur.mehrnews.com- شائع شدہ از: 7 ستمبر 2022ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 8 جون 2024ء۔</ref>۔ | صحافیوں سے گفتگو کے موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے ہمراہ علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، علامہ فیاض مطہری، علامہ اشتیاق کاظمی، قاسم علی قاسمی اور صغیر ورک سمیت دیگر علماء بھی موجود تھے<ref>[https://ur.mehrnews.com/news/1913546/%D9%BE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%8C%D8%AE%D9%84%D8%A7%D9%81-%D8%A7%D8%B3%D8%AA%D8%B9%D9%85%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%D9%82%D9%88%D8%AA%DB%8C%DA%BA-%D8%A2%D8%AC-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D8%B3%D8%A7%D8%B2%D8%B4%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D8%B5%D8%B1%D9%88%D9%81-%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D8%B9%D9%84%D8%A7%D9%85%DB%81 پاکستان کیخلاف استعماری قوتیں آج بھی سازشوں میں مصروف ہیں،علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی]-ur.mehrnews.com- شائع شدہ از: 7 ستمبر 2022ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 8 جون 2024ء۔</ref>۔ | ||
== الزہراء اکیڈمی کے سرپرست == | |||
قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی میں [[حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا|زہرا (س)]] اکیڈمی کراچی کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع بدین صوبہ سندھ کے زیر انتظام ضلع بدین کے 14 جوڑوں کی شادی کی اجتماعی تقریب تلہار شہر کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی۔ | |||
حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی میں زہرا (س) اکیڈمی کراچی کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع بدین صوبہ سندھ کے زیر انتظام ضلع بدین کے 14 جوڑوں کی شادی کی اجتماعی تقریب تلہار شہر کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی۔ جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی، شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ اس کے علاوہ صوبائی رہنماؤں ،ضلع اور تحصیل کے تنظیمی ذمہ داروں اور علمائے کرام، علاقائی عمائدین، بزرگان اور رہنماوں نے بھی شرکت کی۔ | |||
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زہرا (س) اکیڈمی کراچی کے سرپرست اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی صاحب نے کہا: اجتماعی شادی کی تقریب کے 14 مبارک جوڑوں کو قائد محترم کی طرف سے مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ ان کو حضرت علی اکبر علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے عظیم دن یہ سعادت نصیب ہوئی، الحمدللہ ہم خوش نصیب ہیں کہ یہ سارے فلاحی امور قائد ملت جعفریہ کی سرپرستی میں انجام دئیے جارہے ہیں جو کہ ان کا قوم و ملت پر خاص لطف ہے۔ | |||
سید اسد اقبال زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کیلئے ہمیں اپنی طاقت و ہمت کے مطابق اقدام کرنا چاہئے، اجتماعی شادی کی تقریب احسن اقدام ہے کیونکہ سادہ اور پر وقار تقریبات ہمارے معاشرہ کی رواجی مشکلات کو حل کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔ | |||
شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع بدین کے صدر لیاقت علی خواجہ نے کہا: میں اپنے ضلع کے تمام اراکین کی طرف سے قائد محترم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ان 14 جوڑوں کی شادی کے اسباب فراہم کرنے میں بنیادی تعاون کیا۔ جس کے ذریعہ یہ جوڑے ازدواجی رشتہ سے منسلک ہوگئے اور یہ بابرکت اور بامقصد تقریب منعقد ہوئی <ref>[https://ur.hawzahnews.com/news/378580/%D8%B2%DB%81%D8%B1%D8%A7-%D8%B3-%D8%A7%DA%A9%DB%8C%DA%88%D9%85%DB%8C-%DA%A9%D8%B1%D8%A7%DA%86%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D8%B2%DB%8C%D8%B1-%D8%A7%DB%81%D8%AA%D9%85%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D8%AC%D8%AA%D9%85%D8%A7%D8%B9%DB%8C-%D8%B4%D8%A7%D8%AF%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D9%82%D8%B1%DB%8C%D8%A8 زہرا (س) اکیڈمی کراچی کے زیرِ اہتمام اجتماعی شادی کی تقریب]-ur.hawzahnews.com- شائع شدہ از: 17 مارچ 2022ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 8 جون 2024ء۔</ref>۔ |
نسخہ بمطابق 20:56، 8 جون 2024ء
شبیر حسن میثمی زہرا (س) اکیڈمی کراچی کے سرپرست اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل، اور اقتصاد دان ہیں۔
آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات
علامہ شبیر حسن میثمی کی آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات، دورہ گلگت بلتستان سے آگاہ کیا انہوں نے دوران ملاقات دورجات کی مکمل تفصیلات سربراہ اسلامی تحریک کو پیش کیں اور مختلف اہم امور پر غور خوص ہوا اور آئندہ کی حکمت عملی و لائحہ عمل کے حوالے سے بھی بات چیت زیر بحث رہی۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے ان کی رہائشگاہ پر گلگت - بلتستان کے 5 روزہ دورے سے واپسی پر مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی کی اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اہم ملاقات، دوران ملاقات دورجات کی مکمل تفصیلات سربراہ اسلامی تحریک کو پیش کیں اور مختلف اہم امور پر غوروخوص ہوا اور آئندہ کی حکمت عملی و لائحہ عمل کے حوالے سے بھی بات چیت زیر بحث رہی۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ انشااللہ گلگت، بلتستان کے آئینی و ملی حقوق کی جدوجہد جاری رہے گی۔ مرکزی سیکرٹری جنرل کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے[1]۔
غزہ میں عارضی نہیں مستقل جنگ بندی ہونی چاہئے
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد نے زہرا اکیڈمی میں ملاقات کی جس میں مذہبی،ملی وسیاسی امور پر مفصل گفتگو ہوئی ،مولانا عبدالخبیر آزاد نے علامہ شبیر حسن میثمی سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کی۔
شبیر حسن میثمی کا کہنا تھا کہ غزہ میں امریکی سرپرستی میں اسرائیلی مظالم نے ہر درد مند انسان کے ضمیر کو جھنجوڑ کے رکھ دیا ہے، امت مسلمہ میں اس وقت انتہائی کرب و بے چینی پائی جاتی ہے، اقوام متحدہ اور او آئی سی خواب غفلت میں ہیں، غزہ میں عارضی نہیں مستقل جنگ بندی ہونی چاہیے، فلسطین کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، اسرائیل کو نیست ونابود کرنے کے لیے تمام اسلامی ممالک کو متحد ہونا پڑے گا [2]۔
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ سے کی ملاقات
اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سے ملاقات کی۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی و مذہبی صورتحال سمیت دیگر قومی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے جے یو پی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں علامہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر کو بلا مقابلہ مرکزی صدر، ڈاکٹر جاوید اعوان کو سینئر نائب صدر اور پیر صفدر شاہ گیلانی کو سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
ملاقات میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے ملکی سیاسی اور امن و امن کی صورتحال میں کردار کو مذید متحرک کرنے پر اتفاق پایا گیا اور اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ ملک میں نفاق کے بجائے اتحاد کی سیاست کو فروغ دیا جانا ناگزیر ہے جس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنی اپنی اناوں کو بالائے طاق رکھ کر ملک کی سیاسی، مذہبی، معاشی، تعلیمی اور امن و امان کے مخدوش صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے متحدہ کاوشیں کرنا ہونگیں جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ملی یکجتی کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماوں نے وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو آئین کے مطابق انتہائی جان فشانی سے اپنے اپنے امور انجام دینے پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور زہرا اکیڈمی پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ کو اکیڈمی کی جانب سے ربا سے متعلق شائع شدہ تحقیقی کتاب بھی پیش کی [3]۔
پاکستان کیخلاف استعماری قوتیں آج بھی سازشوں میں مصروف ہیں
پاکستان کیخلاف استعماری قوتیں آج بھی سازشوں میں مصروف ہیں۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان سنگین سیاسی عدم استحکام، معاشی بحران اور امن و امان کی صورتحال سے دوچار ہے لیکن اناوں کے بھنور میں گرفتار بے حس لوگ اپنی اپنی خواہشات کی تکمیل میں آپس میں دست و گریبان ہیں۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کیخلاف استعماری قوتیں آج بھی سازشوں میں مصروف ہیں اور ان کا ہدف عالم اسلام کے واحد ایٹمی ملک کو اس کے ایٹم بم سے محروم کرنا ہے اور بقول ان کے، ان کو ڈر ہے کہ ملک کے اندر معاشی اور سیاسی استحکام ان قوتوں کے ناپاک عزائم کی تکمیل کا سبب نہ بن جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان سازشوں کو بھانپتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو باہم مل بیٹھ کر معاشی اور سیاسی عدم استحکام سے ملک کو نجات دلا کر ایک بار پھر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں کیلئے سر جوڑنے ہوں گے اور اس نازک ملکی صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے اپنی سیاست کا محور حقیقی معنوں میں پاکستان کے مفاد پر منتج کرنا ہوگا۔ انہوں نے ملک سے سود کے خاتمے کیلئے حکومت کے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
جبکہ کرپشن، فحاشی، عریانی، مہنگائی کی خاتمے کیلئے بھی عملی اقدامات پر زور دیا، جبکہ عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے متحد ہوکر ملک کو ان بحرانوں سے نکالنے کیلیے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ ملک کو جلد از جلد اس سنگین صورتحال سے نکالا جا سکے۔ صحافیوں سے گفتگو کے موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے ہمراہ علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، علامہ فیاض مطہری، علامہ اشتیاق کاظمی، قاسم علی قاسمی اور صغیر ورک سمیت دیگر علماء بھی موجود تھے[4]۔
الزہراء اکیڈمی کے سرپرست
قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی میں زہرا (س) اکیڈمی کراچی کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع بدین صوبہ سندھ کے زیر انتظام ضلع بدین کے 14 جوڑوں کی شادی کی اجتماعی تقریب تلہار شہر کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی۔
حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی میں زہرا (س) اکیڈمی کراچی کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع بدین صوبہ سندھ کے زیر انتظام ضلع بدین کے 14 جوڑوں کی شادی کی اجتماعی تقریب تلہار شہر کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی۔ جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی، شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ اس کے علاوہ صوبائی رہنماؤں ،ضلع اور تحصیل کے تنظیمی ذمہ داروں اور علمائے کرام، علاقائی عمائدین، بزرگان اور رہنماوں نے بھی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زہرا (س) اکیڈمی کراچی کے سرپرست اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی صاحب نے کہا: اجتماعی شادی کی تقریب کے 14 مبارک جوڑوں کو قائد محترم کی طرف سے مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ ان کو حضرت علی اکبر علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے عظیم دن یہ سعادت نصیب ہوئی، الحمدللہ ہم خوش نصیب ہیں کہ یہ سارے فلاحی امور قائد ملت جعفریہ کی سرپرستی میں انجام دئیے جارہے ہیں جو کہ ان کا قوم و ملت پر خاص لطف ہے۔
سید اسد اقبال زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کیلئے ہمیں اپنی طاقت و ہمت کے مطابق اقدام کرنا چاہئے، اجتماعی شادی کی تقریب احسن اقدام ہے کیونکہ سادہ اور پر وقار تقریبات ہمارے معاشرہ کی رواجی مشکلات کو حل کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع بدین کے صدر لیاقت علی خواجہ نے کہا: میں اپنے ضلع کے تمام اراکین کی طرف سے قائد محترم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ان 14 جوڑوں کی شادی کے اسباب فراہم کرنے میں بنیادی تعاون کیا۔ جس کے ذریعہ یہ جوڑے ازدواجی رشتہ سے منسلک ہوگئے اور یہ بابرکت اور بامقصد تقریب منعقد ہوئی [5]۔
- ↑ اسلام آباد، علامہ شبیر حسن میثمی کی آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات، دورہ گلگت بلتستان سے آگاہ کیا -islamtimes.org-شائع شدہ از: 2مئی 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 8 جون 2024ء۔
- ↑ غزہ میں عارضی نہیں مستقل جنگ بندی ہونی چاہئے، علامہ شبیر میثمی-jang.com.pk- شائع شدہ از: 11ستمبر 2023ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 8 جون 2024ء۔
- ↑ علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ سے کی ملاقات-ur.mehrnews.com- شائع شدہ از: 22ستمبر 2022ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 8 جون 2024ء۔
- ↑ پاکستان کیخلاف استعماری قوتیں آج بھی سازشوں میں مصروف ہیں،علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی-ur.mehrnews.com- شائع شدہ از: 7 ستمبر 2022ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 8 جون 2024ء۔
- ↑ زہرا (س) اکیڈمی کراچی کے زیرِ اہتمام اجتماعی شادی کی تقریب-ur.hawzahnews.com- شائع شدہ از: 17 مارچ 2022ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 8 جون 2024ء۔