Jump to content

"ابومحمد جولانی" کے نسخوں کے درمیان فرق

2,093 بائٹ کا اضافہ ،  سنیچر بوقت 19:06
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 71: سطر 71:
== تحریر الشام کا بیان ==
== تحریر الشام کا بیان ==
تحریر الشام کے سرکاری میڈیا نے اعلان کیا: جبہت النصرہ اور تحریر الشام کی عسکری افواج کے کمانڈر انچیف ابو محمد الجولانی کو کل رات روسی فوج کے پہلے سخوئی 34 سکواڈرن نے ہلاک کر دیا۔ فضائیہ مارٹر بموں کا استعمال کر رہی ہے۔
تحریر الشام کے سرکاری میڈیا نے اعلان کیا: جبہت النصرہ اور تحریر الشام کی عسکری افواج کے کمانڈر انچیف ابو محمد الجولانی کو کل رات روسی فوج کے پہلے سخوئی 34 سکواڈرن نے ہلاک کر دیا۔ فضائیہ مارٹر بموں کا استعمال کر رہی ہے۔
== شام میں حالیہ بغاوت کا مقصد صدر بشار الاسد کی حکومت کو گرانا ہے ==
اس حکومت کی شکست کے بیج ہمیشہ سے اس کے اندر تھے: جولانی کا نامعلوم مقام سے امریکی میڈیا کو انٹرویو.
شامی باغی گروہ حیات التحریر کے سربراہ نے کہا ہےکہ شام میں حالیہ بغاوت کا مقصد صدر [[بشار اسد|بشار الاسد]] کی حکومت کو گرانا ہے۔
شام کے ایک نامعلوم مقام سے امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف لڑنے والے باغی گروہ حیات التحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے کہا کہ ان کا مقصد صدر بشار الاسد کی حکومت کو گرانا ہے۔
جولانی نے کہا کہ اس حکومت کی شکست کے بیج ہمیشہ سے اس کے اندر تھے، [[ایران]] نے اس حکومت کو بحال کرنے اور اس کے لیے مزید وقت لینے کوشش کی جب کہ روس نے بھی اسے سہارا دینے کی کوششیں کی مگر  حقیقت یہی ہے کہ اس حکومت کی موت ہوچکی ہے۔
باغی لیڈر نے ملک سے غیر ملکی افواج کے انخلا کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے جیسے ہی موجودہ حکومت گر ے گی تو غیر ملکی افواج کی  شام میں ضرورت نہیں رہے گی۔
واضح رہےکہ ماضی میں القاعدہ سے منسلک اس شامی باغی گروپ نے کچھ دن قبل اپنی کارروائیاں تیز کرتےہوئے پہلے شام کے اہم اور تاریخی شہر حلب پر قبضہ کیا جب کہ گزشتہ روز حیات التحریر الشام کے جنگجو حماہ شہر میں داخل ہوئے اور صدر بشار کی فوج کو شہر چھوڑنے پر مجبور کیا