مندرجات کا رخ کریں

یوکنعام میں صیہونی مخالف کارروائی 2025

ویکی‌وحدت سے
یوکنعام میں صیہونی مخالف کارروائی 2025
واقعہ کی معلومات
واقعہ کا نامیوکنعام میں صیہونی مخالف کارروائی 2025
واقعہ کی تاریخ2025ء
واقعہ کا دن24 مارچ
واقعہ کا مقام
  • شمالی مقبوضہ فلسطین میں حیفہ کے قریب یوکنعام
نتائج
  • متعدد صیہونی زخمی ہوئے۔

یوکنعام میں صیہونی مخالف کارروائی 2025، ایک ایسا آپریشن ہے جو شمالی مقبوضہ فلسطین میں حیفا کے قریب 24 مارچ 2025 عیسوی، اور 23 رمضان 1446 قمری کو انجام دیا گیا۔ اس آپریشن کے دوران، حملہ آور نے پہلے ایک شخص کو گاڑی سے کچل دیا، پھر اسے سرد ہتھیار سے زخمی کیا اور اس کے بعد دیگر افراد پر گولیاں چلائیں جس سے کئی صیہونی زخمی ہوئے اور خود بھی شہید ہو گیا۔

کاروائی کا وقت اور مکان

یوکنعام میں صیہونی مخالف کارروائی پیر24 مارچ 2025 عیسوی، اور 23 رمضان 1446 قمری کو انجام دی گئی۔ اس کارروائی میں حملہ آور نے پہلے ایک شخص کو گاڑی سے کچل دیا، پھر اسے سرد ہتھیار سے زخمی کیا اور اس کے بعد دیگر افراد پر گولیاں چلائیں اور خود شہید ہو گیا۔

کاروائی سے متعلق در عمل اور بیانات

حماس تحریک کا بیان

حماس تحریک نے مقبوضہ حیفا میں صیہونی مخالف کارروائی پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا:یہ کارروائی، مقبوضہ علاقوں کی گہرائی میں دیگر معیاری کارروائیوں کے ساتھ مل کر، ایک بار پھر دشمن کی ہیبت کو توڑنے اور اسے سخت ضربیں لگانے کی مزاحمت کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ اقدامات قابض حکومت کی طرف سے مزاحمت کو ختم کرنے، فلسطینی قوم پر تسلط جمانے اور غزہ، مغربی کنارے اور القدس سے جبری بے دخلی کی کوششوں کے جرائم، تجاوزات اور سازشوں کا جائز جواب ہیں۔ حماس نے مزید کہا:یہ مزاحمتی کارروائیاں صیہونی حکومت کے مسلسل قتل عام، محاصروں، خوف و ہراس اور جابرانہ پالیسیوں کا ایک فطری اور مناسب جواب ہیں، خاص طور پر مغربی کنارے کے کیمپوں جیسے جنین اور طولکرم میں۔ آخر میں، تحریک نے مقبوضہ علاقوں کی گہرائی میں اور مغربی کنارے، القدس اور 1948 ءکے مقبوضہ علاقوں میں قابضین کی موجودگی کے تمام مقامات پر بہادرانہ کارروائیوں میں اضافے کا مطالبہ کیا، اور قابضین کو مکمل طور پر نکال باہر کرنے تک فلسطینی قوم کے اتحاد اور مزاحمت کے آپشن کی حمایت کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

فلسطینی اسلامی جهاد تحریک کا بیان

فلسطینی اسلامی جہاد تحریک نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں حیفا میں ہونے والے صیہونی مخالف آپریشن پر مبارکباد پیش کی جس کے نتیجے میں ایک صیہونی ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے۔ اسلامی جہاد نے اس بات پر زور دیا: یہ آپریشن اور اسی طرح کے دیگر آپریشن قابضین کے مسلسل جرائم، فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کی جنگ اور ظلم و ستم کا ایک فطری ردعمل ہے جو پورے فلسطین کے باشندوں پر مسلط ہے۔

تحریک الجاهدین کا بیان

فلسطینی مزاحمت کے ایک اور گروپ، تحریک المجاہدین، نے حیفا میں ہونے والے آپریشن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا: یہ آپریشن دشمن کی مصنوعی ہیبت کو توڑنے اور اسے کاری ضرب لگانے کے لیے مزاحمت کی طاقت اور صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔

فلسطین کی آزادی کی عوامی تحریک کا بیان

فلسطین کی آزادی کے لیے عوامی محاذ نے بھی زور دیا: حیفا میں بہادرانہ آپریشن قابضین کے قتل عام کا ایک جائز جواب ہے اور ایک واضح پیغام ہے کہ ہماری قوم متحد ہے اور مزاحمت جاری رہے گی۔[1]

صہیونی حکومت کی ایمرجنسی سروسز کی رپورٹ

صہیونی حکومت کی ایمرجنسی سروسز نے بھی اعلان کیا کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

عبرانی زبان کے ذرائع کا بیان

عبرانی زبان کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یوکنعام میں حیفا کے قریب فائرنگ کے آپریشن میں زخمی ہونے والے صہیونیوں میں سے ایک، زخموں کی شدت کے باعث ہلاک ہو گیا ہے۔

اسرائیلی ریڈیو رپورٹر کا بیان

صہیونی فوج کے ریڈیو کے رپورٹر کے مطابق، حملہ آور نے یوکنعام میں ایک بس اسٹاپ پر اپنی گاڑی سے حملہ کیا اور کئی آباد کاروں کو روند ڈالا۔ پھر وہ گاڑی سے اترا اور اپنے ہاتھ میں موجود ہتھیار سے صہیونیوں پر فائرنگ کی۔

اسرائیلی پولیس کا بیان

صہیونی حکومت کی پولیس نے اعلان کیا: جائے حادثہ کے قریب موجود سیکورٹی فورسز نے حملہ آور کی شناخت کی اور اس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ جانبحق ہو گیا۔

صهیونی ذرایع ابلاغ کا بیان

صہیونی حکومت کے ریڈیو اور ٹیلیویژن ادارے نے اعلان کیا کہ حملہ آور ایک عرب شخص تھا جو اسرائیلی شہریت رکھتا تھا۔[2]

حوالہ جات

  1. مقاومت فلسطین: عملیات حیفا پاسخی به کشتارهای اشغالگران است، وب‌سایت شبکه‌العالم. (فلسطینی مزاحمت: حیفا آپریشن قابضین کے قتل عام کا جواب ہے )fa.alalam.ir (زبان فارسی)- تاریخ درج شده: 24/ مارچ/2025 ء تاریخ اخذ شده:8/اپریل/ 2025ء
  2. جزییات عملیات شهادت طلبانه در حیفا/ یک صهیونیست کشته شد. (حیفا میں شہادت کی کارروائی کی تفصیلات/ ایک صہیونی مارا گیا)fa.alalam.ir (زبان فارسی)- تاریخ درج شده: 24/ مارچ/2025 ء تاریخ اخذ شده:8/اپریل/ 2025ء