ویکی وحدت
ویکی وحدت ،ایک مجازی دانش نامہ (ورچوئل دائرة المعارف )ہے، جس کا مقصد اسلامی مذاہب کے درمیان وحدت اور تقریب کے موضوع پر مفاہیم، الفاظ، اصطلاحات، شخصیات، ادارے، کتابیں وغیرہ بیان کرنا ہے۔ دوسرے الفاظ میں، یہ دانش نامہ اس میدان میں تیار ہونے والے تمام تراث (علمی سرمایہ) کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ اسی سلسلے میں، وہ تمام الفاظ اور اصطلاحات بھی اس دانش نامہ میں شامل کیے جائیں گے جو اس مقصد کو سمجھنے کے لیے ضروری ہوں۔"
پالیسی
مختلف اسلامی مذاہب کے مفکرین کے درمیان موجود آرا اور نظریات کے اختلافات کو مدّنظر رکھتے ہوئے، ویکیوحدت کے مصنفین کی بنیادی کوشش یہ ہے کہ جہاں تک ممکن ہو شیعہ اور سنّی—دونوں بڑے اسلامی مکاتب فکر—کے معتبر اور دستِ اوّل کے مصادر سے استفادہ کیا جائے۔ اس حوالے سے ضروری ہے کہ مصنفین ہر قسم کے غیر علمی تبصروں، تعصّب پر مبنی آراء، یا اندھی طرف داری سے پرہیز کریں، اور وہ مواد جو وہ ویکیوحدت کے دائرة المعارف کے لیے تیار کر رہے ہیں، اسے مسلمانوں کے مابین زیادہ سے زیادہ اتحاد کی پالیسی کے مطابق، علمی امانت داری کے ساتھ منتقل کریں۔ مصنفین کی بنیادی پالیسیوں میں سے ایک یہ ہے کہ امتِ اسلامی کی وحدت کے موضوع پر تیار شدہ تخصّصی مواد سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جائے، اور اس کے بعد وحدتِ امّت کے موضوع پر معتبر اور مضبوط علمی مواد کی فراهمی کو فروغ دیا جائے۔
ہدایات
ویکی تقریبِ مذاہب کے دائرة المعارف میں درج شده مطالب کی رہنمائی کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے:
- مضمونی رہنمائی؛
- ترمیمی رہنمائی؛
- درجہبندی کی رہنمائی؛
- رفتاری رہنمائی۔
مضمونی رہنمائی
ویکیوحدت (تقریب) میں پیش کیا جانے والا مواد اس مقصد کے لیے ہے کہ امتِ اسلامی میں زیادہ سے زیادہ وحدت پیدا ہو، اور امتِ واحدہ کو ہر اس قسم کی تفرقہ انگیزی اور اختلاف سے دور رکھا جائے جو اندھے تعصب یا اسلامی مذاہب کے پیروکاروں کی ایک دوسرے کے بارے میں ناواقفیت سے جنم لیتی ہے۔ مواد کی شمولیت کے سلسلے میں بھی ترجیح اُن ممتاز شیعہ اور سنی شخصیات کی زندگیوں اور اُن کے وحدت آفرین نظریات کے تعارف کو دی جاتی ہے، جنہوں نے امتِ اسلامی کے درمیان تقریب اور اتحاد کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔ مثلاً امام خمینی، مقامِ معظم رہبر انقلاب، مجمعِ جهانی تقریب کے سربراہان، دنیا بھر کے وحدت و تقریب کے ادارے، امتِ اسلامی کی وحدت کے پیشگام، وحدت کے لیے سرگرم اسلامی تنظیمیں، وہ کتابیں اور مقالات جو امتِ اسلامی کی یکجہتی اور دشمنانِ اسلام کے مقابلے کے موضوع پر لکھے گئے ہوں، نیز وہ مقارن (تقابلی) تراث جو علمی میدان میں اسلامی دنیا کے مفکرین کو ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے اور ان کے درمیان علمی و دوستانہ مکالمے کے لیے فضا فراہم کرتا ہے۔
رہنمائی برائے ترمیم
متون کی یکسانی اور نگارش و ویرایش کی غلطیوں سے پرہیز کے لیے ویکیوحدت میں درج اصولِ نگارش اور اسلوب و ویرایش کے تین حصوں پر مشتمل مقالات کی طرف رجوع کیا جائے۔
مداخل کے لیے بنیادی معیارات
شخصیات سے متعلق مداخل
ویکیوحدت میں درج ہونے والی ہر شخصیت لازماً:
- اسلامی دنیا کی ایک مؤثر شخصیت ہو۔
- یہ شخصیت یا تو تقریبی سوچ اور وحدت کا رجحان رکهتا ہو، یا غیر تقریبی مگر اثر انگیز ہو، تاکہ اس کے اہم نظریات اور افکار بیان کیے جا سکیں۔
- ایسے مداخل میں بڑے اور اثر انگیز تحریکوں، معروف صوفی سلسلوں اور مؤثر دینی–سیاسی تنظیموں کے قائدین شامل ہوں۔
شخصیت کے تعارف میں درج ذیل عناوین لازماً شامل ہوں:
- مختصر تعارف
- ولادت
- تعلیمات
- اہم نظریات و افکار (خصوصاً وحدتگرا اور تقریبی نقطہ نظر)
- اہم سماجی یا سیاسی سرگرمیاں، خصوصاً اگر وحدت اسلامی یا تقریبِ مذاہب سے متعلق ہوں
ادار ے اور مؤسسات سے متعلق مداخل
مؤسسات اور اداروں کے مداخل میں:
- صرف وہی ادارے شامل ہوں جو اسلامی دنیا میں نمایاں اور وسیع اثر رکھتے ہوں۔
عناوین درج ذیل ہوں:
- مختصر تعارف
- تاریخی پس منظر : تاریخِ تأسیس، بانی یا بانیان، سابقہ اور موجودہ سربراہان، ٹرسٹی یا بورڈ آف ڈائریکٹرز
- ادارے کے مقاصد
- اہم افکار اور بنیادی نظریات (تقریبی یا ضد تقریبی)
- اہم سرگرمیاں (سماجی، سیاسی)، خصوصاً ان کی تقریبی و وحدتپسندانہ کاوشیں
تحریکین اور جماعتیوں سے متعلق مداخل
مدخل کے طور پر وہی تحریکیں شامل ہوں گے جو:
- زندہ، فعال اور ظہور پذیر ہو؛
- نمایاں اثر، وسیع عوامی حمایت یا مضبوط دینی، سماجی یا سیاسی بنیاد رکھتا ہو؛
جیسے بڑے مذہبی، سیاسی–مذہبی، سماجی–دینی جریان یا معروف صوفی سلسلے۔ تحریکوں اور جماعتوں کے تعارف میں درج ذیل عناوین ہوں:
- مختصر تعارف
- تاریخچہ تشکیل: سالِ تأسیس، طریقۂ تشکیل، سابقہ و موجودہ قائدین
- مقاصد
- اساسی نظریات (تقریبی یا ضد تقریبی)
- اہم سماجی، سیاسی یا وحدتپسند سرگرمیاں
مفاهیم اور اصطلاحات سے متعلق مداخل
یہ مداخل ان مفاہیم و اصطلاحات سے متعلق ہوں جو:
- وحدت اسلامی یا تقریبِ مذاہب سے متعلق ہوں۔
- علومِ مقارن (فقہ مقارن، اصول مقارن، تفسیر مقارن وغیرہ) سے تعلق رکھتے ہوں۔
- بینالمذاہب بنیادی اصطلاحات (جیسے مالکیہ، شیعہ، حنبلیہ وغیرہ) شامل ہوں۔
- وہ اصطلاحات جن کی تشریح سے تقریب میں مدد ملتی ہو، ترجیح رکھتی ہیں۔
عناوین لازماً شامل ہوں: مختصر تعارف ، ساتھ ہی اس اصطلاح کے تقریب سے تعلق پر مختصر اشارہ
- لغوی یا اصطلاحی معنی
- مذاہبِ اسلامی کے اہم اقوال و آراء
- ممکنہ شبہات اور ان کے جوابات
کتاب، مجلہ یا مقالہ سے متعلق مداخل
صرف وہ کتابیں، مجلات اور مقالات شامل ہوں جو: وحدت اسلامی، تقریب یا علومِ مقارن کے دائرے میں مضبوط حیثیت رکھتے ہوں۔ مطلب یہ کہ مدخل میں کتاب/مقالہ/جریدے کا توضیحی تعارف ہو، اصل متن کا نقل نہ کیا جائے۔ عناوین درج ذیل ہوں:
- مختصر تعارف
- معلوماتی خانه (Information Box)
- فہرستِ مضامین
- چکیدہ (Abstract)
- کتاب کے مقدمے یا مجلے کے اداریے کا خلاصہ
ممالک سے متعلق مداخل
مسلمان ممالک کے تعارف میں:
- آغاز میں مختصر اور اجمالی رپورٹ ہو جس کا مقصد جریانشناسی ہو۔
لازمی عناوین :
- مختصر تعارف
- تاریخی پس منظر : سالِ تشکیل، اہم سیاسی و جغرافیائی تغیرات، اہم حکومتی سلسلے
- موجودہ اور سابقہ حکمران
- نظامِ معاشی و سیاسی
- طرزِ زندگی اور معاشرتی حالات (معاشی و سماجی ترقی کے اشاریے)
- ملک کے اہم مذہبی–مذہبی، مذہبی–سیاسی اور دیگر اثر انگیز جریان
- گزشتہ صدی کی اہم تبدیلیاں
- ملک کی اہم شخصیات
رہنمائی برائے طبقات و اولویتبندی
ویکیوحدت کی بنیادی ترجیحات اور مواد کی موضوعاتی طبقات کے حوالے سے، اُن موضوعات، شخصیات، جریانات، اداروں اور دیگر عناصر کے بارے میں جو وحدتِ امتِ اسلامی اور تقریبِ مذاہبِ اسلامی کے میدان میں سرگرم ہیں، درج ذیل نکات قابلِ توجہ ہیں:
معروف اسلامی شخصیات کے زندگی نامے
جن میں شامل ہوں:
- پیدائش اور وفات
- تعلیم
- تخصص
- اساتذہ اور شاگرد
ان کی تصنیفات
فرد یا ادارے کے اہم کتب و آثار۔
عمومی تقریبی نظریات
- تقریب کے امکان
- اس کی ضرورت
- اور اس کے عملی راستے و حکمتِ عملیوں پر آراء
فرد، جریان یا ادارے کے مخصوص تقریبی نظریات
جیسے:
- تقریب کے نظریاتی مباحث
- حوزۂ علمیہ، حکومت، علماء، عوام اور نخبگان کے تناظر میں نظریات
- نیز تقریب کے میدان میں موجود آراء و نظریات کا تنقیدی تجزیہ
وحدت اور تقریب کے استدلالات
- عقلی دلائل
- نقلی دلائل
یہ تمام امور وحدت سے متعلق مسائل میں بنیادی اور اولین ترجیحات رکھتے ہیں۔
دوسری سطح کی ترجیحات
مندرجہ ذیل نکات ثانوی درجے میں آتے ہیں:
- فرد یا ادارے کا علمی طریقۂ کار
- اس کے دور کے سیاسی و سماجی حالات اور ان کا اس کے تقریبی نظریات پر اثر
- وحدتِ امت اسلامی کے سلسلے میں ہمفکر یا مخالف جریانات اور شخصیات
- وہ ادارے یا تنظیمیں جو تقریب و وحدت کے میدان میں نمایاں کردار رکھتی ہیں
آخر میں، ان تمام مباحث کی روشنی میں وہ مداخل بھی متعین کر دیے گئے ہیں جو لکھاریوں اور قارئین کے لیے سب سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔
رہنمائی برائے رفتاری اصول
مقالات کے بارے میں نکات
ویکیوحدت اردو میں تمام مداخل اردو زبان میں ہوں؛ لہٰذافارسی، عربی، انگریزی یا دیگر زبانوں میں مواد ڈالنے سے پرہیز کیا جائے۔ ہر مقالے میں وحدتی اور تقریبی پہلو کو نمایاں انداز میں بیان کیا جائے؛ یعنی مدخل اور مسئلۂ وحدت/تقریب کا تعلق واضح ہو۔ مداخل کے اصل عنوان میں احترام پر مبنی القاب (جیسے: ڈاکٹر، آقا، حجۃالاسلام، آیتالله، ماموستا وغیرہ) شامل نہ ہوں۔ یہ القاب صرف اُن صفحات میں استعمال ہوں گے جو عنوان کے لیے بنائے گئے تبدیلیِ مسیر (redirect) صفحات ہوں۔ مداخل اور ان کے ذیلی عناوین اردو زبان کے درست اور رایج اصولوں کے مطابق لکھے جائیں۔ حد سے زیادہ طویل مداخل تحریر کرنے کی سفارش نہیں کی جاتی—مگر وہ مداخل جو ویکیوحدت کی علمی کمیٹی کی صوابدید کے مطابق تفصیل کی ضرورت رکھتے ہوں، مستثنیٰ ہیں۔ تحریری اسلوب گزارشی ہو؛ یعنی کسی قسم کی شخصی رائے، نظریہپردازی، تنقیدی برچسب یا ذاتی نتیجہ اخذ کرنے سے پرہیز کیا جائے۔
ہر مدخل میں لازمی عناصر
مداخل میں لازماً درج ذیل عناصر موجود ہوں:
- مدخل کا مختصر تعارف
- زمرجات (Category)
- حوالہ جات
- مقالہ کسی دوسری ویکی سے نقل شدہ نہ ہو؛ مکمل طور پر تالیفی ہو
- مقالہ متعدد اور معتبر ذرائع سے مستند ہو، کیونکہ قارئین اور محققین کے لیے حوالہ جات نہایت اہمیت رکھتے ہیں
- ہر مقالے میں کم از کم ایک لِنک درج ہو (جس سے متعلقہ اصطلاحات نیلے یا سرخ رنگ میں ظاہر ہوں)
- جہاں ممکن ہو اشخاص، جریانات اور اداروں کے لیے معلوماتی خانه (Infobox) استعمال کیا جائے
یہ بھی یاد رہے کہ: افراد کے معلوماتی خانه کا ڈهانچه اداروں یا جریانات کے معلوماتی خانه ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہیں۔ ان کی مثالیں ویکیوحدت کے پہلے سے موجود مداخل میں دیکھی جا سکتی ہیں۔