مندرجات کا رخ کریں

محمد عبدالرزاق الصدیق

ویکی‌وحدت سے
محمد عبدالرزاق الصدیق
دوسرے نامالشیخ عبدالرزاق الصدیق
ذاتی معلومات
پیدائش1242 ش، 1864 ء، 1279 ق
پیدائش کی جگہشارجه، متحده عرب امارات
مذہباسلام، اهل سنت
اثراتاسلامی قانون میں ضمانت، اسلامی شریعت کی نظر میں طلاق وغیره
مناصبدبئی میں آفاق ترقیاتی مطالعات و مشاورت کے سربراہ، اور دارالخیرات فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل اور اصلاح گروپ کے رکن

محمد عبدالرزاق الصدیق، جامعہ شارجہ کے کلیہ شریعت و اسلامی علوم میں فقہ و اصول کے سابق استاد، اسلامی مالیاتی اداروں کے شرعی اور دیگر شعبوں کے بورڈز کے رکن ، دبئی میں آفاق ترقیاتی مطالعات و مشاورت کے سربراہ، اور دارالخیرات فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل اور اصلاح گروپ کے رکن ہیں۔

سوانح عمری

محمد عبدالرزاق الصدیق سن 1964 عیسوی میں امارت شارجہ، متحدہ عرب امارات میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے امارات اور سعودی عرب میں شریعت اور اسلامی علوم کی تعلیم حاصل کی اور ان جامعات سے بیچلر اور ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کیں۔ وہ ایک بیوی اور چار بچوں کے والد ہیں جن کے نام آلاء، اسماء، دعاء اور عمر ہیں۔

تعلیم

1986 عیسوی میں متحدہ عرب امارات یونیورسٹی سے شریعت اور اسلامی علوم میں بیچلر کی ڈگری، امتیازی نمبروں کے ساتھ حاصل کی ۔ 1416 ہجری میں سعودی عرب کی جامعہ اسلامیہ امام محمد بن سعود سے فقہ تقابلی میں ماسٹرز کی ڈگری، 1410 ہجری میں کلیہ شریعت جامعہ اسلامیہ امام محمد بن سعود سے فقہ و اصول میں ڈپلومہ، جامعہ الازہر مصر کے کلیہ شریعت و قانون سے فقہ تقابلی میں بین الاقوامی ڈاکٹریٹ کی ڈگری، جس کا موضوع “سرمایہ کاری فنڈز کے لیے شرعی کنٹرول” تھا ، حاصل کرنے میں کامیاب هوگئے۔

تعلیمی ، تبلیغی اور سماجی سرگرمیاں

  • شارجہ یونیورسٹی کے کلیہ شریعت و اسلامی علوم میں فقہ اور اصول کے سابق استاد۔
  • متحدہ عرب امارات اور پڑوسی ممالک میں مختلف اسلامی مالیاتی اداروں کے شرعی بورڈ کے رکن۔
  • دبئی میں آفاق ترقیاتی مطالعات اور مشاورت کے سربراہ۔
  • دارالخیرات فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل۔
  • حج پروگراموں میں فتویٰ جاری کرنے، نصیحت کرنے اور رہنمائی کرنے کے شعبے میں سرگرم عمل۔
  • متحدہ عرب امارات میں وعظ و نصیحت اور خطابت کے میدان میں سرگرم عمل۔
  • شریعت اور فقہ سے متعلق سائنسی اور ثقافتی انجمنوں کی رکنیت۔

انعامات و اعزازات:

  • 1996 میں دبئی میں ثقافت اور سائنس ایسوسی ایشن کی جانب سے علمی فضیلت کے لیے راشد ایوارڈ۔
  • 1987 میں متحدہ عرب امارات یونیورسٹی کی جانب سے علمی فضیلت کا ایوارڈ۔
  • 1997 میں متحدہ عرب امارات یونیورسٹی سکاؤٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے سکاؤٹنگ کے کام کے لیے خدمات کا ایوارڈ۔
  • 1982 میں وزارت تعلیم کی جانب سے تعلیمی فضیلت کا ایوارڈ۔

تقاریر اور علمی سیمینارز میں خطاب

متحدہ عرب امارات اور پڑوسی ممالک میں فقہی، اقتصادی اور سماجی شعبوں میں مختلف کانفرنسوں میں شرکت، اسلامی موضوعات پر ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر تقاریر اور سیمینار پیش کرنا ان کے علمی کارناموں میں شامل هیں۔

قلمی آثار

  • وثیقه در حقوق اسلامی: اسلامی قانون میں ضمانت/وثیقہ
  • طلاق در شریعت اسلام: اسلامی شریعت میں طلاق
  • مجازات صلب در شریعت اسلام: اسلامی شریعت میں مصلوب کرنے کی سزا
  • پاسخ به ایرادات وارده بر استفاده از دلیل اجماع: دلیلِ اجماع کے استعمال پر ہونے والے اعتراضات کا جواب
  • مقررات مربوط به دفع درآمدهای نامشروع (پایان‌نامه کارشناسی ارشد): غیر قانونی آمدنی کو ختم کرنے کے متعلق قوانین (ماسٹر ڈگری کا مقالہ)

گرفتاری

مارچ 2011 میں، متحدہ عرب امارات نے “انجمن اصلاح و ارشاد اجتماعی” (الاصلاح) کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا۔ الصدیق، الاصلاح کا رکن اور ایک سیاسی مخالف ہے، جس نے 4 دسمبر 2011 کو اپنی شہریت منسوخ ہوتے دیکھی، جیسا کہ بہت سے دوسرے کارکنوں نے دیکھا جو 2011 کے اوائل میں سیاسی شرکت میں اضافے اور آئین میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے تھے۔

9 اپریل 2012 کو، محمد الصدیق کو متحدہ عرب اماراتی حکام کی طرف سے “متحدہ عرب امارات 94” نامی ایک مقدمے کے تحت ہونے والے کریک ڈاؤن کے حصے کے طور پر گرفتار کیا گیا۔ 2 جولائی 2013 کو، وفاقی سپریم کورٹ نے الصدیق کو ان سرگرمیوں کی وجہ سے دس سال قید کی سزا سنائی جو اظہار رائے کی آزادی اور اجتماع کی آزادی کے حق سے متعلق تھیں۔ 2013 میں، اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی نظربندی نے حکام سے مطالبہ کیا کہ اسے فوری طور پر رہا کیا جائے۔

اس نے اپریل 2022 میں اپنی سزا مکمل کی، لیکن وہ اب بھی الرزین جیل میں نظربند ہے۔ 30 مارچ 2023 کو، اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی نظربندی نے ایک رائے جاری کی جس میں اس کی نظربندی کو من مانی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

محمد الصدیق کے فرزند الاء الصدیق: انسانی حقوق کے سرگرم کارکن

آلاء الصدیق انسانی حقوق کےفعال کار کن

آلاء الصدیق نے اپنے کیریئر کا آغاز شاعری سے کیا لیکن بعد میں انسانی حقوق کے شعبے میں سرگرم ہوگئے اور نام نہاد عرب بہار (بیداری اسلامی) کے دوران عوام کے حقوق کے عدم تحفظ کے خلاف طلباء میں درخواستیں جمع کرنے میں حصہ لیا۔ اپنے والد محمد الصدیق کی گرفتاری اور حکومت کی جانب سے سماجی کارکنوں اور اصلاح پسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں اضافے کے بعد، وہ 2012 عیسوی میں اپنی اہلیہ کے ساتھ قطر میں سکونت پذیر ہوگئے۔

کچھ عرصے بعد وہ برطانیہ ہجرت کر گئے اور انسانی حقوق کے ادارے السقط میں بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر کام کرنے لگے۔ آلاء نے 19 جون 2021 عیسوی بروز ہفتہ 33 سال کی عمر میں ایک مشکوک ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار دی۔ سعودی حکومت کے ایک مخالف نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آلاء الصدیق کا فون اماراتی انٹیلی جنس ایجنسی نے ایک اسرائیلی کمپنی کے ذریعے ہیک کیا تھا۔[1]

حوالہ جات

  1. محمد الصديق معتقل في "الإمارات94" إلى أجل غير مسمى بحجة "احتياجات إعادة التأهيل" ( محمد الصديق کو "متحدہ عرب امارات 94" میں "اصلاحی ضروریات" کے بہانے نامعلوم مدت کے لیے قید کیا گیا ہے۔)- menarights.org(زبان عربی)- تاریخ درج شده:10/مارچ/2021 ء تاریخ اخذ شده: 18/ مئی/ 2025ء