شہاب الدین دلاور
Appearance
| شہاب الدین دلاور | |
|---|---|
| دوسرے نام | شہاب الدین دلاور |
| ذاتی معلومات | |
| پیدائش | 1962ء |
| وفات | 1988 ء |
| وفات کی جگہ | لوگر، افغانستان |
| مذہب | اسلام، سنی |
مولوی شہاب الدین دلاور طالبان کے ارکان میں سے ایک ہیں۔ وہ طالبان کی طرف سے افغانستان کی حکومت کے ساتھ مذاکراتی ٹیم کے رکن رہے ہیں۔
پیدائش
شہاب الدین دلاور 1962ء میں صوبہ لوگر، مشرقی افغانستان میں پیدا ہوئے۔
سوانح حیات
انہوں نے ابتدائی دینی تعلیم اپنے آبائی علاقے میں حاصل کی، بعد میں اپنے خاندان کے ساتھ پشاور، پاکستان چلے گئے اور وہاں سے مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک سے عالی اسلامی اور دینی تعلیم حاصل کی۔ انہیں عربی، انگریزی، دری اور پشتو زبانوں پر مکمل عبور حاصل ہے۔
فی الحال وہ اپنے خاندان کے ساتھ قطر میں مقیم ہیں۔
سرگرمیاں
- پشاور، پاکستان میں طالبان گروپ کے قونصل جنرل؛
- اسلام آباد اور سعودی عرب میں افغانستان کے سفیر؛
- سیاسی دفتر کی قیادت کونسل کے رکن؛
- قندہار عدالت تمیز کے سربراہ (عدالت تمیز سپریم کورٹ کے بعد طالبان حکومت کا سب سے اعلیٰ قضائی ادارہ ہے)؛
- قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے رکن؛
- طالبان کی طرف سے افغانستان کی حکومت کے ساتھ مذاکراتی ٹیم کی رکنیت ان کا آخری عہدہ ہے۔