Jump to content

"محمد مکرم احمد" کے نسخوں کے درمیان فرق

کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 9: سطر 9:

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔ اس پر اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں۔ مسلم ممالک بھی عملی اقدام کریں اور اللہ پر بھروسہ کر کے ظلم کے خلاف کھڑے ہوں۔ مظلوموں کی حمایت اللہ کا حکم ہے۔ اس پر عمل ہونا چاہیے۔ مفتی مکرم احمد نے فلسطین کی عوام کے لیے بھارتی مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ حالات میں توبہ واستغفار کثرت سے کریں۔ تہجد کی نوافل کے بعد فلسطین اور [[مسجد اقصی|مسجد اقصیٰ]] کے لیے خشوع و خضوع کے ساتھ دعا کریں<ref>[https://www.etvbharat.com/urdu/national/state/delhi/muslim-world-should-take-practical-measures-to-stop-israel-s-brutality-in-palestine-says-mufti-mukarram/na20231115134449966966080 فلسطین میں اسرائیل کے ظلم وبربریت کو رکوانے مسلم دنیا عملی اقدام کرے: مفتی مکرم]-شائع شدہ از: 15 نومبر 2023ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 20 دسمبر 2024ء۔</ref>۔

== مسلمان امریکی اور اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں ==
آج شاہی امام مسجد فتحپوری دہلی مفتی محمد مکرم احمد نے مسلمانوں سے اسرائیلی اور امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔ شاہی امام نے نماز ِجمعہ سے پہلے اپنے خطاب میں اسرائیلی اور امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کی اور مسجد اقصیٰ کی فضیلت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ مسجد قبلہ اول ہے۔ [[حضرت  محمد  صلی  اللہ  علیہ  و آلہ  و سلم|حضور ﷺ]] نے فرمایا کہ مسجد حرام (مکہ مکرمہ)، مسجد نبوی (مدینہ منورہ) اور مسجد اقصیٰ سفر کرکے نمازیں ادا کرنے کا ثواب بہت زیادہ ملتا ہے۔
لہٰذا مسجد اقصیٰ مسلمانوں کی عقیدت کا مرکز ہے اُس کی بازیابی اور تحفظ کے لیے ہر [[مسلمان]] کو اور پوری اُمت کو کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے ہندوستان کی آزادی اور اس کی ترقی و خوش حالی میں دل کھول کر مسلمانوں کی تعریف کی اور یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کا مذہب سے کوئی رشتہ نہیں ہے۔ دہشت گردی قومی دائرہ میں ہو یا بین الاقوامی اس کی مذمت ہونی چاہیے۔
== بھارت میں مسلم اقلیت کے ساتھ انصاف کیا جائے ==
انہوں نے کہا بے قصور انسان کو ہلاک کرنے کی کوئی بھی مذہب اور کوئی بھی قانون اجازت نہیں دیتا۔ شاہی امام صاحب نے حکومت ہند سے مطالبہ کیا کہ بھارت میں مسلم اقلیت کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ شاہی امام مفتی محمد مکرم نے ہندوجاگرن منچ کی طرف سے علی گڑھ اور دیگر مقامات پر اسکولوں میں کرسمس کی تقریبات پردھمکےوں کے خط لکھنے کی مذمت کی اور بھارت حکومت سے فرقہ پرستوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احمد مکرم  نے کہا پبلک اسکولوں اور مشنری کے اسکولوں میں ہر روز صبح کو جو دعائیہ پروگرام ہوتا ہے اس میں بھی مذہبی دعائیں شامل ہوتی ہیں تو ایسے لوگوں کو اپنے بچوں کو مشنری کے اسکولوں میں داخلہ ہی نہیں کرانا چاہیے۔ شاہی امام نے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اعلان پر مذمت کرتے ہوئے ہندوستانی حکومت اور وزیر اعظم سے اپیل کی کہ یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی بنائے جانے کی مخالفت کی جائے۔
یو این او نے امریکی صدر کے حکم کے خلاف قرارداد پاس کی ہے بھارت کو بھی اس کے خلاف آواز بلند کرنی چاہئے۔واضح رہے کہ ملک کی کئی تنظیموں کی جانب سے اسرائیلی اور امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کیلئے مہم چلا ئی جا رہی ہے ۔ جن میں الفلاح فرنٹ کی ’مشن بائیکاٹ مہم قابلِ ذکر ہے۔مشن بائیکاٹ مہم کے کنوینر اور الفلاح فرنٹ کے صدر ذاکر حسین نے شاہی امام کی اس اپیل کا خیر مقدم کرتے ہوئے مسلمانوں سے امام صاحب کی اپیل پر عمل کرنے کی درخواست کی ہے<ref>[https://urdu.millattimes.com/archives/22774 مسلمان امریکی اور اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں : مفتی محمد مکرم احمد]- شائع شدہ از: 22 دسمبر 2017ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 20 دسمبر 2024ء۔</ref>۔