4,289
ترامیم
Saeedi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) |
Saeedi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
سطر 93: | سطر 93: | ||
آیت اللہ اعرافی نے 27/ جنوری / 2013ء کو "المصطفی یونیورسٹی" نیوز سنٹر میں ایک تقریر کے دوران عالم اسلام کے دو بڑے خطرات کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا: آج عالم اسلام کو دو بڑے خطرات لاحق ہیں، پہلا خطرہ اسلامی ممالک کی سرحدوں کی تقسیم کا ہے، جو سوڈان میں ہوا ۔ سوڈان ایک عظیم اسلامی ملک تھا جس کو دو ملکوں میں تقسیم ہو گیا، اور شام میں بھی دشمن کا یہ منصوبہ، جو کہ مزاحمت کا محور ہے اور ترکی، بنگلہ دیش ، پاکستان اور افغانستان میں بھی عملی کرنا چاهتا هے۔ مذہبی اختلاف اسلامی ممالک کو دشمنوں کی طرف سے دوسرا بڑا خطرہ ہے۔ دشمن، اسلامی ممالک کے درمیان نسلی اور مسلکی اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں تاکہ امت اسلامیہ سے ایمان اور اسلام کی طاقت چھین لیں تاکہ ان کے خلاف سانس لینے کی طاقت خطے میں باقی نہ رہے، لیکن شیعه اور سنی دونوں مکتب فکر کے ماننے والوں کو فکری اختلافات کے با وجود اس لئے که ان دونوں کا تعلق اسلام سے ہے ، انہیں اپنے اتحاد اور یکجہتی کو برقرار رکھنا چاہیے۔ | آیت اللہ اعرافی نے 27/ جنوری / 2013ء کو "المصطفی یونیورسٹی" نیوز سنٹر میں ایک تقریر کے دوران عالم اسلام کے دو بڑے خطرات کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا: آج عالم اسلام کو دو بڑے خطرات لاحق ہیں، پہلا خطرہ اسلامی ممالک کی سرحدوں کی تقسیم کا ہے، جو سوڈان میں ہوا ۔ سوڈان ایک عظیم اسلامی ملک تھا جس کو دو ملکوں میں تقسیم ہو گیا، اور شام میں بھی دشمن کا یہ منصوبہ، جو کہ مزاحمت کا محور ہے اور ترکی، بنگلہ دیش ، پاکستان اور افغانستان میں بھی عملی کرنا چاهتا هے۔ مذہبی اختلاف اسلامی ممالک کو دشمنوں کی طرف سے دوسرا بڑا خطرہ ہے۔ دشمن، اسلامی ممالک کے درمیان نسلی اور مسلکی اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں تاکہ امت اسلامیہ سے ایمان اور اسلام کی طاقت چھین لیں تاکہ ان کے خلاف سانس لینے کی طاقت خطے میں باقی نہ رہے، لیکن شیعه اور سنی دونوں مکتب فکر کے ماننے والوں کو فکری اختلافات کے با وجود اس لئے که ان دونوں کا تعلق اسلام سے ہے ، انہیں اپنے اتحاد اور یکجہتی کو برقرار رکھنا چاہیے۔ | ||
<ref>[https://biographyha.com/14123/biography-and-picture-alireza-arafi.html بیوگرافی آیت الله علیرضا اعرافی] ( استاد علی رضا اعرافی کی سوانح عمری )- biographyha.com (زبان فارسی )- تاریخ درج شده:9/ستمبر//2014ء۔تاریخ اخذ شده: 7/ دسمبر/ 2024ء</ref> | <ref>[https://biographyha.com/14123/biography-and-picture-alireza-arafi.html بیوگرافی آیت الله علیرضا اعرافی] ( استاد علی رضا اعرافی کی سوانح عمری )- biographyha.com (زبان فارسی )- تاریخ درج شده:9/ستمبر//2014ء۔تاریخ اخذ شده: 7/ دسمبر/ 2024ء</ref> | ||
== استکبار کے خلاف جدوجہد کا علم اسٹوڈنٹس کے ہاتھ سے کبھی جھک نہیں پائے گا == | |||
حوزہ علمیہ کے سرپرست نے "اسٹوڈنٹ ڈے" کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا: استکبار کے خلاف جدوجہد کا علم اسٹوڈنٹس کے ہاتھ سے کبھی نہیں گرے گا اور ہمیشہ اور آخری حجت الٰہی کے ظہور تک یہ جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔ | |||
حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ علی رضا اعرافی نے "6 دسمبر اسٹوڈنٹس ڈے" (یہ دن 16 آذر 1332 ہجری شمسی / 7 دسمبر 1953ء کو تہران یونیورسٹی کے تین طلباء کے قتل کی برسی ہے۔ | |||
یہ دن ان تین طالب علموں کی یاد میں منایا جاتا ہے جو 16 آذر 1332 کو اس وقت امریکہ کے نائب صدر رچرڈ نکسن کے سرکاری دورے کے خلاف احتجاج کرنے کی وجہ سے شہید کر دئے گئے تھے) کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے: | |||
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ | |||
«قُلْ إِنَّمَا أَعِظُکُمْ بِوَاحِدَةٍ ۖ أَنْ تَقُومُوا لِلَّهِ مَثْنَیٰ وَفُرَادَیٰ ثُمَّ تَتَفَکَّرُوا» "کہہ دو، میں تمہیں ایک ہی بات کی نصیحت کرتا ہوں کہ تم اللہ کی خاطر دو دو اور اکیلے اکیلے اٹھ کھڑے ہو جاؤ، پھر غور و فکر کرو۔" (سورہ سبأ، آیت 46) | |||
16 آذر 1332 (7 دسمبر 1953ء) ایران کی تاریخ کے ان یادگار دنوں میں سے ایک ہے جو ملتِ ایران کی استکبار کے خلاف جدوجہد اور مقاومت کی علامت ہے۔ یہ دن ہمیشہ ایران کے کیلنڈر میں یادگار رہے گا۔ یہ قابلِ فخر دن ایران کے نوجوانوں اور اسٹوڈنٹس کو مبارک ہو۔ | |||
16 آذر کے واقعہ میں، جہاں طلبہ نے اس وقت کے امریکی نائب صدر نکسن کی ایران آمد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، وہیں اس تحریک کی جڑیں مزید مضبوط ہوئیں۔ انقلاب سے قبل یہ تحریک پروان چڑھی اور آج یہ ایک تناور درخت کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ | |||
اسٹوڈنٹس کسی بھی معاشرے میں ترقی، پختگی اور سماجی توانائی کی علامت ہیں۔ 16 آذر کا دن ان کی عظمت اور مقام کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا بہترین موقع ہے۔ | |||
ایران کی تیز رفتار ترقی، جو آج تعلیمی اداروں کے علمی ماحول میں پروان چڑھ رہی ہے، امید اور روشنی کے سفر کو آگے بڑھا رہی ہے اور یہ حرکت رُکنے والی نہیں۔ | |||
بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی جانب سے شروع کی گئی فلسطین کی حمایت آج مشرق و مغرب میں پھیل چکی ہے۔ دنیا بھر کے اسٹوڈنٹس کی فلسطین اور غزہ کے مظلوم عوام کے حق میں تحریکیں اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف احتجاج عالمی سطح پر انصاف کی جدوجہد کا حصہ بن چکے ہیں۔ یہ تحریکیں امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کی راہ ہموار کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔ | |||
اگر اسٹوڈنٹس اپنے کسی بھی سیاسی رجحان کے باوجود اگر دشمن کی سازشوں کو حقیقی طور پر پہچانیں اور ان عناصر کا خاتمہ کریں جو یونیورسٹیز کے علمی ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں، تو وہ یقیناً استکبار اور اس کے مخفی ایجنٹوں کے خلاف ایک ثقافتی اور سیاسی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔ | |||
16 آذر استکبار کے خلاف قربانی دینے والے شہداء کی یاد کا دن ہے۔ اسٹوڈنٹس ان پاکیزہ خونوں کے محافظ ہیں اور اپنے شہید ساتھیوں کے راستے کو جاری رکھنے کے سب سے زیادہ اہل ہیں۔ | |||
ہم 16 آذر کے شہداء، دفاع مقدس کے شہداء اسٹوڈنٹس اور اپنے شہید سائنسدانوں جیسے ڈاکٹر علی محمدی، محسن فخری زادہ، داریوش رضائی نژاد، مجید شہریاری، اور مصطفی احمدی روشن کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ استکبار کے خلاف جدوجہد کا علم اسٹوڈنٹس کے ہاتھ سے کبھی نہیں گرے گا۔ یہ جدوجہد ہمیشہ جاری رہے گی اور حجت الٰہی کے ظہور تک مضبوطی سے آگے بڑھتی رہے گی۔ | |||
علی رضا اعرافی | |||
مدیر حوزہ علمیہ | |||
06 دسمبر 2024ء<ref>[https://ur.hawzahnews.com/news/405141/%D8%A7%D8%B3%D8%AA%DA%A9%D8%A8%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%DB%92-%D8%AE%D9%84%D8%A7%D9%81-%D8%AC%D8%AF%D9%88%D8%AC%DB%81%D8%AF-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D9%84%D9%85-%D8%A7%D8%B3%D9%B9%D9%88%DA%88%D9%86%D9%B9%D8%B3-%DA%A9%DB%92-%DB%81%D8%A7%D8%AA%DA%BE-%D8%B3%DB%92-%DA%A9%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D8%AC%DA%BE%DA%A9-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA استکبار کے خلاف جدوجہد کا علم اسٹوڈنٹس کے ہاتھ سے کبھی جھک نہیں پائے گا]-ur.hawzahnews.com/news- شائع شدہ از: 7 دسمبر 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 8 دسمبر 2024ء۔</ref>۔ | |||
== حوالہ جات == | == حوالہ جات == | ||
{{حوالہ جات}} | {{حوالہ جات}} | ||
[[زمرہ:شخصیات]] | [[زمرہ:شخصیات]] | ||
[[زمرہ:ایران ]] | [[زمرہ:ایران ]] |