4,643
ترامیم
Saeedi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
Saeedi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
سطر 329: | سطر 329: | ||
بیان میں کہا گیا ہے کہ سید حسن نصراللہ کی شہادت سے مقاومت کے عزم اور ارادے میں مزید استحکام آئے گا۔ | بیان میں کہا گیا ہے کہ سید حسن نصراللہ کی شہادت سے مقاومت کے عزم اور ارادے میں مزید استحکام آئے گا۔ | ||
سیاسی کونسل نے تاکید کی ہے کہ حق و باطل کی اس جنگ میں مقاومت کی فتح اور صہیونی دشمنوں کی شکست یقینی ہے <ref>[https://ur.mehrnews.com/news/1926987/%D9%85%D9%82%D8%A7%D9%88%D9%85%D8%AA-%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D8%AA%D8%AD-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%B5%DB%81%DB%8C%D9%88%D9%86%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D8%B4%DA%A9%D8%B3%D8%AA-%DB%8C%D9%82%DB%8C%D9%86%DB%8C-%DB%81%DB%92 مقاومت کی فتح اور صہیونیوں کی شکست یقینی ہے]- ur.mehrnews.com- شائع شدہ از: 28 ستمبر 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 2 اکتوبر 2024ء۔</ref>۔ | سیاسی کونسل نے تاکید کی ہے کہ حق و باطل کی اس جنگ میں مقاومت کی فتح اور صہیونی دشمنوں کی شکست یقینی ہے <ref>[https://ur.mehrnews.com/news/1926987/%D9%85%D9%82%D8%A7%D9%88%D9%85%D8%AA-%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D8%AA%D8%AD-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%B5%DB%81%DB%8C%D9%88%D9%86%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D8%B4%DA%A9%D8%B3%D8%AA-%DB%8C%D9%82%DB%8C%D9%86%DB%8C-%DB%81%DB%92 مقاومت کی فتح اور صہیونیوں کی شکست یقینی ہے]- ur.mehrnews.com- شائع شدہ از: 28 ستمبر 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 2 اکتوبر 2024ء۔</ref>۔ | ||
== شہید نصراللہ کی محبوبیت لبنان، ایران اور عرب دنیا تک محدود نہ تھی == | |||
سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ میرا عزیز، عالم اسلام کی محبوب شخصیت اور عرب دنیا کی موثرترین شخصیت شہید سید حسن نصراللہ کی شہادت پر ہم سب سوگوار ہیں۔ | |||
انہوں نے فرمایا کہ سید عزیز کی شہادت ہمارے لئے امید آفرین اور ہمارے جذبات کو مزید ابھارتی ہے۔ ہم سب سید عزیز کی شہادت کے سوگ میں عزادار ہیں۔ یہ بہت غم انگیز جدائی ہے۔ اس حادثے نے ہمیں عزادار کردیا البتہ ہماری عزاداری کا مطلب افسردگی اور پریشانی نہیں۔ ہماری عزاداری سید الشہداء [[حسین بن علی |حضرت امام حسینؑ]] کی [[عزاداری]] کا تسلسل ہے جو انسان کو زندہ کرتی ہے۔ درس دیتی ہے اور امید ایجاد کرتی ہے۔ | |||
=== ستمگروں کے مقابلے میں بلندترین پرچم === | |||
آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ شہد سید حسن نصراللہ جسمانی طور پر ہمارے درمیان نہیں رہے لیکن ان کی حقیقی شخصیت، ان کی روح اور موثر آواز ہمارے درمیان زندہ ہے اور زندہ رہے گی۔ وہ ستمگروں کے مقابلے میں مقاومت کا بلند ترین پرچم تھے۔ مظلوموں کے مدافع اور بولتی زبان تھے۔ مجاہدین اور حق کے طلبگاروں کے لئے جرائت اور دلگرمی کا باعث تھے۔ ان کی محبوبیت لبنان، ایران اور عرب ممالک تک محدود نہیں تھی۔ ان کی شہادت کے بعد اس میں مزید اضافہ ہوگا۔ | |||
=== مزاحمت کے راستے میں ہچکچاہٹ کا شکار نہ ہوں === | |||
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مزاحمت کی سرکردہ شخصیات کی شہادت پر لبنانی قوم کے لیے سید حسن نصر اللہ کے اہم ترین پیغام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مایوس اور پریشان نہ ہوں، مزاحمت کے راستے میں نہ ہی ہچکچاہٹ کا شکار ہوں۔ | |||
رہبر انقلاب نے نماز جمعہ کے عربی خطبوں میں کہا کہ سید حسن نصراللہ کا اپنی زندگی میں سب سے اہم عملی پیغام آپ کے لیے، لبنان کے وفادار لوگوں کے لئے یہ تھا: امام موسیٰ صدر، سید عباس موسوی اور دیگر ممتاز شخصیات کے کھو جانے سے مایوس اور پریشان نہ ہونا، مزاحمت کی راہ میں قدم نہ ڈگمگائیں۔ اپنی کوشش اور طاقت میں اضافہ کریں؛ اپنی یکجہتی کو دوگنا کریں۔ ایمان اور اعتماد کو مضبوط کرکے جارح دشمن کا مقابلہ کریں اور اسے شکست دیں۔ | |||
میرے عزیزو! لبنان کی وفادار قوم! حزب اللہ اور امل کے پرجوش نوجوان! میرے عزیزو! آج شہید سید کا اپنی قوم، مزاحمتی محاذ اور پوری امت اسلامیہ کو یہی پیغام ہے۔ | |||
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ صہیونی جنایات کا نتیجہ اس خونخوار بھیڑیے کے صفحہ وجود سے خاتمے کی صورت میں نکلے گا۔ | |||
انہوں نے فرمایا کہ پلید اور تباہی سے دوچار دشمن حزب اللہ، [[حماس]] اور [[جہاد اسلامی]] جیسی تنظیموں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ہے۔ دہشت گردی، سویلین کے قتل عام اور نہتے عوام کی نسل کشی کو اپنی کامیابی سے تعبیر کی جارہی ہے۔ نتیجہ کیا ہے؟ اس موقف کا نتیجہ یہ ہے کہ عوام کے غم و غصے میں مزید اضافہ ہوگا اور خونخوار دشمن کے گرد محاصرہ مزید تنگ ہوگا جو بالاخر صفحہ وجود سے اس کے خاتمے پر منتہی ہوگا۔ | |||
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی پالیسی صیہونی حکومت کے ذریعے خطے کے وسائل پر تسلط جمانا ہے۔ | |||
غاصب حکومت کی سلامتی کو برقرار رکھنے پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا اصرار در اصل اس خطے کے تمام وسائل پر قبضہ کرنے اور اسے بڑے عالمی تنازعات میں استعمال کرنے کے لیے اس رجیم کو اپنا آلہ کار بنانے کی شرمناک پالیسی کا حصہ ہے۔ | |||
ان کی پالیسی یہ ہے کہ اس رجیم کو خطے سے مغربی دنیا کو توانائی کی برآمد اور مغرب سے خطے میں اشیا اور ٹیکنالوجی کی درآمد کے لیے گیٹ وے میں تبدیل کر دیا جائے، اور اس کا مطلب یہ ہے کہ غاصب حکومت کے وجود کی ضمانت دی جائے اور پورے خطے پر سے کنٹرول دیا جائے، اس رجیم کے مزاحمت کاروں کے ساتھ سفاکانہ اور بے رحمانہ روئے کی وجہ اسی لالچ کا شاخسانہ ہے۔ | |||
=== شہید حسن نصراللہ کی حکمت عملی نے حزب اللہ کو شجرہ طیبہ بنادیا === | |||
عزیزو! مغموم دلوں کو یاد خدا اور اس کی نصرت سے سکون ملتا ہے۔ تباہی کی تعمیر نو کی جائے گی۔ صبر و استقامت سے آپ کی عزت اور آبرو میں اضافہ ہوگا۔ | |||
رہبر معظم انقلاب نے کہا کہ سید عزیز نصراللہ تیس سال تک مشکل مبازرے میں مصروف رہے۔ حزب اللہ کو قدم بقدم اوپر لے گیا۔ ان کی تدبیر کے نتیجے میں حزب اللہ نے منطقی اور طبیعی طریقے سے ترقی کی اور صہیونی حکومت کو متعدد مقامات پر عقب نشینی پر مجبور کیا اور دشمن کو ثابت کیا کہ شجرہ طیبہ ہر وقت اللہ کے اذن سے میوہ دیتا ہے۔ حزب اللہ حقیقی معنوں میں شجرہ طیبہ ہے۔ | |||
=== صہیونی حکومت پر ہر ضربت انسانیت کی خدمت ہے === | |||
رہبر انقلاب نے فرمایا کہ صیہونی حکومت کو لگنے والی ہر ضرب پوری انسانیت کی خدمت ہے۔ | |||
سید علی خامنہ ای نے کہا کہ ہمیں یہ حقیقت سمجھ لینی چاہئے کہ غاصب حکومت پر کسی بھی طرح کا اور کسی بھی گروہ کا ہر حملہ پورے خطے بلکہ پوری انسانیت کی خدمت ہے۔ | |||
یقیناً یہ صہیونی اور امریکی خواب ایک جھوٹا اور ناممکن خیال ہے۔ یہ رجیم زمین سے جڑ سے اکھڑا ہوا درخت ہے جس کو فرمان خدا کے مطابق کوئی قرار حاصل نہیں ہے۔ | |||
=== حزب اللہ کی جانب سے غزہ کا دفاع عالم اسلام کی حیاتی خدمت ہے === | |||
انہوں نے فرمایا کہ لبنان کے شہداء اور زخمیوں کا قرض اتارنا ہمارا اور تمام مسلمانوں کا وظیفہ ہے۔ حزب اللہ اور شہید نصراللہ نے غزہ کا دفاع اور [[مسجد اقصی]] کے لئے جہاد کرتے ہوئے غاصب اور ظالم صہیونی حکومت کے پیکر پر کاری وار پورے خطے اور عالم اسلام کی حیاتی خدمت کی ہے۔ | |||
آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ غزہ کی مزاحمت نے دنیا کی آنکھیں خیرہ کر دیں،خطے میں مزاحمت ان شہادتوں سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گی اور اسے یقنیا فتح حاصل ہوگی۔ غزہ میں مزاحمت نے دنیا کی آنکھیں خیرہ کر دیں۔ اس نے اسلام کو عزت بخشی۔ غزہ میں اسلام نے تمام برائیوں اور غلاظتوں کے خلاف سینہ سپر کیا ہے۔ دنیا کا کوئی آزاد انسان ایسا نہیں جو اس قیام و استقامت کو سلام نہ کہتا ہو اور اس ظالم اور خون آشام دشمن پر لعنت نہ بھیجے۔ | |||
=== صہیونی حکومت کے ذریعے خطے کے ذخائر پر تسلط امریکی پالیسی ہے === | |||
امریکہ اور اس کے حامی غاصب صہیونی حکومت کو تحفظ فراہم کرتے ہیں تاکہ اس کے ذریعے خطے کے قدرتی ذخائر پر قبضہ کریں اور عالمی جنگوں میں اس سے استفادہ کرسکیں۔ ان کی پالیسی یہ ہے کہ مشرق وسطی کے قدرتی ذخائر کو صہیونی حکومت کے دروازے سے مغرب تک منتقل کریں اور اپنی ٹیکنالوجی کو خطے تک پہنچائیں۔ صہیونی حکومت کو تحفظ فراہم کرنے کی وجہ یہی ہے۔ غاصب حکومت کے سفاکانہ جرائم اسی طمع کا نتیجہ ہے۔ | |||
سید علی خامنہ ای نے مزاحمت کی عدم کمزور پر تاکید اور ساٹھ کی دہائی میں ایران کی اعلی شخصیات کے قتل عام کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی ایران قتل و غارت کی وجہ سے نہیں رکا بلکہ اس میں تیزی آئی، لبنان اور فلسطین کے مزاحمتی عوام! دلاور مجاہدو اور صابر و شاکر لوگو ! یہ شہادتیں، یہ خون جو زمین پر گرا ہے، اس سے مزاحمت کمزور نہیں پڑتی بلکہ مزید مضبوط ہوجاتی ہے۔ | |||
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں، ایک ہی سال میں ہماری کئی درجن نامور اور ممتاز شخصیات کو قتل کر دیا گیا، ان میں سید محمد بہشتی جیسی عظیم شخصیت، رجائی جیسے صدر اور باہنر جیسے وزیراعظم، آیت اللہ مدنی، قدوسی اور ہاشمی نژاد جیسی قدآور شخصیات شامل ہیں کہ ان میں سے ہر ایک کو قومی یا مقامی سطح پر انقلاب کا ستون سمجھا جاتا تھا، اور ان کا نقصان کوئی آسان بات نہیں تھی۔ لیکن انقلاب روکا نہیں، پیچھے نہیں ہٹا، بلکہ مزید تیزی پکڑنے لگا ہے<ref>[1https://ur.mehrnews.com/news/1927175/%D8%B1%DB%81%D8%A8%D8%B1-%D9%85%D8%B9%D8%B8%D9%85-%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85%D8%AA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%B2-%D8%AC%D9%85%D8%B9%DB%81-%DA%A9%D8%A7-%D8%AE%D8%B7%D8%A8%DB%81-%D8%B4%D8%B1%D9%88%D8%B9 صہیونی حکومت پر ہر وار انسانیت کی خدمت ہے/ ہماری مسلح کی کاروائی مکمل قانونی تھی]-ur.mehrnews.com- شائع شدہ از: 4 اکتوبر 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 4 اکتوبر 2024ء۔</ref>۔ | |||
== حوالہ جات== | == حوالہ جات== | ||
{{حوالہ جات}} | {{حوالہ جات}} | ||
[[زمرہ:شخصیات]] | [[زمرہ:شخصیات]] | ||
[[زمرہ:لبنان]] | [[زمرہ:لبنان]] |