Jump to content

"مسعود پزشکیاں" کے نسخوں کے درمیان فرق

کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 65: سطر 65:

حالانکہ ہندوستان میں ایران کے سفیر ایراج الٰہی نے انتخابی نتائج آنے سے پہلے ہی ہندوستان کے ساتھ تعلقات پر ایران کا موقف پیش کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایران اور ہندوستان کی خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی خواہ کوئی بھی اقتدار میں آئے۔ ایران اور ہندوستان ایک اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبہ چابہار بندرگاہ میں شامل ہیں– اور اس معاہدے کا ہمیشہ احترام کیا جائے گا۔ بنیادی ڈھانچے کی ترقی ہمارے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی بنیادوں میں سے ایک <ref>[https://urdu.news18.com/news/nation/who-is-masoud-pezeshkian-new-president-of-iran-election-result-2024-saeed-jalili-india-iran-relation-imt-520490.html  کون ہیں مسود پزشکیان؟ جو بنے ایران کے نئے صدر، ہندوستان کی راہ میں پھول بچھائیں گے یا کانٹے؟]-/urdu.news18.com- شائع شدہ از:6 جولائی 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 7 جولائی 2024ء۔</ref>۔

== مسعود پزشکیان کو عالمی رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ==
[[پاکستان]]، بھارت، سعودی عرب، روس اور چین سمیت کئی ملکوں کے رہنماؤں نے ایران کے ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
گزشتہ روز ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی انتخابات میں کامیابی کا اعلان ہوتے ہی عالمی رہنماؤں کی جانب سے انہیں مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
=== وزیراعظم شہباز شریف ===
اپنے بھائی کی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد، وزیراعظم [[شہباز شریف]]
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ ایرانی صدارتی انتخاب میں اپنے بھائی کی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ وہ علاقائی امن اور استحکام سمیت دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے نومنتخب ایرانی صدر کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔
وزیرِ اعظم پاکستان نے کہا کہ ہمسایہ ملک ہونے کی حیثیت سے پاکستان اور ایران کے قریبی اور تاریخی تعلقات ہیں، ہمیں دونوں ملکوں کے عوام کے روشن مستقبل کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔
=== نریندر مودی ===
ایران کی نئی قیادت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں، نریندر مودی
بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے بھی نومنتخب ایرانی صدر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں اور خطے کے مفاد کے لیے وہ ایران کی نئی قیادت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔
=== سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان ===
سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے نو منتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے تعلقات اور باہمی مفادات کے فروغ کے خواہش مند ہیں۔
=== روسی صدر ولادی میر پوٹن ===
روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے مسعود پزشکیان کو انتخابی جیت پر مبارکباد دی۔
صدر پوٹن نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ پُرامید ہیں کہ نو منتخب ایرانی صدر کا دور دو طرفہ تعمیری تعاون پر مبنی ہوگا۔
=== بیجنگ تہران کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ===
چین کے صدر شی جن پنگ نے نومنتخب ایرانی صدر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ تہران کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور دونوں ملکوں کے اسٹرٹیجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے۔
=== شام اور ایران کے درمیان اسٹرٹیجک تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے ===
[[شام]] کے صدر بشار الاسد نے نومنتخب ایرانی صدر کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ شام اور ایران کے درمیان اسٹرٹیجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آپ کے ساتھ کام کریں گے۔
=== تاجکستان کے صدر ایمومالی رحمان کی نومنتخب ایرانی صدر کو اپنے ملک کے دورے کی دعوت ===
تاجکستان کے صدر ایمومالی رحمان نے مسعود پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد اور اپنے ملک کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی ہے۔
مسعود پزشکیان کو ایران کا نیا صدر منتخب ہونے پر ‘سنجیدہ’ مبارکباد
=== آذربائیجان کے صدر کا پیغام ===
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ مسعود پزشکیان کو ایران کا نیا صدر منتخب ہونے پر ‘سنجیدہ’ مبارکباد پیش کرتے ہیں<ref>[https://wenews.pk/news/191977/ نو منتخب ایرانی صدر کے بارے میں کس ملک کی کیا رائے ہے؟]-wenews.pk- شائع شدہ از: 7جولائی 2024ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 8 جولائی 2024ء۔</ref>۔
confirmed
2,853

ترامیم