حسین شحاتہ
| حسین شحاتہ | |
|---|---|
![]() | |
| پورا نام | حسین شحاتہ |
| ذاتی معلومات | |
| پیدائش | 1905 ء |
| پیدائش کی جگہ | مصر |
| یوم وفات | 2021 ء |
| وفات کی جگہ | مصر |
| مذہب | اسلام، اہل سنت |
| مناصب | مصر میں اخوان المسلمین کے رهنما، کویت میں بین الاقوامی زکوٰۃ شریعت کمیٹی کے رکن،مصر میں اسلامی معاشیات انجمن کے رکن. |
سوانح حیات
پیدائش 1939ء، شہر سمنود، صوبہ غربیہ، مصر، آپ حافظ قرآن تھے اور آپ نے اپنی تعلیم 1962ء میں یونیورسٹی اسکندریہ کے کالج آف کامرس سے جاری رکھی اور وہیں تدریس بھی کرتے تھے۔ آپ نے 1969ء میں یونیورسٹی قاہرہ سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی اور پھر انگلستان تشریف لے گئے اور 1976ء میں یونیورسٹی بریڈ فورڈ انگلستان سے مینجمنٹ اکاؤنٹنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
آپ انگلستان سے واپس آئے اور یونیورسٹی الازہر کے کالج آف کامرس میں ملازم ہو گئے اور محکمہ اکاؤنٹنگ کی صدارت سنبھالی اور وہاں اسلامی معاشیات میں دلچسپی لینے لگے اور اس شعبے میں اپنے وقت کے پیشرو بن گئے۔ آپ نے عرب اور اسلامی یونیورسٹیوں میں اسلامی اکاؤنٹنگ کے فکر اور زکوٰۃ کی اکاؤنٹنگ کے علوم کی تدریس کی اور اکاؤنٹنگ، اسلامی اقتصادی فکر، زکوٰۃ، اسلامی بینکوں، اسلامی سرمایہ کاری کمپنیوں اور وقف کے میدان میں بہت سے بین الاقوامی کانفرنسوں اور سیمیناروں میں شرکت کی۔
خدمات
آپ نے عرب اور اسلامی یونیورسٹیوں میں اسلامی اکاؤنٹنگ کے فکر اور زکوٰۃ کی اکاؤنٹنگ کے علوم کی تدریس کی، اور اس سلسلے میں درج ذیل خدمات انجام دیں:
- ماہر اکاؤنٹنٹ، اکاؤنٹنگ، آڈٹ اور زکوٰۃ کے ماہر۔
- مالی اور اسلامی اداروں کے مالی اور قانونی مشیر۔
- عالم اسلام میں زکوٰۃ کے اداروں اور فنڈز کے مشیر۔
- بحرین میں اسلامی اکاؤنٹنگ اور آڈٹنگ تنظیم کے مشیر۔
- کویت میں بین الاقوامی زکوٰۃ شریعت کمیٹی کے رکن۔
- مصر میں اسلامی معاشیات کی انجمن کے رکن۔
- مصر کی لیبر یونین کی سپریم کونسل کے رکن۔
- ملازم اکاؤنٹنٹس اور آڈیٹرز سیکشن کے سیکرٹری جنرل۔
تصانیف
آپ کے پاس اسلامی اکاؤنٹنگ فکر، اسلامی اقتصادی فکر، اسلامی فکر، فقہ اور زکوٰۃ کی اکاؤنٹنگ کے دائرۃ المعارف کے میدان میں بہت سی کتابیں ہیں اور آپ کی کئی کتابوں کا انگریزی، فرانسیسی، انڈونیشیائی اور ملائیشیائی زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے، جیسے:
- الاقتصاد الإسلامي بين الفكر والتطبيق.
- كيف تحسب زكاة مالك.
- دليل الأحاديث النبوية في الاقتصاد والمال.
- حرمة المال العام في ضوء الشريعة الاسلامية.
- مشكلات أسرية معاصرة وحلها في ضوء الشريعة الإسلامية.
- وصايا إلي العروسين من الكتاب والسنة.
- دليل حساب زكاة المهن الطبية.
- نظم التأمين المعاصرة فی ميزان الشريعة الإسلامية.
- سبل النجاة من الفتن.
- المأثور من الذكر والدعاء.
- اقتصاد البيت المسلم فی ضوء الشريعة الإسلامية.
- آداب الزفاف فی الإسلام.
- أزمة السيولة والعلاج الإسلامي.
- أسس ونظم محاسبة التكاليف في المصارف الإسلامية.
- أصول علم المراجعة مع إطلالة إسلامية.
- اقتصاديات الحج.
- البرنامج الاقتصادی الاسلامی.
- الترويح عن النفس وفق الضوابط الشرعية.
- التطبيق المعاصر للزكاة.
- الزامية الزكاة.
- الضوابط الشرعية للمعاملات المالية المعاصرة.
- الفساد الاقتصادی.
- المحاسبة والمراجعة لمؤسسات الزكاة المعاصرة.
- المصارف الإسلامية بين الفكر والتطبيق.
- المقاطعة الاقتصادية فريضة شرعية وضرورة جهادية.
- المقاطعة الاقتصادية وذلك أضعف الإيمان.
- المنهج الاقتصادي الاسلامی.
- الموازنات التقديرية في المصارف الإسلامية.
- الموازنات التقديرية فی المصارف التجارية.
- الميثاق الإسلامي لرجل الإعلام.
- تطهير الأرزاق.
- حكم العمل في أماكن تثار حلوها شبهات.
- خواطر إيمانية حول القلوب.
- دراسة الجدوی الاقتصادية.
اس کے علاوہ درجنوں دیگر اشاعتیں ہیں جو ان کی ویب سائٹ پر شائع ہوئی ہیں اور یہ اسلامی معاشیات کے میدان میں سینکڑوں مضامین اور تحقیقات کے علاوہ ہیں۔
اخوان میں شمولیت
حسین شحاتہ انگلستان سے واپسی کے بعد اخوان کی دعوت سے واقف ہوئے اور وہاں اس گروپ کی اصلی رکنیت حاصل کی اور 2011ء میں قیام کے بعد پارٹی آف فریڈم اینڈ جسٹس کی اقتصادی کمیٹی کے رکن اور اس کے ممتاز رہنماؤں میں سے ایک بن گئے اور اپنی موت تک اسی عہدے پر فائز رہے۔
وفات
ڈاکٹر حسین شحاتہ کو کورونا وائرس کی بیماری ہو گئی اور کچھ عرصے تک اس میں مبتلا رہے یہاں تک کہ منگل 22 رمضان 1442 ہجری قمری بمطابق 4 مئی 2021ء کو وفات پائی۔
حوالہ جات
- رجوع کریں: ویکی اخوان میں حسین شحاتہ کا مدخل؛ ikhwanwiki.com..
