مندرجات کا رخ کریں

ابونصر کورسوی

ویکی‌وحدت سے

ابونصر کورسوی تاتار مصلح مفکر تھے جنہوں نے اپنی تعلیم بخارا میں مکمل کی اور اسی شہر میں تدریس کا سلسلہ شروع کیا۔ ابونصر اسلامی تجدید کی تحریک یعنی «جدیدیت پسند تحریک» کے پیش رووں میں سے تھے۔ وہ اسلام کی عقلی تشریح اور اس کے بنیادی اصولوں کی پابندی کے ذریعے مسلمانوں کے فکری نظام اور طرزِ زندگی میں انقلاب لانے کی کوشش کرتے تھے، لیکن ان کے افکار کا روایت پسندوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا۔ اس وجہ سے وہ استنبول چلے گئے اور اسی شہر میں ان کا انتقال ہوا۔ ان کا نام کورساوی، قرصاوی اور قرسوی بھی لکھا جاتا ہے۔