"حزب اللہ لبنان" کے نسخوں کے درمیان فرق

کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
(2 صارفین 13 کے درمیانی نسخے نہیں دکھائے گئے)
سطر 24: سطر 24:
== 2006ء میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ ==
== 2006ء میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ ==
2006ء میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان باقاعدہ جنگ ہوئی۔ مہینہ بھر جنگ رہی اور اسرائیل‘ جو مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی فوجی قوت ہے‘ نے جو کچھ اُس کے پاس تھا اس جنگ میں جھونک دیا۔ بیروت اور دیگر شہروں پہ بے پناہ ہوائی بمباری ہوئی۔ 1200 کے لگ بھگ لبنانی سویلین اُس بمباری میں ہلاک ہوئے۔ لیکن میدان میں حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کو مزہ چکھا دیا۔ جنگ میں تقریباً ڈیڑھ سو اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے جو کہ اسرائیل کے لئے بہت بھاری نقصان تھا۔ جیسا ہمارا ٹینک الخالد ہے‘ ویسا اسرائیل کا بھاری ٹینک 'مرکاوا‘ ہے۔ ایسے کئی معرکے ہوئے جس میں 'مرکاوا‘ آتے تھے اور حزب اللہ کے مجاہدین نزدیک جا کر ٹینک شکن میزائلوں سے انہیں نشانہ بناتے تھے۔ ایک قصہ اسرائیلی اخبار Haaretz میں جنگ کے کچھ دن بعد رپورٹ ہوا۔ ایک اسرائیلی جرنیل نوجوان فوجی افسروں سے مخاطب تھا۔ اُس نے حزب اللہ کو برا بھلا کہا۔ نوجوان فوجی افسروں نے کہا: ہم حزب اللہ سے لڑے ہیں اور وہ بہادر سپاہی ہیں۔ یہ تب کی بات تھی۔ اب سرزمینِ شام میں کامیاب فوجی حکمتِ عملی کے بعد حزب اللہ کی حیثیت کو مزید تقویت ملی ہے <ref>ایاز میر، ہمیں سبق حزب اللہ کی تاریخ سے سیکھنا چاہیے،[https://www.taghribnews.com/ur/news/295043/%DB%81%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B3%D8%A8%D9%82-%D8%AD%D8%B2%D8%A8-%D8%A7%D9%84%D9%84%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D8%A7%D8%B1%DB%8C%D8%AE-%D8%B3%DB%92-%D8%B3%DB%8C%DA%A9%DA%BE%D9%86%D8%A7-%DA%86%D8%A7%DB%81%DB%8C%DB%92 www.taghribnews.com]</ref>۔
2006ء میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان باقاعدہ جنگ ہوئی۔ مہینہ بھر جنگ رہی اور اسرائیل‘ جو مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی فوجی قوت ہے‘ نے جو کچھ اُس کے پاس تھا اس جنگ میں جھونک دیا۔ بیروت اور دیگر شہروں پہ بے پناہ ہوائی بمباری ہوئی۔ 1200 کے لگ بھگ لبنانی سویلین اُس بمباری میں ہلاک ہوئے۔ لیکن میدان میں حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کو مزہ چکھا دیا۔ جنگ میں تقریباً ڈیڑھ سو اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے جو کہ اسرائیل کے لئے بہت بھاری نقصان تھا۔ جیسا ہمارا ٹینک الخالد ہے‘ ویسا اسرائیل کا بھاری ٹینک 'مرکاوا‘ ہے۔ ایسے کئی معرکے ہوئے جس میں 'مرکاوا‘ آتے تھے اور حزب اللہ کے مجاہدین نزدیک جا کر ٹینک شکن میزائلوں سے انہیں نشانہ بناتے تھے۔ ایک قصہ اسرائیلی اخبار Haaretz میں جنگ کے کچھ دن بعد رپورٹ ہوا۔ ایک اسرائیلی جرنیل نوجوان فوجی افسروں سے مخاطب تھا۔ اُس نے حزب اللہ کو برا بھلا کہا۔ نوجوان فوجی افسروں نے کہا: ہم حزب اللہ سے لڑے ہیں اور وہ بہادر سپاہی ہیں۔ یہ تب کی بات تھی۔ اب سرزمینِ شام میں کامیاب فوجی حکمتِ عملی کے بعد حزب اللہ کی حیثیت کو مزید تقویت ملی ہے <ref>ایاز میر، ہمیں سبق حزب اللہ کی تاریخ سے سیکھنا چاہیے،[https://www.taghribnews.com/ur/news/295043/%DB%81%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B3%D8%A8%D9%82-%D8%AD%D8%B2%D8%A8-%D8%A7%D9%84%D9%84%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D8%A7%D8%B1%DB%8C%D8%AE-%D8%B3%DB%92-%D8%B3%DB%8C%DA%A9%DA%BE%D9%86%D8%A7-%DA%86%D8%A7%DB%81%DB%8C%DB%92 www.taghribnews.com]</ref>۔
== حزب اللہ کے حملے، اسرائیلی فوج کو جانی نقصانات ==
سرحدی علاقوں پر حزب اللہ کے حملوں میں اسرائیلی فوج کی تنصیبات تباہ ہونے کے علاوہ جانی نقصان ہوا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المیادین نے کہا ہے کہ لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے لبنانی سرحد پر صہیونی فوجی تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق زرعیت قصبے میں حزب اللہ میزائل گرنے سے صہیونی فوجی تنصیبات کو نقصان ہوا ہے۔
حزب اللہ نے حملوں کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی فوج لبنان پر حملے کی تیاری کررہی تھی تاہم حزب اللہ کے جوانوں نے بروقت کاروائی کرکے دشمن کے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے شدید نقصان سے دوچار کیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق حزب اللہ کے حملوں میں کم از کم ایک صہیونی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ حزب اللہ کے میزائل حملوں کے بعد صہیونی بستی شومیرا اور جلیل علیا میں بھی خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔
دوسری طرف لبنانی سرحد اور غزہ کے اندر صہیونی فوج کو مسلسل شکست کے بعد تل ابیب کے ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ نتن یاہو کابینہ کے اجلاس میں اراکین کے درمیان تلخ کلامی اور الزامات کے ردوبدل کے بعد اجلاس ہنگامی کا شکار ہوگیا ہے۔
صہیونی میڈیا کے مطابق کابینہ کے اراکین ایک دوسرے پر چیخ رہے تھے۔ تلخی بڑھنے کے بعد وزیرجنگ یواو گیلانت نے اجلاس کو ترک کیا <ref>حزب اللہ کے حملے، اسرائیلی فوج کو جانی نقصانات، [https://ur.mehrnews.com/news/1921413/%D8%AD%D8%B2%D8%A8-%D8%A7%D9%84%D9%84%DB%81-%DA%A9%DB%92-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC-%DA%A9%D9%88-%D8%AC%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D9%86%D9%82%D8%B5%D8%A7%D9%86 mehrnews.com]
</ref>۔
== حزب اللہ نے صیہونی فوج کا مرکاوا ٹینک تباہ کر دیا ==
لبنان کی حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں البغدادی بیس میں صیہونی فوج کے مرکاوا ٹینک کو میزائل مار کر تباہ کرنے کی اطلاع دی ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے المنار ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے البغدادی اڈے پر صیہونی فوج کے مرکاوا ٹینک کو نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے مظلوم اور ثابت قدم عوام اور مزاحمتی فورسز کی حمایت میں حزب اللہ کے مجاہدین نے آج دوپہر کو صیہونی فوج کے اڈے البغدادی کو نشانہ بناتے ہوئے ایک مرکاوا ٹینک کو تباہ کر دیا۔ 
واضح رہے کہ حزب اللہ آج کے دن مقبوضہ شمالی فلسطین کے اسرائیلی جاسوسی اڈے "دوویو" کو بھی تباہ کر چکی یے <ref>حزب اللہ نے صیہونی فوج کا مرکاوا ٹینک تباہ کردیا، [https://ur.wikivahdat.com/w/index.php?title=%D8%AD%D8%B2%D8%A8_%D8%A7%D9%84%D9%84%DB%81_%D9%84%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86&action=edit mehrnews.com]</ref>۔
== لبنان اور مزاحمت کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے، ایرانی وزیر خارجہ ==
ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے لبنان پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی قیادت نے فلسطین اور لبنان میں سیاسی اور عملی میدان میں تدبر اور حکمت سے کام لیا۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان جمعہ کی شام بیروت پہنچ گئے۔
امیر عبداللہیان نے لبنان پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی قیادت نے فلسطین اور لبنان میں سیاسی اور عملی میدان میں تدبر اور حکمت سے کام لیا۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم دیکھتے ہیں کہ فاتح فلسطینی مزاحمت نے حماس کے نام سے ایک سیاسی آپشن میز پر رکھ دیا ہے۔ ہم نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ غزہ اور مغربی کنارے کی نسل کشی میں صیہونیوں کی حمایت نہ کرے۔  ہم نے غزہ بحران کے آغاز پر ہی واضح اعلان کیا کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی جانب سے صیہونی رجیم اور نیتن یاہو کی حمایت جاری رکھنے کا نتیجہ قطعی ناکامی اور شکست کے سوا کچھ نہیں ہو گا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ صیہونی رجیم مشرق وسطیٰ میں امریکہ کو جنگ کی دلدل میں دھکیلنا چاہتی ہے۔ ہم لبنان اور مزاحمت کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے کیونکہ لبنان کی سلامتی کو ایران اور خطے کی سلامتی سمجھتے ہیں <ref>لبنان اور مزاحمت کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے، ایرانی وزیر خارجہ، .[https://ur.mehrnews.com/news/1921791/%D9%84%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B2%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AA-%DA%A9%DB%8C-%D8%A8%DA%BE%D8%B1%D9%BE%D9%88%D8%B1-%D8%AD%D9%85%D8%A7%DB%8C%D8%AA-%D8%AC%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%D8%B1%DA%A9%DA%BE%DB%8C% mehrnews.com]
</ref>۔
== حزب اللہ کے صہیونی فوج کے ٹھکانوں پر حملے ==
لبنانی تنظیم نے صہیونی قصبوں یارون اور بنت جبیل پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے لبنانی مقاومتی تنظیم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ غزہ میں فلسطینی شہریوں پر حملوں کے جواب میں حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حزب اللہ نے شبعا فارم کے اطراف میں صہیونی فوج کے ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ السماقہ قصبے میں صہیونی فوج کے اجتماع پر حملے میں دشمن کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
علاوہ ازین تنظیم نے الظہرہ میں واقع اسرائیلی فوجی مرکز کو بھی نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔
دوسری طرف صہیونی فوج نے حزب اللہ کے حملوں کے جواب میں لبنانی قصبے یارون اور بنت جبیل پر حملہ کیا ہے <ref>حزب اللہ کے صہیونی فوج کے ٹھکانوں پر حملے، [https://ur.mehrnews.com/news/1921964/%D8%AD%D8%B2%D8%A8-%D8%A7%D9%84%D9%84%DB%81-%DA%A9%DB%92-%D8%B5%DB%81%DB%8C%D9%88%D9%86%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC-%DA%A9%DB%92-%D9%B9%DA%BE%DA%A9%D8%A7%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%BE%D8%B1-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92 .mehrnews.com]
</ref>۔
== صیہونی رجیم کی حزب اللہ کے خلاف گیدڑ بھبکیاں! ==
صہیونی حلقوں نے خبروں میں اعتراف کیا ہے کہ لبنان کی سرحد سے متصل شمالی محاذ پر لڑائی کے بارے میں صہیونی حکام کے میڈیا کے دعووں کے برعکس پردے کے پیچھے ایک اور صورت حال چل رہی ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے العہد ویب سائٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حالیہ دنوں میں صہیونی حکام نے مقبوضہ علاقوں کی شمالی سرحدوں میں لبنان کی حزب اللہ کے خلاف ہمہ گیر جنگ کے تناظر میں متعدد دعوے کیے ہیں۔
اس دوران صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے اس حقیقت کے باوجود کہ اسرائیلی فوج [[غزہ]] جنگ میں طاقت کے وحشیانہ استعمال کے باوجود ابھی تک کوئی قابل ذکر کامیابی حاصل نہیں کرسکی ہے، شمالی محاذ میں ایک مکمل جنگ کی تیاری کی دھمکی دی ہے۔
جس پر صہیونی حلقوں نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے تل ابیب حکام کے پر فریب اور بزدلانہ موقف کو برملا کیا۔
لبنان کے ساتھ مقبوضہ [[فلسطین]] کا سرحدی قصبہ کریات شیمونا
عبرانی میڈیا نے خبر دی ہے کہ ایک اسرائیلی فوجی اہلکار نے امریکی حکومت کو بتایا کہ حزب اللہ کے خلاف تل ابیب کی دھمکیاں صرف نفسیاتی جنگ تک محدود ہیں اور اسرائیل کے پاس عملی طور پر حزب اللہ کو شمالی محاذ کی سرحدوں سے ہٹانے کی طاقت نہیں ہے۔
دوسری جانب مقبوضہ علاقوں کے سرحدی قصبے کریات شمونہ کے میئر نے آج ایک بیان میں لبنان کی حزب اللہ کے خلاف صیہونی لیڈروں کی گیدڑ بھبکیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا: کیا حالات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں کہ اسرائیل لبنان کی حزب اللہ کے ساتھ سیاسی معاہدہ کرنے کے لئے التماس کرنے لگا ہے؟!<ref>صیہونی رجیم کی حزب اللہ کے خلاف گیدڑ بھبکیاں!،[https://ur.mehrnews.com/news/1921976/%D8%B5%DB%8C%DB%81%D9%88%D9%86%DB%8C-%D8%B1%D8%AC%DB%8C%D9%85-%DA%A9%DB%8C-%D8%AD%D8%B2%D8%A8-%D8%A7%D9%84%D9%84%DB%81-%DA%A9%DB%92-%D8%AE%D9%84%D8%A7%D9%81-%DA%AF%DB%8C%D8%AF%DA%91-%D8%A8%DA%BE%D8%A8%DA%A9%DB%8C%D8%A7 mehrnews.com]</ref>۔
== حزبُ الله کے جنرل سیکریٹری سید مقاومت حسن نصرُالله کے پوتے شہید ==
حزبُ اللہ نے اعلان کیا ہے کہ عباس خلیل جو سید مقاومت کے پوتے ہیں وہ بھی اُن جنگجووں میں سے ایک ہیں جو یروشلم کے راستے پر شہید ہوگۓ ہیں۔
سید مقاومت کے بیٹا بھی 1997 میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں شہید ہو گۓ تھے، جس پر حسن نصراللہ نے کہا تھا ” مجھے اپنے بیٹےکی شہادت پر فخر ہے۔
== حزب اللہ کے شبعا کے صیہونی ٹھکانوں پر نئے حملے ==
میڈیا ذرائع نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حزب اللہ کے نئے میزائل حملے کی اطلاع دی ہے۔
لبنانی مزاحمت کی جانب سے میزائل حملے کے بعد بالائی الجلیل میں کریات شمونا اور دیگر علاقوں میں خطرے کا سائرن بج گیا۔
در این اثناء لبنان کی حزب اللہ نے اعلان کیا: غزہ میں ثابت قدم فلسطینی قوم اور دلاوران مزاحمت کی حمایت میں مجاہدین نے شبعا کے میدانوں میں صیہونی ٹھکانے زبدین کو میزائل سے نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ حزب اللہ کی کارروائیاں [[طوفان الاقصیٰ |طوفان الاقصیٰ آپریشن]] کے آغاز اور [[غزہ پٹی|غزہ کی پٹی]] پر صیہونی حکومت کے تجاوزات کے بعد شروع ہوئیں۔
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے بھی کئی بار اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے شمال میں اب بھی حزب اللہ کا قبضہ ہے اور  صیہونی فوج اس علاقے میں پھنسی ہوئی ہے <ref>[https://ur.mehrnews.com/news/1922931/مقبوضہ فلسطین: حزب اللہ کے شبعا کے صیہونی ٹھکانوں پر نئے حملے]mehrnews.com،- شا‏ئع شدہ:29مارچ 2024ء- اخذہ شدہ:3اپریل 2024ء۔</ref>۔
== صہیونی ڈرون طیارہ "ہرمس450" کو مارگرانے کا دعوی ==
لبنانی مقاومتی تنظیم  حزب اللہ نے صہیونی فوج کا معروف ڈرون طیارہ "ہرمس 450" کو لبنانی فضائی حدود کے اندر مارگرانے کا دعوی کیا ہے۔
حزب اللہ نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ صہیونی ڈرون لبنان کی فضائی حدود کو پامال کرتے ہوئے اندر گھس آیا جس کے بعد مخصوص ہتھیاروں سے حملہ کرکے ڈرون کو مارگرایا گیا۔
"ہرمس450" طیارہ کثیرالمقاصد ڈرون طیارہ ہے جو جاسوسی  اور نگرانی کے مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے <ref>[https://ur.mehrnews.com/news/1923148/ حزب اللہ نے صہیونی ڈرون طیارہ "ہرمس450" مارگرایا]mehrnews.com-شائع شدہ:7اپریل 2024ء -اخذ شدہ: 7اپریل 2024ء</ref>۔
== مقبوضہ فلسطین کے شمال میں غاصب صیہونی فوج کے متعدد ٹھکانوں پر نئے میزائل حملہ ==
صیہونی ذرائع نے اس رجیم کے فوجی ٹھکانوں پر حزب اللہ کی جانب سے نئے میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے۔
مذکورہ ذرائع کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ [[فلسطین]] کے شمال میں واقع صیہونی قصبے تنوعا کو اینٹی آرمر میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے
<ref>[https://ur.mehrnews.com/news/1923550/ حزب اللہ کے شمالی مقبوضہ فلسطین پر میزائل حملے]-ur.mehrnews.com-شائع شدہ از:24اپریل 2024ء-اخذ شدہ بہ تاریخ:24اپریل 2024ء۔</ref>۔


== حوالہ جات ==
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
{{حوالہ جات}}
[[زمرہ:لبنان]]
[[زمرہ:لبنان]]
[[fa:حزب الله لبنان]]
confirmed
2,369

ترامیم