تحریک جعفریہ پاکستان

ویکی‌وحدت سے
نظرثانی بتاریخ 19:49، 14 فروری 2024ء از Saeedi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) («'''تحریک جعفریہ پاکستان''' ایک سیاسی اور مذہبی تنظیم ہے جس کی بنیاد 12 اپریل سنہ 1979ء کو پاکستان کے شہر بھکر میں رکھی گئی۔ تحریک جعفریہ نے اتحاد بین المسلمین کے لیے پاکستان میں ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل کو قائم کرنے میں کردار ادا کیا۔ ت...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

تحریک جعفریہ پاکستان ایک سیاسی اور مذہبی تنظیم ہے جس کی بنیاد 12 اپریل سنہ 1979ء کو پاکستان کے شہر بھکر میں رکھی گئی۔ تحریک جعفریہ نے اتحاد بین المسلمین کے لیے پاکستان میں ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل کو قائم کرنے میں کردار ادا کیا۔ تحریک جعفریہ نے مختلف سماجی کام انجام دیے ہیں جن میں مرکز مطالعات اسلامی پاکستان، جعفریہ ٹرسٹ اور جعفریہ ویلفئیر فنڈ کا قیام ہے۔ اس تنظم کا پہلا نام «تحریک نفاذ فقہ جعفریہ» تھا تنظیم کا کئی مرتبہ نام تبدیل کیا گیا۔ 1978ء کو شیعوں کے حقوق کی تحفظ کے غرض سے اس جماعت کا قیام عمل میں آیا جس کا پہلا سربراہ مفتی جعفر حسین تھے۔ مفتی کی وفات کے بعد سید حامد موسوی کی سربراہی میں ایک گروہ اس جماعت سے الگ ہوا۔ سید عارف حسین حسینی مفتی کے جانشین منتخب ہوئے. سید ساجد علی نقوی کی قیادت میں تحریک جعفریہ کا کئی بار نام تبدیل ہو گیا۔