سید صفدرحسین نجفی
سید صفدرحسین نجفی | |
---|---|
پورا نام | سید صفدرحسین نجفی |
دوسرے نام | سید صفدر حسین نقوی نجفی |
ذاتی معلومات | |
پیدائش کی جگہ | علیپور،پاکستان |
وفات کی جگہ | لاہور،، پاکستان |
مذہب | اسلام، شیعہ |
مناصب |
|
سید صفدر حسین نجفی 1932 میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں پیدا ہوئے۔ وہ سید غلام سرور نقوی کے فرزند ہیں جن کا تعلق نقوی سید خاندان سے ہے۔ وہ سید جلال الدین سرخپوش بخاری سے تعلق رکھتے تھے، جو امام علی نقی علیہ السلام کی ایک شاخ سے تھے.ایران کے اسلامی انقلاب کو پاکستان میں متعارف کروانے میں آپ نے اہم کردار ادا کیا۔ جب امام خمینی کو پاکستان میں کوئی نہ جانتا تھا تو آپ نے لوگوں کو ان کے نظریات اور انقلابی تحریک سے روشناس کروایا۔
سوانح حیات
سید صفدر حسین نجفی نے دینی علوم کے حصول کا آغاز سات سال کی عمر میں حوزہ علمیہ ملتان سے کیا۔ جہاں آپ کے چچا، نامور عالم دین سید محمد یار شاہ نقوی نجفی سے کسب فیض کرنے کے علاوہ مختلف دینی مدارس سے بھی آپ نے استفادہ کیا جن میں مدرسہ خانیوال اور مدرسہ باب العلوم کے علاوہ ملتان میں اہل سنت کا ایک مدرسہ بھی شامل ہے۔ سنہ 1947ء سے 1950ء تک درسِ نظامی کیلئے مدرسہ صادقیہ خانپور مظفر گڑھ، مدرسہ خان گڑھ اور مدرسہ باب النجف جاڑا، ڈی آئی خان میں تعلیم حاصل کرتے رہے۔ سنہ 1950ء کو آپ اعلی تعلیم کے حصول کے لئے نجف اشرف چلے گئے [1]۔
اساتذہ
پاکستان کے مختلف مدارس میں آپ نے مختلف اساتذہ سے علم حاصل کیا۔ آپ نے تفسیر انوار النجف کے مصنف حسین بخش جاڑا نجفی سے تفسیر کا درس پڑھا۔ جبکہ سید یار شاہ نقوی اور سید محمد باقر نقوی چکڑالوی المعروف علامہ باقر ہندی بھی آپ کے اساتذہ میں شمار ہوتے تھے۔ سید صفدر حسین نجفی نے حوزہ علمیہ نجف میں محمد علی افغانی، اختر عباس نجفی، سید ابو القاسم رشتی، شیخ محمد تقی آل راضی نیز مراجع تقلید میں سے محسن الحکیم و سید ابوالقاسم خوئی کی شاگردی اختیار کیا [2].
شاگرد
آپ کے شاگردوں میں پاکستان کے بہت سارے علما شامل ہیں لیکن ان میں سے مندرجہ ذیل شخصیات قابل ذکر ہیں:
اولاد
علامہ موصوف کی تمام اولاد(بیٹے اور بیٹیاں) دینی ودنیاوی علوم سے آراستہ ہیں۔
- سید علی نقی نقوی
- سید محمد تقی نقوی
- سید حسن عسکری نقوی
- سید حسین علی نقوی
- سید محمد علی نقوی
حوالہ جات
- ↑ سید صفدر حسین نجفی، اسلام ٹائمز
- ↑ سید صفدرحسین نجفی، ترجمان وحی ویب سائٹ