مندرجات کا رخ کریں

سانچہ:صفحۂ اول/پہلا منتخب مضمون

ویکی‌وحدت سے

امریکن اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی (American Israel Public Affairs Committee)، جسے مختصر طور پر ایپَک (AIPAC) کہا جاتا ہے، امریکہ میں اسرائیل کے حق میں سب سے طاقتور لابی تنظیم مانی جاتی ہے۔ اس کمیٹی کا باضابطہ مشن یہ بیان کیا گیا ہے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرے اور اسرائیل نواز پالیسیوں کے لیے دونوں اہم امریکی سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل کرے۔ ایپک کے پاس لاکھوں اراکین کا وسیع نیٹ ورک ہے، جو امریکی سیاست دانوں، کانگریس اور پالیسی سازی کے اداروں میں گہرا اثر و رسوخ رکھتا ہے۔ جاری ہے