صلاح البرداویل
صلاح البرداویل | |
---|---|
![]() | |
ذاتی معلومات | |
پیدائش | 1959 ء، 1337 ش، 1378 ق |
یوم پیدائش | 24 اگست |
پیدائش کی جگہ | فلسطین، خان یونس |
یوم وفات | 23 مارچ |
مذہب | اسلام، سنی |
مناصب | حماس کے سیاسی بیورو کے سینئر رکن اور 2025ء تک فلسطینی اسلامی تنظیم کے ترجمان |
صلاح البرداویل (1959-مارچ 2025)، حماس کے سیاسی بیورو کے سینئر رکن اور 2025ء تک فلسطینی اسلامی تنظیم کے ترجمان تھے۔ انہوں نے 2006ء سے 2018ہ تک حماس کی نمائندگی کرنے والی فلسطینی قانون ساز کونسل میں رکن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں جب تک کہ پارلیمنٹ تحلیل نہ ہو ئی۔ صلاح البرداويل کو اکثر مغربی میڈیا میں حماس کے اعلانات کے لیے ایک ذریعہ کے طور پرجانے جاتے تھے تھے۔ مارچ 2018ء میں انہوں نے خبر رساں ادارے قدز کو بتایا کہ حماس امریکا کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔ اس بیان نے فلسطینی اتھارٹی اور فتح کو ناراض کردیا، جن کا خیال ہے کہ حماس فلسطینیوں کے مرکزی نمائندے کے طور پر دیکھنا چاہتی ہے۔
شہادت
حماس نے اپنے سیاسی دفتر کے رکن کی شہادت کی تصدیق کردی۔ خان یونس پر صہیونی فضائی حملے کے بعد حماس نے اپنے رہنما صلاح البرداویل اور ان کی اہلیہ کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سرکردہ رہنما صلاح البرداویل اتوار کی صبح غزہ کے شہر خان یونس پر صہیونی فضائی حملے کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔
مقامی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اس حملے میں برداویل اور ان کی اہلیہ شہید جبکہ متعدد دیگر افراد زخمی ہوئے۔ حماس نے برداویل کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہید ڈاکٹر صلاح البرداویل ایک نمایاں سیاسی اور قومی شخصیت تھے، جو صداقت، استقامت اور قربانی کی علامت سمجھے جاتے تھے۔ انہوں نے کبھی بھی جہاد اور خدمت کے مشن سے غفلت نہیں برتی اور بالآخر مزاحمت اور ثابت قدمی کے راستے میں شہادت حاصل کی[1]۔
- ↑ حماس نے اپنے سیاسی دفتر کے رکن کی شہادت کی تصدیق کردی- شائع شدہ از: 23 مارچ 2025ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 23مارچ 2025ء۔