محمدآصف محسنی
محمدآصف محسنی | |
---|---|
ذاتی معلومات | |
یوم پیدائش | 15 اپریل |
پیدائش کی جگہ | قندہار افغانستان |
یوم وفات | 5 اگست |
وفات کی جگہ | کابل |
اساتذہ | سید محسن حکیم، سید ابوالقاسم خوئی، حسین حلی ، سید عبدالاعلی سبزواری |
مذہب | اسلام، شیعہ |
اثرات |
|
مناصب | عالمی کونسل برائے تقریب مذاہب اسلامی کا رکن |
آیت اللہ محمدآصف محسنی افغانستان میں شیعہ اثناء عشری مراجع تقلید میں سے اپنے عہد کے سب سے طاقتور مرجع اور اہم ترین مذہبی و جہادی رہنماء شمار کیے جاتے تھے۔ آپ فارسی، عربی، پشتو اور اردو زبانوں پر عبور رکھتے تھے۔ حرکت اسلامی افغانستان کے بانی اور عالمی کونسل برائے تقریب مذاہب اسلامی کے رکن تھے۔
سوانح حیات
آپ 26 اپریل 1935ء کو افغانستان کے شہر قندھار میں فارسی گو عالم دین محمد میرزا محسنی کے گھر پیدا ہوئے۔ ان کا گھرانہ قندھار کے اہل تشیع میں سے تھا۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم قندھار سے ہی حاصل کی۔ بعد میں وہ اپنے والد کے ساتھ 1949ء میں پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ گئے اور وہاں اردو زبان سیکھنے کے علاوہ مزید تعلیم بھی حاصل کی۔
پھر آپ قندھار واپس چلے گئے اور ایوان صنعت و تجارت قندھار سے منسلک ہو گئے لیکن تحصیل علوم دینی کی خاطر اس کام کو خیرباد کہتے ہوئے جاغوری صوبہ غزنی چلے گئے اور وہاں ادبیات و منطق کی تعلیم ایک سال تک حاصل کی۔
علمی آثار
انہوں نے مذہب، سیاست، فقہ و دیگر موضوعات پر 64 سے زائد کتب تحریر کیں۔ ان کی چند اہم ترین کتابیں درج ذیل ہیں۔
- قرآن یا سند اسلام
- فوائد دین در زندگانی و عقاید اسلامی
- اقتصاد معتدل
- صراط الحق (علم کلام پر چار جلدوں میں)
- حدود الشریعة فی محرماتها و واجباتها (علم فقه پر چار جلدوں میں)
- حدود الشریعة فی واجباتها (دو جلد)
- حکومت اسلامی
- مشرعة بحارالانوار (دو جلدی)
- الضمانات الفقهیة و اسبابها
- القواعد الاصولیة و الفقهیة
- روح از نظر دین
- فوائد رجالیة
- متافیزیک
- معجم الاحادیث المعتبرة (آٹھ جلدوں میں)
- الفقه و مسائل طبیة (دوجلد)
- عقل و علم روحی جدید
- تقریب مذاہب از نظر تا عمل
- روش جدید اخلاق اسلامی
- توضیح المسایل طبی (طب)
- زن در شریعت اسلامی
- جنگ در تاریکی (شیعه و سنی میں کیا فرق ہے)
- مهدی موعد
- تصویری از حکومت اسلامی در افغانستان
- الارض فی الفقه
- نظرة عابرة
- خواست شیعیان افغانی
- وظایف اعضای بدن
- همبستگی اسلامی
- حل 66 سؤال دینی
- گوناگون(دو جلد)
- عقاید، فقه و اخلاق
- قضاء و شهادت
- دین و اقتصاد
- روابط انسان
- راه ترقی ما
- دین و زندگی
- خود را بسازیم
- وحدت امت
- مقالات
- توضیح المسایل سیاسی (کابل 1391 خ)
- عدالة الصحابه
- توضیح المسایل جنگی
- جهاد اسلامی(دو جلد)
- عقاید برای ہمہ
- خداشناسی منها دین
- جوان و دوره جوانی
وفات
آیت اللہ محمد آصف محسنی 5 اگست 2019ء کو کابل میں وفات پا گئے۔ان کے جسد خاکی کو 6 اگست 2019ء کو حوزهٔ علمیه خاتم النبیین ، کابل کی عمارت کے احاطے میں دفن کیا گیا۔