زینب بنت علی

ویکی‌وحدت سے
زینب بنت علی
زینب بت علی.jpg
نامزینب
تاریخ ولادت۶۲۸ ہجری قمری 5 جمادی الاول
جائے ولادتمدینہ
شهادت62 قمری 15 رجب
القاب
  • کاملہ، عابده آل علی محمد، نائبہ الزهرا، عقیلہ النساء ،شریکہ الشهداء، شریکہ الحسین
والد ماجدامام علی علیہ السلام
والدہ ماجدہحضرت فاطمہ زہرا سلام‌ اللہ علیہا
ہمسرعبد اللہ ابن جعفر
اولاد
  • علی، عون، عباس، محمد، ام کلثوم
عمر56
مدفندمشق شام

زینب بنت علی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نواسی اور امیر المومنین علی علیہ السلام اور حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی صاحبزادی ہیں۔ آپ ایک عقلمند خاتون ہیں جنہوں نے عاشورہ کے پیغام کی حفاظت اور پہنچانے میں بنیادی کردار ادا کی۔ حضرت زینب علیہا السلام عالم اسلام کی ان منفرد اور بااثر شخصیات میں سے ایک ہیں جو صلح حدیبیہ کے بعد پانچویں یا چھٹے ہجری میں جمادی الاول کی 5 تاریخ کو امام حسین علیہ السلام کی ولادت کے دو سال بعد مدنیہ منورہ میں بنی ہاشم کے محلے میں پیدا ہوئیں۔ واقعہ کربلا اور اس کے بعد اسیری کا دوران ان کا خاص کردار ہے۔ عاشورہ کے واقعہ میں اس خاتون کے صبر و استقامت نے اپنے عزیز و اقارب کے کی شہادت پر صبر اور استقامت کی وجہ سے آپ صبر اور استقامت کا پیکر بن گئی۔ کوفہ اور شام کی اسیری کے دوران ان کے خطبوں نے اموی حکومت کا ظالمانہ اور شرمناک چہرہ عیاں کر دیا۔

القاب

تاریخی کتابوں میں آپ کے ذکر شدہ القاب کی تعداد 61 ہے۔ ان میں سے کچھ مشہور القاب درج ذیل ہیں: ثانیِ زہرا،

  • عالمہ غیر معلمہ،
  • نائبۃ الزھراء،
  • عقیلہ بنی ہاشم،
  • نائبۃ الحسین،
  • صدیقہ صغری،
  • محدثہ،
  • زاہدہ،
  • فاضلہ،
  • شریکۃ الحسین،
  • راضیہ بالقدر والقضاء