زینب بنت علی

ویکی‌وحدت سے
زینب بنت علی
زینب بت علی.jpg
نامزینب
تاریخ ولادت۶۲۸ ہجری قمری 5 جمادی الاول
جائے ولادتمدینہ
شهادت62 قمری 15 رجب
القاب
  • عقیلہ
  • عالمہ غیر معلمہ
  • کاملہ
  • فاضلہ عارفہ
  • موثّقهہ
  • عابده آل علی
  • معصومہ صغری
  • امینہ اللّه
  • نائبہ الزهرا
  • نائبہ الحسین
  • عقیلہ النساء
  • شریکہ الشهداء
  • بلیغہ
  • فصیحہ
  • شریکہ الحسین
والد ماجدامام علی علیہ السلام
والدہ ماجدہفاطمہ الزہرا علیہا السلام
ہمسرعبد اللہ ابن جعفر
اولاد
  • علی
  • عون
  • عباس
  • محمد
  • ام کلثوم
عمر56
مدفندمشق شام

زینب بنت علی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نواسی اور امیر المومنین علی علیہ السلام اور حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی صاحبزادی ہیں۔ آپ ایک عقلمند خاتون ہیں جنہوں نے عاشورہ کے پیغام کی حفاظت اور پہنچانے میں بنیادی کردار ادا کی۔ حضرت زینب علیہا السلام عالم اسلام کی ان منفرد اور بااثر شخصیات میں سے ایک ہیں جو صلح حدیبیہ کے بعد پانچویں یا چھٹے ہجری میں جمادی الاول کی 5 تاریخ کو پیدا ہوئیں اور امام حسین علیہ السلام کی ولادت کے دو سال بعد مدنیہ منورہ میں بنی ہاشم کے محلے میں پیدا ہوئیں۔ واقعہ کربلا اور اس کے بعد اسیری کا دوران ان کا خاص کردار ہے۔ عاشورہ کے واقعہ میں اس خاتون کے صبر و استقامت نے اپنے عزیز و اقارب کے کی شہادت کے باوجود، آپ صبر کا پیکر بن گئی۔ کوفہ اور شام کی اسیری کے دوران ان کے خطبوں نے اموی حکومت کا ظالمانہ اور شرمناک چہرہ عیاں کر دیا۔