تحریک منہاج القرآن
تحریک منہاج القرآن (منہاج القرآن انٹرنیشنل) احیاء اسلام، غلبہ دین حق اور مسلمانوں کو سیاسی و معاشی، معاشرتی و ثقافتی، غلمی و فکری اور اخلاقی و روحانی زوال و انحاط سے نجات دلانے کے لیے محمد طاہر القادری کی زیرِ قیادت 17 اکتوبر 1980ء (بمطابق 7 ذوالحجۃ 1400ھ)کو لاہور پاکستان میں بنایا گیا۔ تحریک کا مرکزی دفتر ماڈل ٹاؤن لاہور میں واقع ہے۔
قیام کا مقصد
- قومی و ملی سطح پر ایک ایسا ہمہ گیر اور ہمہ جہت انقلاب ہے جو بیک وقت علمی و فکری جمود کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ اخلاقی و روحانی زندگی روبہ زوال قدروں کو پھر سے بحال کردے۔کا
- امت مسلمہ کی سیاسی و اقتصادی اور سماجی و معاشرتی زندگی میں موجود تمام موانعات کا تدارک کرکے ملت اسلامیہ کو اقوام عالم کی صف میں باعزت مقام دلادے۔
- امت مسلمہ کے منتشر وسائل اور متفرق طبقات کو عالمی سطح پر ایک موثر وحدت میں اس طرح منسلک کردے کہ پورا عالم اسلام کامن ویلتھ (اسلامی دولت مشترکہ) کی صورت میں نقشہ عالم پر ایک عظیم قوت بھر کر ابھر سکے
[1]
حوالہ جات
- ↑ طاہر القادری، تحریک منہاج القرآن،1196م،ص12۔