رضا رمضانی گیلانی
رضا رمضانی گیلانی اهل بیت عالمی مجمع کے سیکرٹری جنرل، مجلس خبرگان رهبری میں ایران کے گیلان شهر کے عوام کا نماینده ، مجمع تقریب مذاهب اسلامی کے سپریم کونسل کے رکن اور ایران کرج نامی شهر میں ولی فقیه کے نماینده رہے ہیں۔ آپ کے منصبی ذمه داریوں میں جرمنی میں ہیمبرگ اسلامی مرکز کے مدیر اعلی بھی شامل ہے۔ انهوں نے ایران اور بیرون ملک اسلامی اهم اور علمی اعلی سطح کے موضوعات پر تدریس کی ہیں اور یه سلسله اب بھی جاری ہے۔
رضا رمضانی گیلانی | |
---|---|
پورا نام | رضا رمضانی |
دوسرے نام | رضا رمضانی گیلانی |
ذاتی معلومات | |
پیدائش | 1342 ش، 1964 ء، 1382 ق |
پیدائش کی جگہ | گیلان ایران |
مذہب | اسلام، شیعه |
مناصب | اهل بیت عالمی مجمع کے سیکرٹری جنرل ، رکن سپریم کونسل مجمع تقریب مذاهب اسلامی |
سوانح زندگی
آیت الله رضا رمضانی گیلانی سنه 1964ء کو ایک مذهبی گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ رضا گیلانی کا تعلق پیدایشی طور پر ایران کے قدرتی حَسین سر سبز مناظر والا صوبه گیلان کے رشت نامی شهر سے ہے. انهوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد مذید تعلیم کے لئے مشهد کا سفر اور پھر اعلی تعلیم کے لئے قم کی طرف رخ کیا۔
تحصیل
آیت الله رضا رمضانی نے سنه 1981ء کو هائی سکول میں دنیوی تعلیم حاصل کرنے کے دوران حوزوی ابتدائی تعلیم کا بھی آغاز کیا اور سنه 1985ء تک رشت میں عربی گرامر اور دیگر دینی تعلیم کے حصول کا سلسله جاری رکھا ۔ پھر انهوں نے مزید تعلیم حاصل کرنے کے لئے مشهد کی طرف سفر کیا اور سنه 1988ء تک چا رسال کی مدت مشهد کے نامور اور ممتاز اساتذه سے کسب فیض کیا ۔ اس کے بعد انهوں دینی اعلی تعلیم اور اجتهاد کرنے کے لئے قم کی طرف هجرت کی اور سنه 2002ء تک قم حوزه کے ممتاز اساتذه سے درس خارج فقه اور اصول ، فلسفه ، عرفان ، تفسیر ، علوم قرآن اور دیگر موضوعات پر تعلیم حاصل کی ۔ سنه 1995ء کو قم یونیورسٹی کے تربیت اساتذه شعبے میں " قرآن اور تصوف میں اسماء الهی " کے عنوان سے ایم فل تھیسس لکھا اور بهترین نمرات کے ساتھ فارغ التحصیل هوئے ۔ان کی پی ایچ ڈی کے مقالے کا عنوان "ہانس کانگ اور علامہ طباطبائی کے نقطہ نظر سے عالمی اخلاقیات" ہے۔
تدریس کا سلسله
انهوں نے سنه 1991ء سے تدیسی سلسله کا آغاز کیا اور اسی وقت اب تک گیلان، قم اور کرج کی یونیورسٹیوں میں الہیات، تفسیر، فلسفہ، اخلاقیات، فقہ، علم الحدیث ، ادبی متون اور اسلامی تاریخ جیسے موضوعات پر تدریس کررہے ہیں۔ رضا رمضانی رهبر معظم کے حکم پر بیرون ملک خاص منصبی ذمه داریوں کے لئے مقرر هوئے پھر ایران واپس آنے کے بعد سے فلسفه اور درس خارج کی تدریس میں مصروف ہیں۔
منصبی ذمه داریاں
سنه 2002ء سے، وہ 4 سال تک شهر کرج میں ولی فقیه کا نماینده اور اس شهر کے مرکزی مسجد کے امام جمعه تھے اور سنه 2007ء میں، انہوں نے آسٹریا میں ویانا اسلامک سینٹر کی صدارت قبول کی۔ سنه 2007ء کو نگهبان کمٹی کے ارکان مجتهدین کی جانب سے اجتهاد کی ڈگڑی کی تصدیق کے بعد صوبه گیلان کے عوام کے ووٹوں سے جیتے اور مجلس خبرگان کے چوتھے دور کے ممبر بنے پھر پانچویں دور میں ان کی طرف سے دوباره منتخب ہوئے۔ اپریل 2009ء میں، 46 سال کی عمر میں، وه رهبر معظم آیت الله خامنہ ای کی طرف سے جرمنی میں ہیمبرگ اسلامک سینٹر کے امام اور ڈائریکٹر کے طور پر مقرر ہوئے، اوراگست 2018 ء تک ، یورپ میں قرآن اور اهل بیت (ع) کے تعلیمات کو فروغ دینے میں مصروف رہے۔ اکتوبر 2009 ء میں ، وہ متفقہ طور پر جرمنی میں شیعہ مراکز کی یونین کی نگرانی اور ثالثی کے لیے علماء کے بورڈ کے سربراہ کے طور پر منتخب ہوئے، اور 2013 ءمیں، وہ یورپی یونین آف شیعہ اسکالرز اور تھیالوجیز کے سربراہ کے طور پر منتخب ہوئے۔ 31 اگست 2019ء کو رہبر معظم انقلاب نے انہیں اہل بیت علیہم السلام عالمی اسمبلی کا سیکرٹری جنرل مقرر کیا۔ [1]
حوالہ جات
- ↑ زندگینامه آیت الله رضا رمضانی (آیت الله رضا رمضانی کی سوانح حیات)- ramazani-gilani.ir –(زبان فارسی) شایع شده تاریخ جنوری/فروری /2011 ء درج شده تاریخ:25/ نومبر/ 2024ء