کرمان میں دہشت گردانہ حملہ

نظرثانی بتاریخ 13:34، 27 جنوری 2024ء از Mosavisajad (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
حمله تروریستی کرمان.jpg

کرمان میں دہشت گردانہ حملہ سردار قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے شرکاء پر حملہ تھا، جو 13 دسمبر 1402 ہجری شمسی، مطابق 20 جمادی الثانی کو کرمان میں شہداء گلزار کی طرف جانے والی سڑک پر ہوا۔ اس حملے میں 91 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ شہید والوں میں 53 خواتین اور 12 افغان شہری تھے۔ پہلا دھماکہ 14:50 پر ہوا، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی اور کچھ افراد شہید ہوئے۔ دوسرا دھماکہ 15:17 کے وقت ہوا۔ یہ دھماکہ پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ اس وقت ہوا جب لوگ اور ریسکیو فورسز زخمیوں کی مدد اور شہداء کو منتقل کر رہے تھے۔ حکومت ایران نے صوبہ کرمان میں تین دن اور 14 جنوری 1402 ہجری کو پورے ایران میں عوامی سوگ کا اعلان کیا۔ داعش نے 14 دسمبر کو ایک بیان جاری کرکے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی [1]۔

پیغامات

اس حملے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای ،آیت اللہ سید علی سیستانی ، آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی، آیت اللہ حسین نوری ہمدانی، آیت اللہ جعفر سبحانی ،آیت اللہ عبداللہ جوادی آملی اور آیت اللہ سید موسی شبیری زنجانی نے اس دہشت گردانہ حملہ کی مذمت کی اور تعزیتی پیغام جاری کئے۔ اس کے علاوہ لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ، یمن کی تحریک انصار اللہ، اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) اور اسلامی جہاد تحریک فلسطین کے مزاحمتی محاذ کے علاوہ ترکی، روس، عراق، چین اور مختلف ممالک کے صدور نے بھی اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ دنیا کے کیتھولک عیسائیوں کے رہنما اور روسی آرتھوڈوکس چرچ کے آرچ بشپ نے بھی تعزیتی پیغام جاری کیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، یورپی یونین، بین الاقوامی اداروں، سیاسی حلقوں، مذہبی و سیاسی حکام اور رہنماؤں، ماہرین اور تجزیہ کاروں، مغربی، عربی اور اسلامی حکومتوں، افریقی اور ایشیائی ممالک نے سرکاری طور پر اس گھناؤنی دہشت گردی پر الگ الگ بیانات جاری کر کے اس واقعہ کی کہ جس میں بے گناہ لوگوں اور عام شہریوں کو شہید کیا گیا، مذمت کی اور ایرانی قوم سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

رہبر انقلاب اسلامی ایران کا پیغام

رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ایرانی قوم کے شرپسند اور جرائم پیشہ دشمنوں نے ایک بار پھر المیہ رقم کیا اور کرمان میں، مزار شہدا کی معطر فضا میں ہمارے بہت سے عزیز عوام کو شہید کردیا۔ ایرانی عوام عزادار اور بہت سے کنبے اپنے عزیز جگر گوشوں کے سوگ میں غرق ماتم ہوگئے ۔ ایرانی عوام کے، اپنے عظیم سردار، شہید قاسم سلیمانی کے مزار کی زیارت کے شوق و اشتیاق کو سنگدل مجرمین برداشت نہ کرسکے ۔ وہ جان لیں کہ شہید سلیمانی کی راہ روشن کے سپاہی بھی ان کی رذالت اور جرم کو برداشت نہیں کریں گے ۔ بے گناہوں کے خون میں آلودہ ہاتھ اور شر پسند نیز مفسد ماسٹرمائنڈ جنہوں نے انہیں اس گمراہی کے راستے پر ڈالا ہے،ابھی سے سرکوبی کا سامنا کریں گے اور منصفانہ سزا پائيں گے۔(وہ ) جان لیں کہ اس المناک واقعے کی انجام دہی کا، اذن خدا سے انہیں سخت جواب دیا جائے گا۔

میں ستم رسیدہ کنبوں کے سوگ میں ان کا ہمدل اور ان کے ساتھ شریک ہوں اور خدا وند عالم سے ان کے لئے صبر وسکون کی دعا کرتا ہوں ۔ شہیدوں کی ارواح طیبہ خاتون دو عالم، مادر شہیدان، صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا کی مہمان ہیں۔ اس حادثے کے زخمیوں کے ساتھ بھی اظہار ہمدردی کرتا ہوں اور ان کے لئے بارگاہ خدا وند ی سے شفا کا طالب ہوں ۔ [2]

سید علی خامنہ ای

پوپ کا اظہار تشویش

ویٹیکن نیوز ویب سائٹ سے جمعہ کے روز آئی آر این اے کی رپورٹ کے مطابق، پوپ فرانسس نے کرمان میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں شہید ہونے اور زخمی ہونے والوں اور سوگواروں کے لیے دلی تعزیت، دکھ اور دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بدھ کے روز کرمان میں ہونے والے شدید دھماکوں کے بعد ایرانی عوام کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور شہید ہونے والوں، زخمیوں اور ان کے سوگوار خاندانوں کے لیے دعا کی۔ پوپ کے بیان کا اعلان جمعہ کو ویٹیکن کے سیکرٹری آف سٹیٹ کارڈینل پیٹرو پیرولین کی طرف سے جاری کردہ ٹیلی گرام پیغام میں کیا گیا۔ کیتھولک رہنما نے بھی اس دہشت گردانہ کارروائی کے زخمیوں کے ساتھ اپنی روحانی یکجہتی کا اظہار کیا اور بائبل کی آیات کے حوالے سے دعا کی: تمام ایرانی عوام خدائے تعالیٰ کی حکمت اور سلامتی کی نعمتوں سے مستفید ہوں۔

حملہ آور

جنوری 2024 کو، ایران کی وزارت اطلاعات نے اعلان کیا کہ اس خودکش حملے کے مرتکب افراد میں سے ایک کا تعلق تاجکستان سے تھا۔ ایک دن بعد، خبر رساں ادارے روئٹرز نے دو امریکی خفیہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ امریکہ کی طرف سے جمع کیے گئے مواصلاتی اطلاعات سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ افغانستان میں واقع داعش کی شاخ، جسے داعش خراسان کے نام سے جانا جاتا ہے، دھماکوں کی ذمہ دار تھی۔

داعش نے 14 دسمبر کو ایک بیان جاری کرکے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ آئی ایس آئی ایس کے بیان کے مطابق عمر المحمد اور سیف اللہ المجاہد نامی دو خودکش حملہ آوروں نے شیعوں ہجوم کے درمیان اپنے دھماکہ خیز بیلٹ سے دھماکہ کیا۔ تسنیم خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ بیان صیہونیوں نے ترتیب دیا تھا اور اسے داعش کے میڈیا نے شائع کیا تھا۔ اپنے دعوے کو ثابت کرنے کے لیے، اس خبر رساں ایجنسی نے مختلف لہجے اور لٹریچر کے ساتھ ساتھ داعش کے دیگر بیانات کے ساتھ اس بیان کو جاری کرنے میں تاخیر جیسے شواہد کا حوالہ دیا۔ داعش کے بیان کے جاری ہونے سے قبل یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ اسرائیل ان حملوں میں ملوث ہے [3] .

حوالہ جات