سانچہ:صفحۂ اول/پہلا منتخب مضمون
اخوان المسلمین اردن ایک اسلام پسند تنظیم ہے جو اخوان المسلمین مصر کا شاخ ہے ۔ اس تنظیم کا هدف مسلمانوں کے سماجی اور معاشرتی امور میں اسلامی اصول کا نفاذ اور اسلام دشمن سازشوں سے مقابله ہے۔ اخوان المسلمین اردن، کے سیاسی منظر نامے میں کافی سرگرم رہے ہیں۔ اگرچہ باضابطہ طور پر ایک خیراتی انجمن کے طور پر رجسٹرڈ ہے، لیکن اس کا سیاسی کردار بهت نمایاںہ ہے اور معاشی، سماجی اور تعلیمی شعبوں میں منصوبے کی تحت بہت فعال ہیں اور وہ اسلامی اصولوں کی حکمرانی اور شریعت کا نفاذ چاہتی ہے۔ وہ مسئلہ فلسطین اور آزادی کے متلاشی مسائل پر اپنے سیاسی اور جہادی موقف کی وجہ سے عرب دنیا میں مشہور ہے ۔