مندرجات کا رخ کریں

لیندسی گراہم

ویکی‌وحدت سے
نظرثانی بتاریخ 13:51، 12 جولائی 2026ء از Saeedi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (« {{Infobox person | title = لیندسی اولن گراہم | image = لیندسی گراهام.jpg | name = لیندسی گراہم | other names = | brith year = 1955ء | brith date = 9 جولائی | birth place = سینٹرل، جنوبی کیرولائنا، ریاستہائے متحدۂ امریکہ | death year = 2026ء | death dat = 11جولائی | death place = | teachers = | students = | religi...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
لیندسی اولن گراہم
پورا ناملیندسی گراہم
ذاتی معلومات
پیدائش1955ء
یوم پیدائش9 جولائی
پیدائش کی جگہسینٹرل، جنوبی کیرولائنا، ریاستہائے متحدۂ امریکہ
وفات2026ء
مذہبعیسائیت (پروٹسٹنٹ)، اہل السنۃ والجماعت
مناصبریاستہائے متحدۂ امریکہ کے سینیٹر، سیاست دان، وکیل، امریکی فضائیہ کے افسر

لیندسی گراہم (انگریزی: Lindsey Graham) ایک امریکی ریپبلکن سیاست دان، وکیل اور سینیٹر تھے، جو 2003ء سے اپنی وفات تک امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا کی نمائندگی امریکی سینیٹ میں کرتے رہے۔ وہ ریپبلکن پارٹی کی نمایاں شخصیات میں شمار ہوتے تھے، خصوصاً خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے معاملات میں ان کا اہم کردار تھا۔ وہ دنیا کے مختلف خطوں میں امریکی فوجی موجودگی بڑھانے اور ایران، روس اور چین کے خلاف سخت گیر مؤقف اختیار کرنے کے لیے معروف تھے۔ اسی طرح وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صہیونی ریاست کے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے مضبوط حامیوں میں شمار ہوتے تھے۔

حالاتِ زندگی

لیندسی اولن گراہم 9 جولائی 1955ء کو امریکہ کی ریاست جنوبی کیرولائنا کے شہر سینٹرل میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے جنوبی کیرولائنا یونیورسٹی میں نفسیات کے شعبے میں تعلیم حاصل کی۔ بعد ازاں اسی جامعہ کے قانون کے کالج سے ڈاکٹر آف لاء (Juris Doctor) کی ڈگری حاصل کی۔

تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے وکالت کا پیشہ اختیار کیا اور ساتھ ہی امریکی فضائیہ کے ریزرو افسر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کئی برس فضائیہ میں خدمات انجام دیں اور کرنل کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔

سیاسی سرگرمیاں

لیندسی گراہم نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز جنوبی کیرولائنا کی ریاستی اسمبلی سے کیا۔ 1994ء میں وہ امریکی ایوانِ نمائندگان کے رکن منتخب ہوئے اور 2003ء تک اس منصب پر فائز رہے۔

2002ء میں وہ جنوبی کیرولائنا سے امریکی سینیٹر منتخب ہوئے اور جنوری 2003ء سے اپنی وفات تک مسلسل امریکی سینیٹ کے رکن رہے۔ اس دوران وہ سینیٹ کی عدلیہ، بجٹ اور مسلح افواج کی کمیٹیوں کے رکن رہے۔ خارجہ پالیسی، قومی سلامتی اور دفاعی امور میں وہ ریپبلکن پارٹی کے بااثر رہنماؤں میں شمار کیے جاتے تھے۔

سیاسی مؤقف

لیندسی گراہم امریکی خارجہ پالیسی میں مداخلت پسند (Interventionist) رجحان رکھنے والے سیاست دانوں میں شمار ہوتے تھے۔ وہ دفاعی بجٹ میں اضافے، بیرونِ ملک امریکی فوجی موجودگی کے فروغ اور ایران، روس اور شمالی کوریا جیسے ممالک کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کے حامی تھے۔

انہوں نے متعدد مواقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف سخت اقتصادی پابندیوں کی حمایت کی اور مختلف ادوار میں ایران پر اقتصادی، سیاسی اور حتیٰ کہ فوجی دباؤ بڑھانے کے مطالبات بھی کیے۔ اسی طرح وہ صہیونی ریاست کے مضبوط ترین حامیوں میں شمار ہوتے تھے اور غزہ کی جنگ کے دوران بھی انہوں نے اس ریاست کے اقدامات کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

وفات

سینیٹر لیندسی گراہم کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وہ 11 جولائی 2026ء کی شام اچانک عارضۂ بیماری کے باعث انتقال کر گئے۔ خبر کے اجراء کے وقت ان کی وفات کی وجہ اور مقامِ وفات کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی تھیں۔

ردِّ عمل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لیندسی گراہم کی وفات پر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا:"سینیٹر لیندسی گراہم ان عظیم ترین افراد اور سینیٹروں میں سے ایک تھے جنہیں میں جانتا تھا۔ وہ ہمیشہ سرگرمِ عمل رہتے تھے اور ایک حقیقی امریکی محبِ وطن تھے۔ ان کی کمی شدت سے محسوس کی جائے گی۔ مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ یہ نہایت افسوسناک خبر ہے۔"

بنیامین نیتن یاہو نے بھی ان کی وفات پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا: "میں اور میری اہلیہ سارا، امریکی عوام کے ساتھ مل کر اپنے عزیز دوست سینیٹر لیندسی گراہم کے انتقال پر غمزدہ ہیں۔ ہماری حالیہ ملاقات میں میں نے کہا تھا: 'لیندسی اسرائیل کے مخلص دوست اور میرے قریبی ساتھی ہیں۔ ہمارے لیے لیندسی سے بہتر کوئی دوست نہیں۔'

لیندسی اس حقیقت کو سمجھتے تھے کہ اسرائیل اور امریکہ کی سلامتی ایک دوسرے سے جدا نہیں۔ اسرائیل نے اپنا ایک عظیم دوست کھو دیا ہے، امریکہ نے ایک عظیم محبِ وطن کو کھو دیا ہے، اور میں نے اپنا ایک عزیز دوست کھو دیا ہے۔"[1]۔

متعلقہ تلاشیں

  • ریاستہائے متحدۂ امریکہ
  • ڈونلڈ ٹرمپ
  • روس

حوالہ جات

  1. لیندسی گراهام سناتور جنگ طلب آمریکا درگذشت-شائع شدہ از: 12 جولائی 2026ء-اخذ شدہ بہ تاریخ: 12 جولائی 2026ء