مندرجات کا رخ کریں

ابو طالب

ویکی‌وحدت سے
نظرثانی بتاریخ 17:00، 27 جنوری 2025ء از Saeedi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) («'''ابو طالب''' عبد مناف بن عبد المطلب بن ہاشم، ابو طالب کے نام سے مشہور تھے۔ آپ امام علی علیہ السلام کے والد، حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چچا اور مکہ میں قبیلہ بنی ہاشم کے سردار تھ...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

ابو طالب عبد مناف بن عبد المطلب بن ہاشم، ابو طالب کے نام سے مشہور تھے۔ آپ امام علی علیہ السلام کے والد، حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چچا اور مکہ میں قبیلہ بنی ہاشم کے سردار تھے۔ کچھ مدت کے لیے آپ سقایۃ الحاج کے عہدے پر فائز رہے اور اپنے والد عبد المطلب کی وفات کے بعد حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ سلم کی سر پرستی قبول کی اور آنحضرت (ص) کی جانب سے نبوت کے اعلان کے بعد ان کی مکمل حمایت کی۔ اور جب تک زندہ رہے مشرکین اور کفار کو جرأت نہ ہوئی کہ حضرت رسول(ص) خدا پہ کسی قسم کی سختی کر سکیں۔ آپ کے القاب میں سیدالعرب ، شیخ بطحا اور مومنِ قریش زیادہ مشہور ہیں۔