سید محمد صفدر شاہ گیلانی
سید محمد صفدر شاہ گیلانی
عراقی سفیر سے ملاقات
پاکستان میں متعین عراق کے سفیر حامد عباس لاطفہ نے کہا ہے کہ کہ سیرت رسول ؐ ہمارے لئے کامل نمونہ ہے۔ اس پر مکمل عمل کرنے سے ہم ہر سطح پر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں اور ملت واحدہ بن سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر سید محمد صفدر شاہ گیلانی سے گزشتہ روز اسلام آباد میں خصوصی ملاقات میں کیا، انھوں نے کہا کہ اغیار کی سازشوں کا مقابلہ ہمارے اتحاد سے ہی ممکن ہے[1]۔
وزراء بیورکریسی کے آگے بے بس ہیں
وزراء بیورکریسی کے آگے بے بس ہیں تمام محکموں میں ہر سطح پر افسران نے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور سابقہ حکومتوں کی نسبت رشوت میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ بیورکریٹس من مانیاں کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل پیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی نے آزاد کشمیر کے دورہ سے واپسی پر مرکزی دفتر میں ایک نمائندہ وفد سے خصوصی ملاقات میں کیا۔
وفد کی قیادت صاحبزادہ ظل ِعمر ایڈووکیٹ کر رہے تھے جبکہ وفد میں مفتی محمد اشرف، مولانا ارتضیٰ نورانی، علامہ نعیم جاوید نوری، چودھری نجابت علی تارڑ شامل تھے۔ انہوں نے میر پور میں ملی یکجہتی کونسل آزاد کشمیر کے انتخابی اجلاس میں شرکت کی جبکہ جمعیت علماء آزاد کشمیر کے اجلاس کی صدارت کی پیر صفدر شاہ نے کہا کہ عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے مہنگائی، بے روزگاری کے مارے عوام فاقوں پر مجبور ہو گئے ہیں غربت سے تنگ آئے لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں کسی سطح پر عوام کی شنوائی نہیں ہے حکومت کی رٹ کمزور سے کمزور تر ہوتی جا رہی ہے ۔پیر صفدر شاہ آج ملتان روانہ ہوں گے جہاں وہ جمعیت علماء پاکستان جنوبی پنجاب کی صوبائی شوریٰ کے اجلاس کی صدارت کریں گے [2]۔
- ↑ سید محمد صفدر شاہ گیلانی کی عراق کے سفیر کے ساتھ ملاقات-dunya.com.pk-شائع شدہ از: 25 ستمبر 2021ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 10 جون 2024ء۔
- ↑ وزراء بیورکریسی کے آگے بے بس ہیں :سید صفدر شاہ گیلانی- roznama92news.com- شائع شدہ از: 14 فروری 2019ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 10 جون 2024ء۔