سید علی شرف الدین موسوی بلتستانی
سید علی شرف الدین موسوی بلتستانی سید علی شرف الدین موسوی کی شخصیت پاکستان کے علما (بشمول شیعہ و سنی) میں احترام کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے۔ آپ اس دور کے ایک عظیم مصلح اور اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں۔ آپ قرآن اور اسلام ناب محمدی کی دعوت دینے والے اسکالرز میں سے ہیں۔ مرحوم مولانا اسحاق فیصل آبادی جو اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے، آپ کے ان سے بھی دوستانہ روابط تھے۔ آج بھی علامہ سید علی شرف الدین موسوی پاکستان میں فرقہ بندی کی بجائے صرف اسلام کی طرف دعوت دینے والے گنے چنے اسلامی اسکالرز و علما میں سے ہیں۔