تحریک منہاج القرآن
تحریک منہاج القرآن (منہاج القرآن انٹرنیشنل) احیاء اسلام، غلبہ دین حق اور مسلمانوں کو سیاسی و معاشی، معاشرتی و ثقافتی، غلمی و فکری اور اخلاقی و روحانی زوال و انحاط سے نجات دلانے کے لیے محمد طاہر القادری کی زیرِ قیادت 17 اکتوبر 1980ء (بمطابق 7 ذوالحجۃ 1400ھ)کو لاہور پاکستان میں بنایا گیا۔ تحریک کا مرکزی دفتر ماڈل ٹاؤن لاہور میں واقع ہے۔