قیس خز علی
قیس خز علی | |
---|---|
دوسرے نام | قیس ہادی سید حسن الخزعلی |
ذاتی معلومات | |
پیدائش | 1974 ء، 1352 ش، 1393 ق |
یوم پیدائش | 20 جولائی |
پیدائش کی جگہ | نجف عراق |
مذہب | اسلام، شیعہ |
اثرات |
|
مناصب |
|
اساتذہ
مقدمات اور سطحیات
- شیخ حسین عوفی / نحو
- شیخ عمار الخزاعی / منطق
- شیخ محمد یعقوبی / شرایع و اصول
- شیخ عباس الربیعی / اللمعه
- شهید شیخ حسین الحرثی / المکاسب
- شهید جمعہ مرجع سید محمد صدر (رض)/ تفسیر قرآن کریم
درس خارج
- آیت الله العظمی سید کاظم الحسینی حائری/فقہ
- آیت الله العظمی سید کمال حیدری/ فقہ و اصول
وکالت
- شہید جمعہ آیت الله العظمی سید محمد صدر (رض)
- آیت الله العظمی سید کاظم حسینی الحائری
- آیت الله العظمی سید محمود ہاشمی شاہرودی[1]۔
قرآن پاک کی بے حرمتی پر عراقی حزب اللہ کے گروہوں کا ردعمل
عراق کی عصائب اہل حق موومنٹ کے سکریٹری جنرل قیس خز علی نے بھی کل اعلان کیا کہ قرآن کریم کی حمایت میں عراقی عوام کا مظاہرہ اس ملک کی قوم کی تہذیب و ثقافت کا اظہار ہے۔ اس سلسلے میں عراقی حکومت کا موقف عراقی عوام کی رائے اور ان کی ثقافت اور وقار کی عکاسی کرتا ہے۔ خز علی نے کہا کہ قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف مسلمانوں نے جو بھی ردعمل ظاہر کیا وہ اپنے مذہب، اپنی مقدس کتاب اور عقائد کے بارے میں ان کی حساسیت اور جوش کو ظاہر کرتا ہے۔
عصائب اہل حق موومنٹ کے سکریٹری جنرل نے ڈنمارک میں قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والے انتہا پسند گروہ کے اقدام کے بارے میں کہا کہ اگر یہ واضح اور ثابت ہو جائے کہ یہ کارروائی ڈنمارک کی حکومت کی حمایت سے کی گئی ہے تو اس ملک کے ساتھ سویڈن کی طرح نمٹا جائے۔ اسے پہلے انتباہ جاری کیا جائے اور اگر ایسا دوبارہ کیا گیا تو عراق سے ڈینش سفیر کو اخراج جب کہ ڈنمارک سے عراقی سفیر کو واپس بلایا جائے۔
ادھر اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹریٹ نے کل سویڈش حکومت کو مطلع کیا کہ اس تنظیم نے سویڈن کے خصوصی نمائندے کی حیثیت کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹریٹ نے سٹاک ہوم کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے لیے لائسنس جاری کرنے کے اقدام کو اس فیصلے کی وجہ قرار دیا۔ مذکورہ سیکرٹریٹ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رواں سال کے 2 ماہ میں ہونے والے غیر معمولی اجلاس میں طے کی گئی حتمی سفارشات کے مطابق کیا گیا ہے[2]۔
اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر زائرین حسینی کی خدمت کرنے کی اپیل
اہل الحق پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے عراق میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے اختلافات کو ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے زائرینِ اربعین حسینی کی خدمت کے لئے مشترکہ موکب کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔
حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اہل الحق پارٹی کے سیکرٹری جنرل شیخ قیس خز علی نے عراق میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے اختلافات کو ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے زائرینِ اربعین حسینی کی خدمت کے لئے مشترکہ موکب کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات اور مجتہدین عظام کی سفارشات کے تناظر میں اخوت اور محبت کی فضاء قائم کرنے پر زور دیا اور کہا کہ "حب الحسین (ع) یجمعنا".
شیخ الخزعلی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ جب ہم امام حسین علیہ السلام کی مصیبتوں کو یاد کرتے ہیں تو تمام پریشانیاں اور مصیبتیں آسان ہو جاتی ہیں، مزید کہا کہ مشترکہ موکب کا قیام اور امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی خدمت کرنے کے لئے اختلافات کو بالائے طاق رکھیں[3]۔
مزاحمت کی فتح فلسطین کی آزادی کی نوید، شیخ قیس علی سربراہ اہل حق عراق
اہل حق پارٹی عراق کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام شیخ قیس خز علی نے مزاحمت اور فلسطینیوں کی صہیونی دشمنوں پر فتح کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ فتح و کامرانی مسئلہ فلسطین کے واضح ہونے کا سبب بنی ہے اور غاصب صہیونیوں کے ناپاک وجود سے فلسطین کی آزادی نزدیک ہونے کی نوید سناتی ہے۔ حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اہل حق پارٹی عراق کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام شیخ قیس خز علی نے مزاحمت اور فلسطینیوں کی صہیونی دشمنوں پر فتح کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے فلسطینی آزادی کے نزدیک ہونے کی نوید قرار دیا ہے۔
انہوں نے اپنے آفیشل ٹویٹر پیج پر لکھا:اس فتح کے موقع پر اسلامی مزاحمت اور فلسطینی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جنگ ختم ہوگئی اور فلسطین کی اسلامی مزاحمت کی فتح و کامرانی کی خبر موصول ہوئی۔ شیخ خز علی نے مزید کہا کہ یہ فتح و کامرانی مسئلہ فلسطین کے واضح ہونے کا سبب بنی ہے اور غاصب صہیونیوں کے ناپاک وجود سے فلسطین کی آزادی نزدیک ہونے کی نوید سناتی ہے۔
اہل حق پارٹی عراق کے سیکرٹری جنرل نے دشمن کو نئے مساوات کے مقابلے میں تسلیم ہونے پر مجبور قرار دیا اور کہا کہ یہ معاملات غزہ کے ساتھ بات چیت اور ایک سیاسی تبدیلی رونما ہونے کا سبب بنے[4]۔
- ↑ زندگينامه-شائع شدہ از: 14 نومبر 2022ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 17 دسمبر 2024ء۔
- ↑ قرآن پاک کی بے حرمتی پر عراقی حزب اللہ کے گروہوں کا ردعمل-شائع شدہ از: 24 جولائی 2023ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 17 دسمبر 2024ء۔
- ↑ شیخ الخز علی کا اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر عراقی عوام سے زائرین حسینی کی خدمت کرنے کی اپیل - شائع شدہ از: 1 ستمبر 2022ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 17 دسمبر 2024ء۔
- ↑ مزاحمت کی فتح فلسطین کی آزادی کی نوید، شیخ قیس علی سربراہ اہل حق عراق- شائع شدہ از: 22 مئی 2021ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 17 دسمبر 2024ء۔