"ابو الحسن علی حسنی ندوی" کے نسخوں کے درمیان فرق

ویکی‌وحدت سے
سطر 58: سطر 58:
* غیر مسلموں کے حقوق کا اسلام کے دیئے ہوئے حقوق کے مطابق خیال کرنا
* غیر مسلموں کے حقوق کا اسلام کے دیئے ہوئے حقوق کے مطابق خیال کرنا
  <ref>سیّد ابو الحسن علی ندویؒ اور ان کی علمی و ادبی خدمات، [https://www.nawaiwaqt.com.pk/28-Oct-2016/523373 nawaiwaqt.com.pk</ref>۔]
  <ref>سیّد ابو الحسن علی ندویؒ اور ان کی علمی و ادبی خدمات، [https://www.nawaiwaqt.com.pk/28-Oct-2016/523373 nawaiwaqt.com.pk</ref>۔]
== حوالہ جات==
{{حوالہ جات}}
[[زمرہ:شخصیات]]

نسخہ بمطابق 15:51، 5 نومبر 2023ء

ابو الحسن علی حسنی ندوی
ابو الحسن علی حسنی ندوی.jpg
پورا نامابو الحسن علی حسنی ندوی
دوسرے نامعلی میاں
ذاتی معلومات
پیدائش کی جگہہندوستان
مذہباسلام، سنی
اثرات
  • عالم عربی کا المیہ
  • دریائے کابل سے دریائے یرموک تک
  • دعوت فکر و عمل
  • انسانی دنیا پر مسلمانوں کے عروج وزوال کا اثر
مناصب
  • آکسفرڈ سینٹر برائے اسلامک اسٹڈیز کے صدر
  • رابطہ ادب اسلامی کے صدر

ابو الحسن علی حسنی ندوی ایک ہندوستانی اسلامی مفکر اور مبلغ ہیں، وہ تکیہ گاؤں ہندوستان میں 1333 / 1914 میں پیدا ہوئے اور 23رمضان المبارک 31 دسمبر 1999 کو وفات پائی۔

اس کا نام اور نسب

ابو الحسن علی بن عبدالحی بن فخر الدین الحسنی ان کا سلسلہ نسب عبداللہ الاشتر بن محمد ذوالنفس الزکیہ بن عبداللہ المحدث بن الحسن المثنیٰ بن الحسن پر ختم ہوتا ہے اور ان کا خاندانی تعلق سادات کے مشہور حسنی سلسلہ سے ہے جو نواسۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا حضرت حسن رضی اللہ عنہ تک پہنچتا ہے بن علی ابن ابی طالب ان کے دادا قطب الدین محمد المدنی ساتویں صدی ہجری کے اوائل میں ہندوستان ہجرت کر گئے [1]۔

ان کے والد عبد الحی ابن فخر الدین الحسنی ہندوستان کے ممتاز مسلمان، آخر کار ہندوستان کی تاریخ میں قابل ذکر مرد کے نام سے چھاپے گئے، یہاں تک کہ انہیں ابن خلیقان الہند کا خطاب ملا۔ ان کی والدہ قرآن مجید کی مصنف اور حافظ تھیں، وہ شاعری کرتی تھیں، اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف میں آیات کا ایک گروپ بنایا تھا۔

تعلیم

ابتدائی تعلیم اپنے ہی وطن تکیہ، رائے بریلی میں حاصل کی۔اس کے بعد عربی، فارسی اور اردو میں تعلیم کا آغاز کیا۔ علی میاں نے مزید اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے لکھنؤ میں واقع اسلامی درسگاہ دارالعلوم ندوۃ العلماء کا رخ کیا۔ اور وہاں سے علوم اسلامی میں سند فضیلت حاصل کی۔ وہ بیک وقت مفکر، مدبر، مصلح، قائد، زمانہ شناس ، ادیب اور نباضِ وقت ، خطیب تھے، اللہ تعالیٰ نے انہیں فہم وفراست اور حکمت وبصیرت کے بڑے حصہ سے نوازا تھا۔

تبلیغ دین

دور حاضر کے تقاضے اور نفسیات کے مطابق وہ دین وشریعت پیش کرنے کا کام اپنے قلم اور زبان سے لیا کرتے تھے، دنیا کے جس گوشے میں جاتے وہاں دل کی گہرائیوں سے اسلام کا پیغام لوگوں کو سناتے۔ خاص طور سے عالم عرب اور اسلامی ملکوں میں لوگوں کو یاد دلاتے کہ تمہارے گھر سے دیئے گئے پیغام کی بدولت ہندوستان میں ہمارے آباء واجداد اسلام لائے اور آج ہم جب اسلام لانے کی قیمت ادا کررہے ہیں تو تم محوِ خواب ہو، آپ نے عرب ممالک میں پاکستان کے اس پروپیگنڈہ کا بھی رد کیا کہ ہندوستان میں اب مسلمان نہیں رہ گئے، جو تھے وہ پہلے پاکستان منتقل ہوگئے یا بعد میں مار دیئے گئے۔ انہوں نے ہندوستان کی اسلامی تاریخ سے اپنی تحریر وتقریر کے ذریعہ عربوں کو اس خوبی سے متعارف کرایا کہ اس سے پہلے کوئی دوسرا یہ کام نہیں کرسکا۔ وہ ہمارے عہد کے واحد ہندوستانی تھے جو عربوں کو ان کی زبان اور ان کے لہجہ میں بغیر کسی مرعوبیت کے مخاطب کرتے تھے اور ایسی فصیح عربی بولتے و لکھتے تھے کہ اہل عرب بھی اس کے سحر میں کھو جاتے، اس میں تنقید واحتساب کی دعوت کے ساتھ طاقت و توانائی حاصل کرنے کی راہ بھی دکھاتے، ان کے دکھ درد میں شریک رہتے، ان کے غم پر آنسو بہاتے اور بارگاہ الٰہی میں دعائیں بھی کرتے۔

مسئلہ فلسطین

عرب قومیت کا گمراہ کن نعرہ ہو یا فلسطین پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ اس کے خلاف زبان وقلم سے جہاد چھیڑ کر حضرت نے واضح الفاظ میں عربوں کو متنبہ فرمایا کہ’’ اسلامی صلاحیت اور دینی حمیت کا مطلوبہ معیار پورا کئے بغیر وہ قیادت کے مستحق نہیں ہوسکتے، عربوں کو جو بھی عزت نصیب ہوئی وہ اسلام اور محمد عربی کا فیض ہے ، یہ مایا اگر عربوں سے چھن جائے تو ان کے پاس کچھ باقی نہیں بچے گا‘‘ اسی طرح فلسطین کے مسئلہ کو انہوں نے عربوں کا نہیں اپنا مسئلہ سمجھا، اس پر تقاریر کیں اور کتابیں لکھیں، مسئلہ فلسطین کے اسباب وعوامل بیان کئے اور حل کیلئے راہ دکھائی، بارہا اپنی تحریر وتقریر میں فرمایا کہ عربوں کے اس زوال وپستی کی بنیادی وجہ ان کے یقین کی کمزوری، شک وشبہ کا نفوذ اور احساسِ کمتری ہے۔ کویت اور سعودی عرب کی یہ تقریریں عالم عربی کے المیہ کے نام سے شائع ہوچکی ہیں، جن میں نہایت بے باکی اور دلسوزی کے ساتھ عربوں کی اخلاقی کمزوری، دینی قدروں کی زبوں حالی، فکری انارکی، ابن الوقتی اور جھوٹے معیار کے آگے سپر اندازی پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

اتحاد امت اسلامی

ایران گئے تو شیعہ و سنیوں کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا مشورہ دیا۔ہندوستان میں بھی شیعہ و سنیوں کے مسلکی اختلافات کو امت کے رستے ہوئے ناسور سے تعبیر کیا اور اس کے تدارک میں پیش پیش وفکر مند رہے۔ آپ نے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جو خطبے دیئے، ان میں مسلمانان ہند کے لئے جہاں پرسنل لاء کو ناگزیر بتایا، وہیں اسے مسلمانوں کی عزت وآبرو کیلئے اہم قرار دیا اور اس کی حفاظت کو اسلامی تہذیب وتشخص کے تحفظ سے تعبیر فرمایا۔

تالیفات

آپ کے خطبات وتقاریر مختلف عنوانات کے تحت کتابی شکل میں شائع ہوچکے ہیں، جن میں سے ایک اہم مجموعہ پاجا سراغ زندگی ہے ان تقریروں میں دارالعلوم ندوۃ العلماء کے طلباء کو وہ یہ پیام دیتے ہیں کہ شاخِ ملت انہی کے دم سے ہری ہوسکتی ہے۔ امریکہ کے سفر پر گئے تو وہاں کی یونیورسٹیوں اور مجلسوں میں جو تقاریریں کیں مغرب سے کچھ صاف صاف باتیں اور نئی دنیا کے نام سے وہ منظر عام پر آگئی ہیں، ان تقاریر میں آپ نے دو ٹوک انداز میں فرمایا کہ ’’امریکہ میں مشینوں کی بہار تو دیکھی، لیکن آدمیت اور روح کا زوال پایا‘‘۔وہاں کے مسلمانوں کو تعلق باللہ، اپنے کام میں اخلاص اور انابت کی روح پیدا کرنے پر زور دیا، یہی پیغام وہ ہر جگہ ہر ملک اور ہر شہر میں دیتے رہے، جو نیا نہیں تھا لیکن کچھ ایسے ایمانی ولولے، قلبی درد اور داعیانہ انداز میں اس کا اعادہ کرتے کہ سننے والوں کے قلوب گرما جاتے، اسی طرح یوروپ، برطانیہ، سوئزرلینڈ اور اسپین کی یونیورسٹیوں اور علمی مجلسوں میں تخاطب کے دوران یہ پیام دیا کہ ’’وہاں کے مسلمان مغربی تہذیب و تمدن کے گرویدہ نہ ہوں کیونکہ اس کا ظاہر روشن اور باطن تاریک ہے، مسلمان اس سرزمین پر اسلام کے داعی بن کر رہیں، اسلام کی ابدیت پر مکمل اعتماد رکھیں اور مشرق ومغرب کے درمیان نئی نہر سوئز تعمیر کرنے کے لئے کام کریں [2]۔

اعزازات

  • 1962: مکہ میں واقع رابطہ عالم اسلامی کے قیام کے موقع پر افتتاحی نشست کے سکریٹری
  • 1980: شاہ فیصل ایوارڈ۔
  • 1980: آکسفرڈ سینٹر برائے اسلامک اسٹڈیز کے صدر۔
  • 1984: رابطہ ادب اسلامی کے صدر۔
  • 1999: متحدہ عرب امارات کے محمد بن راشد آل مکتوم کی جانب سے قائم کردہ ایوارڈ اسلامی شخصیت ایوارڈ دیا گیا۔
  • کعبہ تک رسائی:1951 میں دوسرے حج کے دوران میں کلید بردار کعبہ نے دو دن کعبہ کا دروازہ کھولا اور علی میاں کو اپنے رفقاء کے ساتھ اندر جانے کی اجازت دی۔

اسلامی ادیبوں کا ایک عالمگیر اجلاس

1984اسلامی ادیبوں کا ایک عالمگیر اجلاس ہندوستان کے شہر لکھنوءمیں منعقد ہوا جس میں پوری دنیا سے آئے ہوئے اہل علم و ادب نے رابطہ الادب الاسلامی العالمیہ کے نام سے اسلامی ادباءکی ایک بین الاقوامی تنظیم مندرجہ ذیل اغراض و مقاصد کیلئے قائم کی۔

  • ادب اسلامی کی بنیادوں کو پختہ کرنا اور قدیم و جدید ادب اسلامی کے مختلف پہلوو¿ں کو اجاگر کرنا۔
  • ادبی تنقید کے اسلامی اصول وضع کرنا۔
  • ادب اسلامی کے مکمل نظریے کی تشکیل و تیاری
  • جدید ادبی علوم و فنون کے لئے اسلامی مناہج و اسالیب کی تیاری و تشکیل۔
  • مسلم اقوام کے ادب میں ادب اسلامی کی تاریخ کو از سر نو مرتب کرنا۔
  • ادب اسلامی کی نمایاں تخلیقات کو جمع کرنا اور ان کا عالم اسلام کی مختلف زبانوں اور دیگر بین الاقوامی زمانوں میں ترجمہ کرنا۔
  • بچوں کے ادب کی طرف، خصوصی توجہ دینا اور مسلمان بچوں کے ادب کا خصوصی طریقہ و منہج تیار کرنا۔
  • عالمی رابطہ ادب اسلامی کے پلیٹ فارم سے امت مسلمہ کو باہمی طورپر متحد ومنظم کرنا ۔
  • ادب اسلامی کی عالمگیریت کو نمایا کرنا۔
  • اسلامی ادباءکے مابین روابط و تعلقات کو بڑھانا ، اور ان کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینا ، نیز میانہ روی اور اعتدال کے راستے پر چلتے ہوئے انتہاءپسندی اور افراط و تفریط سے بچتے ہوئے، انہیں حق پر متحد و متفق کرنا۔
  • مسلم نسلوں اور ایسی اسلامی شخصیات کی تیاری میں ، جنہیں اپنی دینی اقدار اور عظیم تہذیبی ورثے پر فخر ہو، ادب اسلامی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے مواقع پیدا کرنا۔
  • ارکان رابطہ کے لیے نشر و اشاعت کی سہولتیں مہایا کرنا۔
  • رابطہ اور اس کے ارکان کے ادبی حقوق کا دفاع کرنا۔
  • غیر مسلموں کے حقوق کا اسلام کے دیئے ہوئے حقوق کے مطابق خیال کرنا
[3]۔]

حوالہ جات

  1. حضرت مولانا ابو الحسن علی ندویؒ، شخصیت اور خدمات، alsharia.org
  2. مفکر اسلام مولانا ابوالحسن علی ندوی کی فکر ونظر یومِ وفات کے موقع پر خصوصی مضمون، dailysalar.com
  3. سیّد ابو الحسن علی ندویؒ اور ان کی علمی و ادبی خدمات، [https://www.nawaiwaqt.com.pk/28-Oct-2016/523373 nawaiwaqt.com.pk