"ابو طالب" کے نسخوں کے درمیان فرق
Saeedi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) |
Saeedi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) |
||
| سطر 14: | سطر 14: | ||
حضرت عبدالمطلب علیہ السلام کی وفات کے بعد حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ السلام کی سرپرستی آپ کے چچا حضرت ابوطالب علیہ السلام کے ذمہ قرار پائی، چونکہ ایک تو یہ کہ حضرت ابوطالب علیہ السلام اور پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے والد ماجد حضرت عبداللہ دونوں ایک ہی ماں (حضرت فاطمہ بنت عمرو مخذومی بن عائذ) سے تھے۔ اس نسبت کی بناء پر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بہت زیادہ محسوس کرتے تھے <ref>ابن جریر طبری ، تاریخ طبری ج 1 ص 34 و35</ref>۔ | حضرت عبدالمطلب علیہ السلام کی وفات کے بعد حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ السلام کی سرپرستی آپ کے چچا حضرت ابوطالب علیہ السلام کے ذمہ قرار پائی، چونکہ ایک تو یہ کہ حضرت ابوطالب علیہ السلام اور پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے والد ماجد حضرت عبداللہ دونوں ایک ہی ماں (حضرت فاطمہ بنت عمرو مخذومی بن عائذ) سے تھے۔ اس نسبت کی بناء پر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بہت زیادہ محسوس کرتے تھے <ref>ابن جریر طبری ، تاریخ طبری ج 1 ص 34 و35</ref>۔ | ||
اور دوسرے یہ کہ حضرت ابوطالب علیہ السلام سخاوت اور نیک امور کے انجام دینے میں بہت ہی زیادہ مشہور و معروف تھے۔ بہرحال حضرت ابوطالب علیہ اسلام خاندان عبدالمطلب علیہ السلام کے آٹھ سالہ یتیم کو اپنے گھر لائے اور آپ اور آپ کی شریکہ حیات حضرت فاطمہ بنت اسد سلام اللہ علیہا اور آپ کے بچے حضرت علی ،جعفر اور عقیل علیہم السلام پورے ذوق و شوق کے ساتھ آپ کی خدمت میں مشغول رہے<ref>[https://hedayatgar.ir/ur/news/3/%D8%AD%D8%B6%D8%B1%D8%AA-%D8%A7%D8%A8%D9%88%D8%B7%D8%A7%D9%84%D8%A8-%D8%B9%D9%84%DB%8C%DB%81-%D8%A7%D9%84%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85-%DA%A9%DB%8C-%D8%B3%D8%B1%D9%BE%D8%B1%D8%B3%D8%AA%DB%8C | اور دوسرے یہ کہ حضرت ابوطالب علیہ السلام سخاوت اور نیک امور کے انجام دینے میں بہت ہی زیادہ مشہور و معروف تھے۔ بہرحال حضرت ابوطالب علیہ اسلام خاندان عبدالمطلب علیہ السلام کے آٹھ سالہ یتیم کو اپنے گھر لائے اور آپ اور آپ کی شریکہ حیات حضرت فاطمہ بنت اسد سلام اللہ علیہا اور آپ کے بچے حضرت علی ،جعفر اور عقیل علیہم السلام پورے ذوق و شوق کے ساتھ آپ کی خدمت میں مشغول رہے | ||
تاریخ اسلام » پیغمبرصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی]- شائع شدہ از: 4 نومبر 2021ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 27 جنوری 2025ء۔</ref>۔ | <ref>[https://hedayatgar.ir/ur/news/3/%D8%AD%D8%B6%D8%B1%D8%AA-%D8%A7%D8%A8%D9%88%D8%B7%D8%A7%D9%84%D8%A8-%D8%B9%D9%84%DB%8C%DB%81-%D8%A7%D9%84%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85-%DA%A9%DB%8C-%D8%B3%D8%B1%D9%BE%D8%B1%D8%B3%D8%AA%DB%8C تاریخ اسلام » پیغمبرصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی]- شائع شدہ از: 4 نومبر 2021ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 27 جنوری 2025ء۔</ref>۔ | ||
== ایمان ابو طالب == | == ایمان ابو طالب == | ||
نسخہ بمطابق 17:44، 27 جنوری 2025ء
ابوطالب.jpg ابو طالب عبد مناف بن عبد المطلب بن ہاشم، ابو طالب کے نام سے مشہور تھے۔ آپ امام علی علیہ السلام کے والد، حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چچا اور مکہ میں قبیلہ بنی ہاشم کے سردار تھے۔ رسول خدا(ص) اپنی والدہ آمنہ بنت وہب اور دادا عبدالمطلب کی وفات کے بعد آٹھ سال کی عمر سے آپ کے زیر کفالت رہے۔ آپ نے ایک بار شام اور بصرہ کا تجارتی سفر کیا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بھی ہمراہ لے گئے۔ اس وقت حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عمر بارہ برس کے لگ بھگ تھی۔ کچھ مدت کے لیے آپ سقایۃ الحاج کے عہدے پر فائز رہے اور اپنے والد عبد المطلب کی وفات کے بعد حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ سلم کی سر پرستی قبول کی اور آنحضرت (ص) کی جانب سے نبوت کے اعلان کے بعد ان کی مکمل حمایت کی۔ اور جب تک زندہ رہے مشرکین اور کفار کو جرأت نہ ہوئی کہ حضرت رسول(ص) خدا پہ کسی قسم کی سختی کر سکیں۔ آپ کے القاب میں سیدالعرب ، شیخ بطحا اور مومنِ قریش زیادہ مشہور ہیں۔
خاندان
آپ کے والد کا نام عبدالمطلب اور والدہ کا نام فاطمہ بنت عمرو تھا۔ آپ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے والد عبداللہ بن عبد المطلب کے واحد سگے بھائی تھے چونکہ دیگر کی والدہ مختلف تھیں۔
قبولیتِ اسلام و ایمان
ابوطالب بن عبد المطلب کے اشعار
ابو طالب شاعر تھے اور ان کے بے شمار اشعار تاریخ میں ملتے ہیں۔ ان کا ایک قصیدہ بہت مشہور ہے جس کا ابن کثیر نے تذکرہ و تعریف کی ہے۔ یہ سو سے زیادہ اشعار پر مشتمل ہے اور تمام حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مدح و ثنا میں ہے۔ ایک شعر کا ترجمہ کچھ یوں ہے : میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کا سچا جانثار ہوں۔ اور انہیں اللہ کا سچا رسول مانتا ہوں۔
خدا نے انہیں دنیا کے لیے رحمت قرار دیا ہے۔ کوئی ان کا مثل نہیں ہے۔ ان کا معبود ایسا ہے جو ایک لمحہ کے لیے بھی ان سے غافل نہیں ہوتا۔ وہ ایسا ممتاز ہے کہ ہر بلندی اس کے آگے پست ہے۔ اور اس کی حفاظت کے لیے ہم نے اپنے سینوں کو سپر بنا لیا ہے۔ خدا اس کو اپنی حمایت و حفاظت میں رکھے اور اس کے نہ مٹنے والے دین کو دنیا پر غالب کر دے۔ تاریخ ابوالفداء میں بھی ان کے اشعار موجود ہیں۔ ابوالفداء کے دیے ہوئے اشعار میں سے ایک کا ترجمہ یہ ہے: بخدا کفارِ قریش اپنی جماعت سمیت تم (محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) تک نہیں پہنچ سکتے جب تک کہ میں زمین میں دفن نہ ہوجاؤں۔
اے محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) تم کو جو خدا کا حکم ہے اس کا بے خوف اعلان کرو۔ اے محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) تم نے مجھ کو اللہ کی طرف دعوت دی ہے۔ مجھے تمہاری صداقت و امامت کا محکم یقین ہے اور تمہارا دین تمام مذاہبِ عالم سے بہتر اور ان کے مقابلے میں کامل تر ہے۔ سیرت ابن ہشام میں بھی ان کے اشعار موجود ہیں۔ سیرت ابن ہشام میں کچھ شعر ایسے ہیں جس میں حضرت ابوطالب نے ابولہب کو متنبہ کیا ہے کہ اسے عرب کے میلوں اور محفلوں میں برا کہا جائے گا۔ اس کے علاوہ بھی کئی اشعار سیرت ابن ہشام نے نقل کیے ہیں۔
رسول خدا(ص) کی سرپرستی
حضرت عبدالمطلب علیہ السلام کی وفات کے بعد حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ السلام کی سرپرستی آپ کے چچا حضرت ابوطالب علیہ السلام کے ذمہ قرار پائی، چونکہ ایک تو یہ کہ حضرت ابوطالب علیہ السلام اور پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے والد ماجد حضرت عبداللہ دونوں ایک ہی ماں (حضرت فاطمہ بنت عمرو مخذومی بن عائذ) سے تھے۔ اس نسبت کی بناء پر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بہت زیادہ محسوس کرتے تھے [1]۔
اور دوسرے یہ کہ حضرت ابوطالب علیہ السلام سخاوت اور نیک امور کے انجام دینے میں بہت ہی زیادہ مشہور و معروف تھے۔ بہرحال حضرت ابوطالب علیہ اسلام خاندان عبدالمطلب علیہ السلام کے آٹھ سالہ یتیم کو اپنے گھر لائے اور آپ اور آپ کی شریکہ حیات حضرت فاطمہ بنت اسد سلام اللہ علیہا اور آپ کے بچے حضرت علی ،جعفر اور عقیل علیہم السلام پورے ذوق و شوق کے ساتھ آپ کی خدمت میں مشغول رہے [2]۔
ایمان ابو طالب
تمام علمائے شیعہ اور اہل سنت کے بعض بزرگ علما مثلاً "ابن ابی الحدید" شارح نہج البلاغہ اور"قسطلانی" نے ارشاد الساری اور "زینی دحلان" نے سیرہٴ حلبی کے حاشیہ میں حضرت ابوطالب کو مومنین اور اہل اسلام میں سے بیان کیا ہے،اسلام کی بنیادی کتابوں کے منابع میں بھی ہمیں اس موضوع کے بہت سے شواہد ملتے ہیں جن کے مطالعہ کے بعد ہم گہرے تعجب اور حیرت میں پڑجاتے ہیں کہ حضرت ابوطالب پرایک گروہ کی طرف سے اس قسم کی بے جا تہمتیں کیوں لگائی گئیں؟!
جس نے اپنے تمام وجود کے ساتھ پیغمبر اسلام کا دفاع کیا اور بار ہا خوداپنے فرزند کو پیغمبر اسلام کے مقدس وجود کو بچانے کے لئے خطرات کے مواقع پر ڈھال بنادیا !!یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ اس پر ایسی تہمت لگائی جائے؟!۔ یہی سبب ہے کہ تحقیق کرنے والوں نے دقت نظر کے ساتھ یہ سمجھا ہے کہ حضرت ابوطالب کے خلاف، مخالفت کی لہر ایک سیاسی ضرورت کی وجہ سے ہے جو "شَجَرةُ خَبِیثَةٌ بَنِی اٴُمیّہ" کی حضرت علی علیہ السلام کے مقام ومرتبہ کی مخالفت سے پیداہوئی ہے۔
کیونکہ یہ صرف حضرت ابوطالب کی ذات ہی نہیں تھی جو حضرت علی علیہ السلام کے قرب کی وجہ سے ایسے حملے کی زد میں آئی ہو، بلکہ ہم دیکھتے ہیں کہ ہر وہ شخص جو تاریخ اسلام میں کسی طرح سے بھی امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام سے قربت رکھتا ہے ایسے ناجواں مردانہ حملوں سے نہیں بچ سکا، حقیقت میں حضرت علی علیہ السلام جیسے عظیم پیشوائے اسلام کے باپ ہونے کے علاوہ حضرت ابوطالب کا کوئی گناہ نہیں تھا ! ہم یہاں پر ان بہت سے دلائل میں سے جو واضح طور پر ایمان ابوطالب کی گواہی دیتے ہیں کچھ دلائل مختصر طور پر فہرست وار بیان کرتے ہیں تفصیلات کے لئے اس موضوع پر لکھی گئی کتابوں کا مطالعہ کریں۔
1۔ حضرت ابوطالب پیغمبر اکرم (ص)کی بعثت سے پہلے اچھی طرح جانتے تھے کہ ان کا بھتیجا مقام نبوت تک پہنچے گا، مورخین نے لکھا ہے کہ حضرت ابوطالب قریش کے قافلے کے ساتھ شام گئے تھے تو اپنے بارہ سالہ بھتیجے محمد کو بھی اپنے ساتھ لے گئے تھے، اس سفر میں انہوں نے آپ کی بہت سی کرامات کا مشاہدہ کیا ۔ ان میں ایک واقعہ یہ ہے کہ جو نہی قافلہ ”بحیرا“نامی راہب کے قریب سے گزرا جو قدیم زمانہ سے ایک گرجا گھر میں مشغول عبادت تھا اور کتب عہدین (توریت و انجیل) کا عالم تھا اور تجارتی قافلے اپنے سفر کے دوران اس کی زیارت کے لئے جاتے تھے، توراہب کی نظریں قافلہ والوں میں سے حضرت محمد (ص)پر جم کررہ گئیں، اس وقت آپ کی عمر بارہ سال سے زیادہ نہ تھی ۔
بحیرانے تھوڑی دیر کے لئے حیران وششدر رہا، پھر گہری اور پُرمعنی نظروں سے دیکھنے کے بعد کہا:یہ بچہ تم میں سے کس سے تعلق رکھتا ہے؟لوگوں نے ابوطالب کی طرف اشارہ کیا، انہوں نے بتایا کہ یہ میرا بھتیجا ہے۔” بحیرا“ نے کہا : اس بچہ کا مستقبل بہت درخشاں ہے، یہ وہی پیغمبر ہے جس کی نبوت ورسالت کی آسمانی کتابوں نے خبردی ہے اور میں نے اسکی تمام خصوصیات کتابوں میں پڑھی ہیں [3]۔
جناب ابو طالب اس واقعہ اور اس جیسے دوسرے واقعات سے پہلے دوسرے قرائن سے بھی پیغمبر اکرم کی نبوت اور معنویت کو سمجھ چکے تھے ۔ اہل سنت کے عالم شہرستانی (صاحب ملل ونحل) اور دوسرے علماکی نقل کے مطابق:"ایک سال آسمان مکہ نے اہل مکہ سے اپنی برکت روک لی اور سخت قسم کی قحط سالی نے لوگوں کوگھیر لیا تو ابوطالب نے حکم دیا کہ ان کے بھتیجے محمد کو جو ابھی شیر خوارہی تھے لایاجائے، جب بچے کو اس حال میں کہ وہ ابھی کپڑے میں لپیٹا ہوا تھا انہیں دیا گیا تو وہ اسے لینے کے بعد خانہٴ کعبہ کے سامنے کھڑے ہوگئے اور تضرع وزاری کے ساتھ اس طفلِ شیر خوار کو تین مرتبہ اوپر کی طرف بلند کیا
اور ہر مرتبہ کہتے تھے: پروردگارا! اس بچہ کے حق کا واسطہ ہم پر بابرکت بارش نازل فرما ۔زیادہ دیر نہ گزری تھی کہ افق سے بادل کا ایک ٹکڑا نمودار ہوا اور مکہ کے آسمان پر چھا گیا اور بارش سے ایسا سیلاب آیا جس سے خوف پیدا ہونے لگا کہ کہیں مسجد الحرام ہی ویران نہ ہوجائے"۔ اس کے بعد شہرستانی کا کہنا ہے کہ یہی واقعہ جوابوطالب کی اپنے بھتیجے کے بچپن سے اس کی نبوت ورسالت سے آگاہ ہونے پر دلالت کرتا ہے ان کے پیغمبر پر ایمان رکھنے کا ثبوت بھی ہے[4]۔
وفات
آپ کی وفات کے بعد کفار مکہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر مظالم کی انتہا کر دی۔ آپ کی وفات 619ء میں ہوئی۔ اسی سال خدیجہ بنت خویلد کی وفات بھی ہوئی۔ ان دو واقعات کی وجہ سے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سال کو عام الحزن یعنی "دکھ کا سال" قرار دیا۔
اولاد
ان کے چار بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں سب سے بڑے بیٹے کا نام طالب ابن ابی طالب تھا۔ باقی بیٹوں میں جعفر الطیار، عقیل ابن ابی طالب اور علی ابن ابی طالب شامل تھے اور دو بیٹیاں ام ہانی بنت ابی طالب اور جمانہ بنت ابی طالب اور طالب بن ابی طالب۔
- ↑ ابن جریر طبری ، تاریخ طبری ج 1 ص 34 و35
- ↑ تاریخ اسلام » پیغمبرصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی- شائع شدہ از: 4 نومبر 2021ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 27 جنوری 2025ء۔
- ↑ تلخیص از سیرہ ابن ہشام، ج۱ص ۱۹۱، سیرہ حلبی ، ج1، ص۱۳۱
- ↑ کیا جناب ابوطالب مومن تھے؟- اخذ شدہ بہ تاریخ: 27 جنوری 2025ء