مندرجات کا رخ کریں

"اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی" کے نسخوں کے درمیان فرق

ویکی‌وحدت سے
«'''اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی''' == جنگ بندی سے پہلے ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ، تل ابیب زوردار دھماکوں سے لرز اٹھا == جنگ بندی کا آغاز ہونے سے پہلے ایران کی جانب سے اسرائیل پر شدید میزائل حملوں میں تل ابیب سمیت کئی شہروں میں زور...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا
 
سطر 18: سطر 18:
اسی دوران تل ابیب اور جنوبی علاقے النقب میں بھی متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، تاہم فوری طور پر نقصان کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
اسی دوران تل ابیب اور جنوبی علاقے النقب میں بھی متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، تاہم فوری طور پر نقصان کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
صہیونی چینل 12 نے کہا ہے کہ اسرائیلی طیارے تقریباً ایک گھنٹے سے فضاء میں چکر لگا رہے ہیں لیکن انہیں لینڈنگ کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ یہ صورتحال خطے میں کشیدگی اور حفاظتی اقدامات کے عروج کی علامت ہے<ref>[https://ur.mehrnews.com/news/1933848/%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D8%AC%D8%A7%D9%86%D8%A8-%D8%B3%DB%92-%D9%85%D9%82%D8%A8%D9%88%D8%B6%DB%81-%D8%B9%D9%84%D8%A7%D9%82%D9%88%DA%BA-%D9%BE%D8%B1-%D9%85%DB%8C%D8%B2%D8%A7%D8%A6%D9%84-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%D8%AA%D9%84-%D8%A7%D8%A8%DB%8C%D8%A8-%D8%B2%D9%88%D8%B1%D8%AF%D8%A7%D8%B1 جنگ بندی سے پہلے ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ، تل ابیب زوردار دھماکوں سے لرز اٹھا]- شائع شدہ از: 24 جون 2025ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 24 جون 2025ء</ref>۔
صہیونی چینل 12 نے کہا ہے کہ اسرائیلی طیارے تقریباً ایک گھنٹے سے فضاء میں چکر لگا رہے ہیں لیکن انہیں لینڈنگ کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ یہ صورتحال خطے میں کشیدگی اور حفاظتی اقدامات کے عروج کی علامت ہے<ref>[https://ur.mehrnews.com/news/1933848/%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D8%AC%D8%A7%D9%86%D8%A8-%D8%B3%DB%92-%D9%85%D9%82%D8%A8%D9%88%D8%B6%DB%81-%D8%B9%D9%84%D8%A7%D9%82%D9%88%DA%BA-%D9%BE%D8%B1-%D9%85%DB%8C%D8%B2%D8%A7%D8%A6%D9%84-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%D8%AA%D9%84-%D8%A7%D8%A8%DB%8C%D8%A8-%D8%B2%D9%88%D8%B1%D8%AF%D8%A7%D8%B1 جنگ بندی سے پہلے ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ، تل ابیب زوردار دھماکوں سے لرز اٹھا]- شائع شدہ از: 24 جون 2025ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 24 جون 2025ء</ref>۔
== ایرانی وزیر خارجہ ==
آخری دم تک دشمن سے لڑنے پر مسلح افواج کا شکریہ، ایرانی وزیر خارجہ۔
ایرانی وزیر خارجہ [[سید عباس عراقچی|عباس عراقچی]] نے ایرانی مسلح افواج کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے آخری دم تک دشمن کا مقابلہ کیا۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایرانی مسلح افواج کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے دشمن کے مقابلے میں آخری دم تک استقامت کا مظاہرہ کیا۔
ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر مسلح افواج نے صہیونی حکومت کو سزا دینے کے لیے صبح 4 بجے تک اپنی کاروائیاں جاری رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام ایرانیوں کے ساتھ میں بھی مسلح افواج کے جوانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے دشمن کے حملوں کا جواب دینے اور ملک کے دفاع کے لئے آخری لمحے تک استقامت کا مظاہرہ کیا<ref>[https://ur.mehrnews.com/news/1933846/%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D9%88%D8%B2%DB%8C%D8%B1-%D8%AE%D8%A7%D8%B1%D8%AC%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D8%AC%D8%A7%D9%86%D8%A8-%D8%B3%DB%92-%D8%AF%D8%B4%D9%85%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D8%A2%D8%AE%D8%B1%DB%8C-%D9%84%D9%85%D8%AD%DB%92-%D8%AA%DA%A9-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%D9%BE%D8%B1 آخری دم تک دشمن سے لڑنے پر مسلح افواج کا شکریہ، ایرانی وزیر خارجہ]- شائع شدہ از: 24 جون 2025ء- اخذ شدہ بہ تاریخ: 24 جون 2025ء</ref>۔

نسخہ بمطابق 23:22، 24 جون 2025ء

اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی

جنگ بندی سے پہلے ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ، تل ابیب زوردار دھماکوں سے لرز اٹھا

جنگ بندی کا آغاز ہونے سے پہلے ایران کی جانب سے اسرائیل پر شدید میزائل حملوں میں تل ابیب سمیت کئی شہروں میں زور دار دھماکے ہوئے ہیں۔ مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر میزائلوں کا شدید حملہ کیا گیا ہے جو کامیابی سے اپنے پہلے سے طے شدہ اہداف پر جالگے۔

تفصیلات کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے صہیونی حکومت کی جانب سے کی جانے والی حالیہ جارحیت کے جواب میں مقبوضہ علاقوں کی جانب میزائل داغے، جو دشمن کے دفاعی حصار کو عبور کر کے اپنے اہداف پر کامیابی سے جا گرے۔ دوسری جانب قابض صہیونی افواج نے دعوی کیا ہے کہ ایران کی طرف سے آج میزائل حملے کی چھٹی لہر بھی شروع کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایران نے جنگ بندی کے آغاز سے تقریباً ایک گھنٹہ قبل کئی مرحلوں پ مشتمل حملے میں 20 میزائل داغے۔ مقبوضہ علاقوں کا روزمرہ منظر، الجلیل، نہاریا اور بئر السبع میں میزائل گرنے کی اطلاعات

صہیونی ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ ایران کے میزائل حملوں کے نتیجے میں بئر السبع میں سینکڑوں میٹر کے دائرے میں تباہی پھیل چکی ہے، جہاں کئی عمارتیں منہدم ہوچکی ہیں۔ عبرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نے ان حملوں میں ایسے وزنی بیلسٹک میزائل استعمال کیے ہیں جو اس سے پہلے کبھی استعمال نہیں کیے گئے تھے۔ یہ ایک نیا اور سنگین حملہ تھا۔

اسی دوران، صہیونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ میزائل حملے کی پانچویں لہر کے دوران حیفا اور شمالی علاقوں میں سائرن بجائے گئے ہیں، اور پورا شمالی اسرائیل ممکنہ میزائل حملوں کی زد میں ہے۔

تل ابیب اور نقب میں زوردار دھماکے؛ بئر السبع میں جانی نقصان کی اطلاع

عبرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے میزائل حملوں کے نتیجے میں بئر السبع کی ایک عمارت پر میزائل گرنے سے کم از کم ایک شخص ہلاک اور چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسی دوران تل ابیب اور جنوبی علاقے النقب میں بھی متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، تاہم فوری طور پر نقصان کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ صہیونی چینل 12 نے کہا ہے کہ اسرائیلی طیارے تقریباً ایک گھنٹے سے فضاء میں چکر لگا رہے ہیں لیکن انہیں لینڈنگ کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ یہ صورتحال خطے میں کشیدگی اور حفاظتی اقدامات کے عروج کی علامت ہے[1]۔

ایرانی وزیر خارجہ

آخری دم تک دشمن سے لڑنے پر مسلح افواج کا شکریہ، ایرانی وزیر خارجہ۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایرانی مسلح افواج کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے آخری دم تک دشمن کا مقابلہ کیا۔ مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایرانی مسلح افواج کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے دشمن کے مقابلے میں آخری دم تک استقامت کا مظاہرہ کیا۔

ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر مسلح افواج نے صہیونی حکومت کو سزا دینے کے لیے صبح 4 بجے تک اپنی کاروائیاں جاری رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ایرانیوں کے ساتھ میں بھی مسلح افواج کے جوانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے دشمن کے حملوں کا جواب دینے اور ملک کے دفاع کے لئے آخری لمحے تک استقامت کا مظاہرہ کیا[2]۔