مندرجات کا رخ کریں

"المراجعات (کتاب)" کے نسخوں کے درمیان فرق

ویکی‌وحدت سے
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 50: سطر 50:
* بحثِ وصیت
* بحثِ وصیت
* افضل ازواج
* افضل ازواج
* اجماع و خلافت<ref>[https://www.valiasr-aj.com/urdu/mobile_shownews.php?idnews=2045 المراجعات]- اخذ شدہ بہ تاریخ: 10 جون 2025ء</ref>۔
* اجماع و خلافت <ref>[https://www.valiasr-aj.com/urdu/mobile_shownews.php?idnews=2045 المراجعات]- اخذ شدہ بہ تاریخ: 10 جون 2025ء</ref>۔
 
== حواله جات ==
== حواله جات ==
{{حوالہ جات}}
{{حوالہ جات}}

نسخہ بمطابق 11:21، 12 جون 2025ء

المراجعات سید عبدالحسین شرف الدین نے سنہ 1329 ہجری میں علماء، دانشوروں، مفکرین اور مصنفین سے متعارف ہونے اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے قیام کی غرض سے مصر کا دورہ کیا اور جامعۃ الازہر کے مفتی شیخ سلیم البشری المالکی سے ملاقات کی۔ بعد ازاں ان دو علماء کے درمیان پیغمبر اکرم(ص) کی جانشینی کے موضوع پر 112 مراسلات کا تبادلہ ہوا مذکورہ مکاتیب میں خلافت اور امامت پر شیعہ نقطۂ نگاہ کو موضوع بحث قرار دیا گیا ہے ۔

کتاب کی منفرد خصوصیت

شہرہ آفاق کتاب المراجعات عربی زبان میں لبنان اور ایران سے کئی مرتبہ چھپ چکی ہے۔ اردو ترجمہ بھی اب تک تقریبا تین دفعہ چھپ چکا ہے۔ شیعہ سنی اختلاف پر اب تک بے انتہاء کتابیں چھپ چکی ہیں لیکن اس موضوع پر تحریر کی جانے والی کتب میں سے یہ کتاب اپنے منفرد انداز و خصوصیات کی وجہ سے ایک خاص مقام رکھتی ہے۔

اس کتاب کی پہلی خصوصیت تو یہ ہے کہ اس کتاب کے دونوں فریقین جن کے درمیان یہ خط و کتابت انجام پائی ہے، ہر قسم کے بغض و کینہ اور قومی تعصبات سے پاک ہیں، دونوں میں اسلامی مقاصد و مصالح کے حصول کا جذبہ بطور کامل موجود ہے۔

امت مسلمہ پر گزرنے والی روئیداد سے آشنا ہوتے ہوئے عالم اسلام کے زبردست حامی ہیں۔ ان دونوں کا مقصد ہرگز شیعہ سنی بحث کو چھیڑنا اور اس کے نتیجہ میں امت کی صفوف میں اختلافات اور تفرقہ کے مواقع فراہم کرنا نہیں بلکہ نہایت ہی شائستہ ماحول میں غلط فہمیوں کا ازالہ ہے۔ مذہب اہل علیہم السلام پر پڑنے ہوئے ان پردوں کو ہٹانا ہے۔ جنہیں تنگ نظر اور منفعت پرست افراد نے ڈال کر امت مسلمہ کو اس مکتب عظیم سے دور کیا ہے۔

سنی و شیعہ دونوں ہی عالم دین، اسلامی روح سے سرشار نظر آتے ہیں۔ حق پرستی کا جوہر کتاب کے مختلف جصوں میں بکثرت قابل مشاہدہ ہے۔ پھر دونوں ہی اپنے اپنے مکتبہ فکر میں صف اول کے علماء میں سے ہیں، اور اپنے زمانہ میں حرف آخر شمار کیے جاتے تھے۔ اہل سنت کے محترم عالم جناب شیخ سلیم البشری ہیں جو اہل سنت و الجماعت کے بین الاقوامی مرکزی علمی درسگاہ جامعۂ الازہر کے شیخ اور سربراہ ہیں۔

دوسری طرف آیت اللہ سید شرف الدین ہیں جو اس زمانے میں شیعوں کے سب سے بڑے علمی مرکز نجف اشرف میں صف اول کے اساتید میں شمار ہوتے تھے۔ مناظرہ کی اکثر کتب میں جدال و خطابہ کا رنگ غالب نظر آتا ہے جب کہ اس کتاب کے امتیازات میں سے ایک یہ ہے کہ یہاں پر اکثر علمی و برھانی روش استدلال کو اختیار کیا گیا ہے۔ آیت اللہ سید شرف الدین کا استدلال مضبوط اور مستحکم ادلہ پر استوار نظر آتا ہے۔ مس‏ئلہ کے اختلافی و حساس ہونے کے باوجود ادب و احترام کے دائرہ رہتے ہوئے نہایت ہی شائستہ زبان استعمال کیا گیا ہے۔

کچھ ایسے مسائل اور موضوعات بھی مختلف مناسبتوں سے زیر بحث آئے ہیں جو کلام یا دوسری کتابوں میں کمتر پائے جاتے ہیں۔ مثلا تاریخ اسلام میں شیعوں کا حصہ، شیعہ اصحاب روایت کی علمی خدمات اور ان کی سنی کتب و مصادر میں تذکرہ، ایسے موضوعات ہیں جن میں کم از کم اردو زبان میں بہت کم لکھا اور بولا گیا ہے [1]۔

شیعہ سنی اختلاف پر اب تک بے انتہاء کتابیں لکھی جا چکی ہیں ،لیکن اس موضوع پر تحریر کی جانے والی کتب میں سے یہ کتاب اپنےمنفرد انداز و خصوصیات کی وجہ سے ایک خاص مقام رکھتی ہے۔

  • پہلی خصوصیت تو یہ ہے کہ اس کتاب کے دونوں فریقین جن کے درمیان یہ خط وکتابت انجام پائی ہے ، ہر قسم کے بغض و کینہ اور قوی تعصبات سے پاک ہیں۔
  • مناظرہ کی اکثر کتب میں جدال و خطابہ کا رنگ غالب ںظر آتا ہے لیکن یہاں پر اکثر علمی و برھانی روشِ استدلال کو اختیار کیا گیا ہے۔۔
  • مسئلہ کے اختلافی و حساس ہونے کے باوجود، ادب و متقابل احترام کے دائرہ میں رہتے ہوئے نہایت شستہ زبان استعمال کی گئی ہے۔
  • مکتب اہل بیت کی حقانیت سے بہترین اسلوب کے ساتھ دفاع کیا ہے ۔
  • اس کتاب کے مطالعہ سے آج تک ہزاروں لوگ شیعہ مکتب اختیار کرچکے ہیں ۔

اس کتاب کی منفرد حیثیت

مطالب کی مختصر فہرست

  • پیش لفظ
  • شیخ سلیم البشری ( عالم اہل سنت کے مختصر حالات زندگی)
  • سید عبدالحسین شرف الدین موسوی ( علیہ الرحمہ)
  • کتاب ہذا سے متعلق علمائے اعلام کے مکتوبات
  • مناظرہ کی اجازت
  • شیعہ بھی حضرات اہلسنت کا مسلک کیوں نہیں اختیار کر لیتے؟
  • شرعی دلیلیں مجبور کرتی ہیں کہ مذہب اہلبیت(ع) کو اختیار کیا جائے
  • جمہور اہلسنت کا مسلک اختیار کرنے کی کوئی دلیل نہیں ملتی
  • اجتہاد کا دروازہ اب بھی کھلا ہوا ہے
  • اتباعِ اہلبیت(ع) کے وجوب پر ایک ہلکی سی روشنی
  • حدیثِ ثقلین
  • حدیثِ ثقلین کا متواتر ہونا
  • اہل بیت(ع) سے کون مراد ہیں ؟
  • کلام مجید سے دلائل
  • صحاح اور دیگر سنن و مسانید میں شیعہ راویوں کے نام
  • نص کا ثبوت
  • حدیثِ منزلت صحیح ترین حدیث ہے۔

یہاں آیت دلالت کرتی ہے کہ ولی سے دوست یا اسی جیسے معنی مراد ہیں امیرالمومنین(ع) کے فضائل سے آپ کی خلافت پر استدلال

  • حق کا بول بالا
  • شیعوں کے سلسلہ سے ںصوص کی خواہش
  • علی(ع) وارثِ پیغمبرصلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم
  • بحثِ وصیت
  • افضل ازواج
  • اجماع و خلافت [2]۔

حواله جات

  1. آیت اللہ عبد الحسین شرف الدین موسوی، دین حق مذہب اہل بیت(ع)، ترجمہ، سید جعفر صادق، تبلیغات ایمانی ہند، 1987ء، ص2
  2. المراجعات- اخذ شدہ بہ تاریخ: 10 جون 2025ء